yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نگران قیادت کیلئے ریٹائرڈ چیف کے نام پر سنجیدگی سے غور شروع

Web Editor May 3, 2018 1 min read
CARETAKER, GOVT, OF, PAKISTAN, WILL, BE, FOR, THREE, YEARS, EX-ARMY, CHIEF, GEN RT, RAHEEL, SHARIF'S, NAME, WILL, BE, FINALIZED, FOR, CARETAKER, PRIME MINISTER
Share this:

موجودہ حکومت کی مدت پوری ہونے میں تقریباً ایک ماہ باقی رہ گیا ہے۔ تاہم وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر تاحال نگران وزیراعظم کے ناموں پر اتفاق نہیں کرسکے ہیں۔ ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل (ر) راحیل شریف کی زیرقیادت نگران سیٹ اپ چلانے کے آپشن پر دوبارہ سنجیدگی سے غور شروع ہوگیا ہے۔ایک اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس ڈویلپمنٹ سے آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس آپشن پر ایک برس پہلے غور شروع کیا گیا تھااور اس کے لئے جواز یہ تھا کہ پاکستان کو کرپشن سے صاف کرنے کے لئے

ضروری ہے کہ تین برس کے لئے ایک مضبوط نگران حکومت تشکیل دی جائے جو بلاتفریق سب کاکڑا احتساب کرنے کے ساتھ ساتھ اہم ترین اصلاحات نافذ کرنے کے بعد عام انتخابات کرائے تاکہ ایک نئی لیڈرشپ سامنے آسکے اور ملک درست راہ پر گامزن ہوجائے۔ ذرائع کے مطابق اس مجوزہ تین سالہ نگران حکومت کے دور میں ہی انتخابی اصلاحات کے تحت صدارتی نظام حکومت متعارف کرانے کا پلان بھی سرفہرست ہے۔ اس کے لئے دلیل یہ اختیار کی گئی ہے کہ پاکستان میں پارلیمانی نظام حکومت متعدد باردو تہائی اکثریت لینے کے باوجود بھی مطلوبہ نتائج دینے میں ناکام رہا ہے لہٰذا ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجوں سے نمٹنے اور اہم فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے پارلیمانی نظام کو صدارتی نظام حکومت سے بدل دیاجائے۔ صدارتی نظام میں نہ صرف فیصلہ سازی کا اختیار فرد واحد کے پاس آجاتا ہے بلکہ انتظامی امور بھی چند لوگ چلاتے ہیں لہٰذا اس صورتحال میں ان بھاری اخراجات سے بھی بچا جاسکے گا جو 345 کے ایوان پرمشتمل پارلیمانی نظام میں بے دریغ کئے جاتے ہیں۔ پھر یہ کہ پارلیمانی نظام کے تحت حکومتی عموماً اپوزیشن سے بلیک میل ہوتی ہے لہٰذا کئی اہم فیصلوں پرعملدرآمد کی پوزیشن میں نہیں رہتی۔ یہی وجہ ہے کہ ملک کے لئے ناگزیر کئی اہم اصلاحات اب تک نافذ نہیں کی جا سکی ۔ ذرائع نے بتایا کہ ملک کے پارلیمانی نظام کی جگہ صدارتی نظام حکومت لانے پر جاری بحث نئی نہیں۔ اسٹیبلشمنٹ کی مختلف سطح پر یہ اسٹڈی 1980ء کے اوائل سے کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں کاغذات تیار ہوتے رہے ہیں اور پھر شیلف میں بند بھی کئے جاتے رہے۔ تا ہم باوجوہ اس پلان پر عمل نہیں کیا جا سکا۔اب ایک بار پھر یہ پیپرز نہایت سنجیدگی کے ساتھ زیر مطالعہ ہیں۔ ذرائع کے بقول مجوزہ تین سالہ نگران حکومت کے دور میں جن اہم اصلاحات کو نافذ کرنے کا پلان ہے‘ اس میں صنعت کاروں کی حکمرانی رہے گی‘ جوہر بار الیکشن جیت کر اقتدار میں آجاتے ہیں۔ لہٰذا موجودہ انتخابی نظام میں نئی لیڈر شپ ابھر ہی نہیں سکتی۔ ذرائع کے مطابق اصلاحات کے حوالے سے دوسرا اہم ہدف احتساب ریفارمز ہیں۔ پالیسی سازوں کو امید تھی کہ موجودہحکومت اپنے دور اقتدار میں احتساب سے متعلق اہم اصلاحات کو نافذ کر دے گی‘ لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔ پالیسی سازوں کو امید تھی کہ موجودہ حکومت اپنے دور اقتدار میں کمیشن بھی نہیں بنا سکی۔ یہ معاملہ 2010ءسے زیر التوا ہے۔ لیکن احتساب بل تک منظور نہیں کرایا جا سکا۔ اسی طرح ایجوکیشن‘ بیورو کریسی‘ عدلیہ اور میڈیا کے حوالے سے بھی اہم اصلاحات پلان کا حصہ ہیں۔ جبکہ پالیسی سازوں کے خیال میں ان تمام مشکل اہداف کوحاصل کرنے کے لئے نہ صرف دو سے تین برس کی نگراں حکومت درکار ہے‘ بلکہ نگران حکومت کا مضبوط ہونا بھی ضروری ہے۔ اسی لئے اس کی قیادت کے لئے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔ جبکہ پالیسی سازوں کی اکثریت کا ان کے نام پر اتفاق ہے۔ ان کے خیال میں جنرل (ر) راحیل شریف نے شہری ‘ دیہاتی اور معاشی ہر قسم کی دہشت گردی کو قریب سے دیکھ رکھا ہے اور اپنے دور میں اس سے نمٹتے بھی رہے ہیں۔بیرونی مداخلت کے معاملے کو بھی دو بہتر طور پر سمجھتے ہیں۔ پھر یہ کہ 41 رکنی اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ کے طور پر ان کے مختلف ممالک کے اہم لوگوں سے تعلقات اور ہم آہنگی مزید بہتر ہو چکی ہے اور خلیجی ممالک میں ان کی خاصی آﺅ بھگت ہے۔ پالیسی ساز سمجھتے ہیں کہ جنرل (ر) راحیل شریف دبنگ شخصیت کے مالک ہیں۔ لہٰذا ان کی قیادت میں نگراں حکومت اپنے تمام مشکل اور ہم اہداف حاصل کر سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق اگر اس آپشن پر عمل کا حتمی فیصلہ کر لیا جاتا ہے تو اسلامی اتحادی فوج کی کمان کوئی دوسرا پاکستانی سابق جرنیل بھی سنبھال سکتا ہے اور عین ممکن ہے کہ اگلے ایک ڈیڑھ برس میں ریٹائر ہونے والی کوئی اہم فوجی شخصیت کو ہی سعودی عرب یہ ذمہ داری دیدے۔ روزنامہ نیا اخبار کے مطابق  اہم مرحلہ یہ ہے کہ مجوزہ پلان پر عمل درآمد کا طریقہ کار کیاہو گا؟ اس کے لئے زیادہ توقعات یہ رکھی جا رہی ہیں کہ نگرانوزیراعظم کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہو پائے گا یا نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اس صورت حال میں یہ ایشو پہلے پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا اور وہاں بھی حل نہ ہونے پر بال الیکشن کمیشن کے کورٹ میں آجائے گی اور اس صورت میں مرضی کی نگراں حکومت لانا آسان ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حالات کو بھانپتے ہوئے حکومت اور اپوزیشن نگراں وزیراعظم اور دیگر سیٹ اپ پر اتفاق کر لیتی ہیں تو پلان بھی کےتحت چند ماہ کی نگراں حکومت کو مخصوص حالات کے تناظر میں توسیع دی جا سکتی ہے اور پھر اس مرحلے کے دوران ہی جنرل (ر) راحیل شریف کو نگراں سیٹ اپ کا حصہ بنایا جائے گا۔ نگراں حکومت میں صاف ستھرے کردار کے مالک ریٹائرڈ بیورو کریٹس‘ ریٹائرڈ ججز اور ریٹاڈ فوجی افسران بھی شامل ہوں گے۔ ان میں سے بہت سوں کو امور حکومت چلانے کے کورس بھی کرائے جا چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپنی مدت ختمہونے سے صرف ایک ماہ پہلے بجٹ پیش کرنے اور پانچ وفاقی وزرا کی کابینہ میں حیران کن شمولیت سے متعلق حکومت کے اقدامات پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔ کیونکہ منصوبہ سازوں کو یہ سن گن بھی مل رہی ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مخصوص حالات الیکشن ایک برس کے لئے آگے بڑھانے کا آئینی اختیار استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر یہ اطلاعات درست ثابت ہوتی ہیں تو اسے بھی کاﺅنٹر کرنے کا پلان بنایا جائے گا۔واضح رہے کہ وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان نگران سیٹ اپ کے حوالے سے بات چیت جاری ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
international, powers, increased, its, defense, budget, gradually, sipr, announced, its, report
Previous Post امریکا، چین اور سعودی عرب دفاعی اخراجات میں سرِفہرست
Next Post سپریم کورٹ نے دانیال عزیز توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا
The Supreme Court secured the decision of the Danal Aziz insult court case

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.