yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نگراں وزیراعظم کا تقرر؛ حکومتی رویے پر خورشید شاہ کا اظہار مایوسی

Web Editor May 23, 2018 1 min read
Caretaker PM appointment; Khursheed Shah expresses disappointment on government behavior
Share this:

نگراں وزیراعظم کا تقرر؛ حکومتی رویے پر خورشید شاہ کا اظہار مایوسی

Caretaker PM appointment; Khursheed Shah expresses disappointment on government behaviorاسلام آباد: (اصغر علی مبارک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نگراں وزیراعظم کے تقرر سے متعلق معاملے پر حکومت کے رویے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ حکومت نگراں وزیراعظم کے معاملے پر اپنی بات سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ لگتا ہے کہ نگراں وزیراعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو ہمارے نام مسترد کرنے کا کوئی اختیار نہیں، اپوزیشن کے نام مسترد نہیں ہوسکتے بلکہ نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے جائیں گے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے کل حتمی ملاقات ہوگی۔گزشہ روز یہ رپورٹس سامنے آئیں تھی کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے درمیان نگراں وزیراعظم کے نام کے لیے ہونے والی ملاقات بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہوگئی اور آج بھی نگراں وزیراعظم کے حتمی نام پر اتفاق نہیں ہوسکا۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وزیراعظم کے ساتھ ایک اور ملاقات کے بعد بھی نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق نہیں ہوسکا۔ان کا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آپ کے نام بھی اچھے ہیں ہمارے بھی اچھے ہیں‘، تاہم اب اس معاملے میں آئندہ ملاقات کل یا پھر پرسوں متوقع ہے۔خورشید شاہ نے مزید بتایا تھا کہ جو نام سامنے آئے ہیں، ان پر مزید مشاورت کی جائے گی اور کوشش ہے کہ یہ معاملہ آئندہ ملاقات پر حل ہو جائے اور اگر کل کی ملاقات میں بھی یہ معاملہ حل نہ ہوسکا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیا جائے گا۔خورشید شاہ نے کہا کہ 70 کی دہائی میں پیپلز پارٹی نے ملک کو جمہوریت کی راہ دکھائی تاہم تحریک انصاف گالم گلوچ کی سیاست پر اتر آئی ہے اور پی ٹی آئی بے حیائی اور گالم گلوچ کی سیاست کو جنم دے رہی ہے۔خیال رہے کہ 22 مئی 2018 کو پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے ٹی وی پروگرام کے دوران اپنے غصے پر قابو نہ رکھتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کو تھپڑ مار دیا تھا۔نعیم الحق اور دانیال عزیز جیو ٹی وی کے پروگرام میں صحافی افتخار احمد اور پیپلز پارٹی کی قانون ساز نفیسہ شاہ کے ہمراہ مہمان کے طور پر پیش ہوئے تھے۔پروگرام کے اینکر منیب فاروق کی جانب سے بتائی گئیں تفصیلات کے مطابق دونوں رہنما جیو ٹی وی کے اسلام آباد اسٹوڈیو میں موجود تھے جبکہ وہ خود لاہور اسٹوڈیو سے شو کو چلارہے تھے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پروگرام کی کلپ میں دیکھا گیا کہ نعیم الحق دانیال عزیز کی جانب سے انہیں چور کہنے پر طیش میں آگئے تھے، اس ہی لمحے تحریک انصاف کے رہنما نے دانیال عزیز کو تھپڑ دے مارا اور کہا کہ ’تمہاری ہمت کیسے ہوئی مجھے چور کہنے کی، شرم آنے چاہیے تمہیں خود پر‘۔
دانیال عزیز نے واقعے پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کا رویہ ناقابل برداشت ہے، ان کا کہنا تھا کہ ’ان سے تنقید برداشت نہیں ہوتی اور تشدد پر آجاتے ہیں‘۔یہ پہلی دفعہ نہیں جب نعیم الحق نے کسی ٹی وی شو میں ہاتھا پائی کی ہو، اس سے قبل 2011 میں بھی نعیم الحق نے پیپلزپ پارٹی کے رہنما جمیل سومرو کو انہیں مبینہ طور پر بدکلامی کرنے پر گلاس پھینک کر مارا تھا

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Election Commission of Pakistan issued final lists of voters for general elections
Previous Post الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لیے ووٹرز کی حتمی فہرستیں جاری کردیں
Next Post انصر ملک کو تحریک انصاف میں آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ، سلیم بوہڑا
Saleem, Bohra, welcomed, ansar malik, distinguished, businessman

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.