yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

وہ جو 2015 میں جو ہم سے بچھڑ گئے

Yes 1 Webmaster January 7, 2016 1 min read
Abdullah Hussain
Share this:
Abdullah Hussain
Abdullah Hussain

تحریر: عقیل خان
زندگی کے نشیب و فراز سے گزرتا ہوا آخر کارسال 2015 اختتام پذیر ہوگیا۔ اس سال میں جہاں بہت سی خوشیاں ملیں ادھر غموں نے بھی جان نہیں چھوڑی۔ اگر میں کہوں کہ اس سال نے ہمیںخوشیاں کم اور غم زیادہ دیے ہیں تو شائد وہ غلط نہ ہو۔ سانحہ پشاور، سانحہ صفورا، سانحہ ماڈل ٹاون کے علاوہ اور بہت سے ایسے دھماکے اورحادثات ہوئے جنہوں نے ہمیں خون کے آنسو رلایا۔

سکولوں ، مسجدوں اور بہت سی جگہوں پر ہونے والے دھماکوں نے ہماری دھرتی کو خون سے لال کردیا۔ اس کے علاوہ بہت سی ہستیاں جوا پنی زندگی کی مقررہ مدت پوری کرکے ہمیں چھوڑ گئے۔ اگر میں گذشتہ سال میںمختلف حادثوں میں جدا ہونے والوں پر قلم اٹھا لوں تو شاید ایڈیٹوریل پیج بھی کم پڑجائے۔

2015 میں پاکستان کی کئی نامور شخصیات ہم سے جدا ہو گئیں۔ جن میں، فلم ساز، ہدایت کار اور ادیب علی سفیان آفاقی، ممتاز شاعرہ ادا جعفری، ناول نگار عبداللہ حسین، ماہر قانون، آئی ایس آئی کے سابق صدر حمید گل،دانشور اور ادیب اورشاعر مشرق علامہ اقبال کے لخت جگرجسٹس جاوید اقبال،، معروف جاسوسی مصنف اشتیاق احمد، سیاستدان مخدوم امین فہیم ،ممتازشاعر اور نغمہ نگار جمیل الدین عالی، ممتازاداکار و مصنف کمال احمد رضوی،، آ اور بابائے ٹیلی ویڑن اسلم اظہرشامل ہیں۔

2015 کے ابتداء میں ادیب علی سفیان آفاقی 27 جنوری کولاہور میں انتقال کر گئے انھوں نے فلم ساز، ہدایت کار، مکالمہ نگار اور اسکرپٹ رائٹر کی حیثیت سے 38 فلموں کی کہانی تحریر کی، کئی سفرنامے اور کتابیں لکھیں ۔ مرحوم آخری دم تک ہفت روزہ فیملی میگزین کے مدیر تھے۔

ممتاز شاعرہ ادا جعفری کا انتقال12 مارچ کوہوا۔آپ کو اردو کی پہلی بڑی خاتون شاعرہ قرار دیا جاتا ہے۔آپ کی شاعری پرمبنی 6 کتابیں منظرعام پرآئیں جن میں ”میں سازڈھونڈتی رہی، شہردر شہر، غزالاں تم توواقف ہو، سازسخن بہانہ ہے،موسم موسم (کلیات) شامل ہیں۔ آپ کو تمغہ امتیاز کے علاوہ کئی ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا گیا۔

رواں برس اردو زبان کے ممتاز اور عہد ساز ناول نگار اداس نسلیں کے خالق عبداللہ حسین بھی شائقین ادب کو اداس چھوڑ گئے، عبداللہ حسین کے5 ناول اور افسانوں کے تین مجموعے (نشیب، رات، فریب) شائع ہوچکے ہیں۔آپ کی تخلیقی صلاحیتوں کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے آپ کو 2012ء میں”کماِل فن” لٹریچر ایوارڈ سے نواز تھا۔

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ حمید گل کا انتقال15اگست کو ہوا۔آپ کا تعلق سوات کے یوسفزئی قبیلے سے تھا۔انہوں نے 1956میں پاکستانی مسلح افواج میں کمیشن حاصل کیا جس کے بعد انہوں نے مختلف عہدوں پر مسلح افواج کے لیے کردار ادا کیا۔

انہوں نے 1965اور 1971میں پاک بھارت جنگوں میں حصہ لیا جبکہ سوویت یونین کی افغانستان میں جنگ کے دوران بھی حمید گل نے اہم کردار ادا کیا۔جنرل حمید گل نے افغانستا ن میں سوویت یونین کے خلاف مجاہدین کی فتح میں قلیدی کردار ادا کیا تھا۔حکومت نے جنرل حمید گل گراں قدر خدمات پر ان کو ستارہ بسالت اور ہلال امتیاز سے بھی نوازا۔

شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کے صاحبزادے ماہر قانون، دانشور اور ادیب جسٹس رٹائرڈ جاوید اقبال3 اکتوبر کو لاہور میں91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔آپ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے سینیئر جج کے طور پر بھی تعینات رہے ۔آپ متعدد انگریزی اور اردو کتابوں کے مصنف ہیں۔

Ishtaiq Ahmad
Ishtaiq Ahmad

پاکستان میں بچوں کے جاسوسی ادب کے تخلیق کار اشتیاق احمد رواں برس 17 نومبر کو انتقال کرگئے، انھوں نے 800 ناول تخلیق کیے ان کے ناولوں کے کردار عوام کے ذہنوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے جن میں انسپکٹر جمشید، محمود، فاروق، فرزانہ، انسپکٹر کامران مرزا اور شوکی شامل ہیں۔ انہیں کئی ادبی ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔ اشتیاق احمد کی کہانیاں بچوں میں بے حد مقبول تھیں۔

پیپلز پا رٹی کے با نی رکن اور بے نظیر بھٹو شہید کے دست راست مخدوم امین فہیم کا 21 نو مبر کو طویل علا لت کے بعد انتقال ہوا۔ شہید بے نظیر بھٹو کے پہلے دور میں مخدوم امین فہیم 1988سے 1990تک وفاقی وزیر رہے۔ پیپلز پارٹی کے دوسرے دور میں 1994 سے 1996 تک بھی ہائوسنگ اینڈ پبلک ورکس کے وفاقی وزیر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دئے۔

اپنی حکومتی ذمہ داریوں کے دوران انہوں نے بھرپور انداز میں عوامی خدمت کی۔ شہد بے نظیر بھٹو سمیت پیپلز پارٹی کے تمام رہنمائوں اور کارکنوں میں جو مقام آپ کو حاصل تھا کسی اور کو وہ مقام حاصل نہیں تھا۔ بے نظیر کے جلاوطنی کے دور میں پارٹی کے صدر بھی رہے۔

معروف شاعر، ادیب اور دانشور جمیل الدین کا 23 نومبر کو نواسی سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔ جمیل الدین عالی ملی نغموں کے مقبول شاعر رہے ان کے ملی نغموں جیوے جیوے پاکستان ‘اے وطن کے سجیلے جوانوں، ہم مصطفوی مصطفوی نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی ان دوہوں، نظموں اور غزلوں کے کل11 مجموعے شائع ہوئے۔

جمیل الدین عالی کو اردو ادب میں ان کی خدمات کے اعتراف میں 1991 میں پرائڈآف پرفارمنس اور 2004 میں تمغہ امتیاز دیا گیا۔ ٹیلی ویڑن، تھیٹر اور ادب میں ممتاز مقام حاصل کرنے والے کمال احمد رضوی 17دسمبر کوانتقال کرگئے۔ کمال احمد رضوی منجھے ہوئے اداکار تھے۔کمال احمد رضوی کو اداکاری کے میدان میں ڈرامہ الف نون سے شہرت ملی۔انھوں نے کئی ریڈیو اور ٹی وی ڈرامے تحریر کیے۔ مشہور ڈائجسٹ تہذیب، آئینہ اور شمع کے ایڈیٹر بھی رہے۔

سال کے آخر میں پاکستانی ٹیلی ویڑن کے بانی رکن اسلم اظہر29 دسمبر کوپچیاسی برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ اسلم اظہر پاکستان ٹیلی ویڑن کے بانی ارکان میں سے تھے، مرحوم اسلم اظہر کو اْن کی قومی خدمات پر ستارہ امتیاز، پرائیڈ آف پرفارمنس اور تمغہ پاکستان سے بھی نوازا گیا تھا۔

ان کے علاوہ رواں سال فلم ٹیلی ویڑن اور تھیٹر کی معروف شخصیات میں لوک گلوکار غلام حسین شگن، لوک گلوکار صادق فقیر، معروف ڈائریکٹر جمشید نقوی، ہدایت کار یونس ملک اور مزاحیہ ادکار فرید خان انتقال کر گئے۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اورکے اہل خانہ کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔

Aqeel Khan
Aqeel Khan

تحریر: عقیل خان
aqeelkhancolumnist@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Poverty
Previous Post خدارا بھوک کا امتحان مت لو
Next Post سعودی عرب اور ایران تنازعہ لمحہ فکریہ ہے
Iran Protest

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.