yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کیپٹن اسفندیار بخاری شہید

Yes 2 Webmaster September 21, 2015 1 min read
Captain Esfandiar Bukhari
Share this:
Captain Esfandiar Bukhari
Captain Esfandiar Bukhari

تحریر: شجاع اختر اعوان
شہید عظمت کا وہ عظیم شاہکار ہوتا ہے جو اپنے لہو سے کائنات کے ذرے ذرے کو حسن و رعنائی عطا کرتا ہے۔ رزم گاہ ہستی میں اپنے لہو سے ایسے دیپ جلاتا ہے کہ ایک چراغ سے ہزاروں، لاکھو چراغ جل اٹھتے ہیں۔ سانحہ بڈھ بیر پشاور ایئر بیس کے شہید کیپٹن اسفند یار بخاری کا تعلق ضلع اٹک کے دورافتادہ گائوں ناڑہ کے سید بخاری خاندان سے ہے۔

آپ کے پردادا سید شاہ صاحب نے 1857ء کی جنگ آزادی میں 476 مجاہدین کے دستے کی قیادت کی جنہیں انہوں نے باقاعدہ طور پر عسکری تربیت دے رکھی تھی اس لشکر کو تاریخ “سبز پگڑی والے “کے نام سے یاد کرتی ہے انگریزوں کے خلاف بڑی بہادری سے لڑے اور اجمیری دروازہ دلی کے باہر جام شہادت نوش کیا ۔1939ء میں ضلع گجرات ٹانڈہ کے مقام پر سکھوں نے مسجد پر حملہ کر دیا نمازیوں اور مسجد کو شہید کرنے کی کوشش کی موقع پر موجود آپ کے داد ا سید مامون شاہ نے بہادری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ان کو للکارا اور سکھوں کے سردار جسا سنگھ کو جہنم واصل کیا اور لڑائی میں خود بھی زخمی ہو گئے سید اسفند یار بخاری شہید اسی خاندان کے چشم و چراغ ہیں ۔ کیپٹن اسفند یار بخاری نے نرسری سے فور کلاس تک تعلیم آرمی پبلک سکول اٹک سے حاصل کی۔

ساتویں کلاس تک فضائیہ کالج کامرہ میں زیر تعلیم رہے۔ اس کے بعد کیڈٹ کالج حسن ابدال کا امتحان پاس کیا اور وہاں چلے گئے ۔ میٹرک میں 86 فیصد اور انٹر میڈیٹ میں83فیصد نمبر حاصل کیئے اپنے تعلیمی کیریئر کے دوران انہوں نے سینکڑوں اعزازات ، تعریفی سرٹیفکیٹ ، گولڈ میڈلز و انعامات ضلعی انتظامیہ سے لے کر صوبائی وزراء گورنر پنجاب تک سے وصول کیے۔ وہ ہاکی کے بہترین کھلاڑی بھی رہے ۔ کالج میگزین کے لیے مدیر کے فرائض بھی انجام دیئے ۔ ان کے والد ڈاکٹر سید فیاض بخاری کے آفس کا ایک کمرہ ان کے حاصل کردہ میڈلز ، سرٹیفکیٹ ، اورشیلڈز و تصاویر کے لیے محدوددکھائی دیتا ہے۔ کیپٹن سید اسفند یار بخاری نے دوران تعلیم اپنی ذہانت نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوںمیں اپنی صلاحیتوںکا لوہا منوایا۔

انہیں فخر اٹک کا خطاب بھی دیا گیا۔ ضلع کے کالجوں ، سکولوں اور دیگر کئی اداروںمیں ان کی تصاویر آویزاں کی گئیں۔ کیپٹن اسفند یار بخاری کے گھر والوں کی خواہش تھی کہ ان کو ڈاکٹر بنائیں اس مقصد کے لیے انہوںنے میڈیکل کالج میںداخلہ لے کر دیامگر اسفند یار بخاری نے اپنے والدین سے فوجی افسر بننے کی خواہش کا اظہار کیا اور والدین کی رضامندی سے فوج میں کمیشن آفیسر تعینات ہو گئے۔ اور کیڈٹ ٹریننگ کے بعد کاکول اکیڈمی میں اس وقت کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے Sword Of Honour اعزازی شمشیر حاصل کی۔

ملک پر مر مٹنے کا جذبہ رکھنے والا 27 سالہ اسفند یارسانحہ بڈھ بیر میں دہشت گردوں کے خلاف ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گیا اور جام شہادت نوش کیا ۔ زندگی بھر سینے پر تمغے سجانے والا اسفندیار کروڑوں عوام کے دلوںمیں اپنی تصویر سجا گیا اور ملک و قوم کے لیے قربانی دے کر اپنے اسلاف کی یاد تازہ کر دی۔ ان کی نماز جنازہ میں چیف آف آرمی سٹاف ، وزیر اعظم پاکستان، وزرائے اعلی سول و عسکری قیادت نے شرکت کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ بلاشبہ کیپٹن اسفند یار بخاری نہ صرف پاکستان قوم بلکہ امت مسلمہ کا بھی ہیرو ہے۔ اور پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

میرے دشمن مجھے کمزور سمجھنے والا
مجھے دیکھے کبھی تاریخ کے آئینے میں
میں نے ہر عہد میںتوڑاہے رعونت کا طلسم
میں نے ہر دور میں اک باب نیا لکھا ہے
میرا دشمن یہ حقیقت نہ فراموش کرے
بیعت و ظلم وستم میری روایت ہی نہیں
مجھ کو میدان سے پسائی کی عادت ہی نہیں
عرصہ بدر میں کردار نبی ہوتا ہوں
دست کربل ہو تو میںابن علی ہوتا ہوں

Shujah Akhtar Awan
Shujah Akhtar Awan

تحریر : شجاع اختر اعوان
0312-2878330

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Hajj
Previous Post اسلام کا پانچواں بنیادی رکن۔۔ حج بیت اللہ
Next Post سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی علی نواز شاہ کی ضمانت منظور کر لی
Ali Nawaz Shah

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.