yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نوجوانوں کے شاندار کھیل پر کپتان خوشی سے سرشار

Web Editor May 16, 2018 1 min read
Captain delightfully dedicated on impressive game of youth, Sarfraz Ahmed
Share this:

ڈبلن:  نوجوان بیٹسمینوں کے شاندار کھیل پر پاکستانی کپتان سرفراز احمد خوشی سے سرشار ہیں انھوں نے امام الحق اور بابر اعظم کی بیٹنگ کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی امید ظاہر کر دی۔

Captain delightfully dedicated on impressive game of youth, Sarfraz Ahmedکپتان کے مطابق  ٹیم انگلینڈ کیخلاف بہترین کھیل پیش کرنے کیلیے تیار ہے۔ میڈیا سے بات چیت میں سرفراز احمد نے کہا کہ14 رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے باوجود ہم مضبوط بیٹنگ لائن کی وجہ سے فتح کیلیے پُرامید تھے، مشکل وقت میں نوجوان بیٹسمینوں امام الحق اور بابر اعظم نے اپنے بھرپور اعتماد کا مظاہرہ کیا اور عمدہ بیٹنگ کی، خصوصاً امام کو اس اننگز سے خاصی تقویت ملی ہو گی۔

امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی یہ فارم برقرار رکھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پہلی اننگز میں130 رنز پر آؤٹ ہونے کے باوجود آئرلینڈ نے بہترین انداز سے کم بیک کیا، ہم جانتے تھے کہ اس وکٹ پر چوتھی بیٹنگ کرنا مشکل ہے، اسی کے ساتھ یہ بات بھی ذہن میں تھی کہ ماضی میں بعض اوقات معمولی ہدف کا تعاقب بھی نہیں کر پائے، اس کے باوجود مجھے اپنے نوجوان کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد تھا جس پر وہ پورا اترے، اس میچ سے ہمیں مستقبل میں بھی ہدف کے تعاقب میں مدد ملے گی۔

کپتان نے کہا کہ  اظہر علی اور اسد شفیق ہمارے اہم ترین بیٹسمین ہیں، امید ہے کہ انگلینڈ کیخلاف وہ اچھا کھیل پیش کریں گے، سرفراز احمد نے ڈبلن ٹیسٹ میں  فہیم اشرف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں بولنگ آل راؤنڈر کی ضرورت تھی فہیم نے بیٹنگ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائی، بطور کپتان اس فتح سے میرے اعتماد میں مزید اضافہ ہو گیا اور ہم انگلینڈ کیخلاف شاندار کھیل پیش کرنے کیلیے تیار ہیں۔

کپتان سرفراز احمد آئرش ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں، پریس کانفرنس میں جب ان سے اس بارے میں سوال ہوا تو کہا کہ  آئرلینڈ کی ٹیم ضرور ہمارے ملک آئے، ہم اس کے استقبال کے لیے تیار ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ آئرلینڈ کی کنڈیشنز کسی بھی ایشیائی ٹیم کے لیے سازگار نہیں ہوتیں، میزبان ٹیم نے میچ میں اچھا کھیل پیش کیا، میں ڈیبیو پر اسے مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کرتا ہوں کہ مستقبل میں مزید ٹیسٹ میچز کھیلنے کا موقع ملے گا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Dont worry will take name of characters of protestors at time, Nawaz Sharif
Previous Post گھبرانے والا نہیں وقت آنے پر دھرنوں کے کرداروں کے نام لوں گا، نواز شریف
Next Post نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران نواز شریف کو کمرہ عدالت میں اندھیرا ستانے لگا
Nawaz Sharif was upset from darkness in court room during the hearing of NAB references

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.