yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کھیل

ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی پر توقعات کا بوجھ پڑ گیا

Yes 1 Webmaster July 29, 2015 1 min read
Shahid Afridi
Share this:
Shahid Afridi
Shahid Afridi

کولمبو : ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی پر توقعات کا بوجھ بڑھ گیا، مصباح الحق اور اظہر علی کی سیریز فتوحات کے بعد آل راؤنڈر کو دونوں میچز میں کامیابی حاصل کرنے کا چیلنج درپیش ہوگا، اپنی کھوئی ہوئی فارم واپس لانے کی فکر بھی لاحق ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق دورہ سری لنکا میں اب تک پاکستان کرکٹ ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ہے، مصباح الحق کی قیادت میں مہمان ٹیسٹ ٹیم نے کامیابی حاصل کی، بعدازاں گرین شرٹس اظہر علی کی کپتانی میں ون ڈے سیریز میں سرخرو ہوئے۔

اب ٹی ٹوئنٹی قائد شاہد آفریدی پر توقعات کا بوجھ بڑھ گیا ہے، اہم بات یہ بھی ہے کہ ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان دونوں اچھی فارم میں تھے لیکن مختصر فارمیٹ میں قیادت سنبھالنے والے آل راؤنڈرکی کارکردگی اچھی نہیں جارہی، انھوں نے حال ہی میں کیریبیئن لیگ میں شرکت کی،تاہم کوئی قابل ذکر پرفارمنس سامنے نہیں آسکی۔

ان پر سیریز میں فتح اور ذاتی کارکردگی دونوں حوالے سے دباؤ ہوگا، پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعرات کو کولمبو میں، دوسرا یکم اگست کو اسی وینویو پرکھیلا جائے گا، وہاب ریاض کا خلا پرکرنے کیلیے شامل کیے گئے لیفٹ آرم فاسٹ بولرضیا الحق ڈیبیو کے منتظرہیں، ان کیساتھ نعمان انور، سہیل تنویر اور عمر اکمل نے بھی اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔

ون ڈے سیریز کا حصہ بننے والے احمد شہزاد، سرفراز احمد، شعیب ملک، محمد حفیظ، مختار احمد، محمد رضوان، عماد وسیم، یاسر شاہ، انور علی اور محمد عرفان سمیت دیگرسری لنکا ہی میں موجود ہیں،کپتان اظہر علی،اسد شفیق، بابر اعظم، راحت علی،احسان عادل اور بلال آصف وطن واپس آچکے ہیں، منگل کو مہمان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ نے کولمبو میں پریکٹس کی، یاد رہے کہ باہمی مقابلوں میں پاکستان کو برتری حاصل ہے ، اب تک دونوں ملکوں میں 12ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گئے ہیں جن میں پاکستان نے7 میں فتح پائی جبکہ میزبان ٹیم 5 میں کامیاب ہوئی۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Chess
Previous Post شہہ اور مات
Next Post ملکہ ترنم نورجہاں کے پوتے سکندررضوی بھی بالی ووڈ میں انٹری کے خواہش مند
Sikander Rizvi

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.