yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کپتان کے الزامات اور حقیقت

Yes 1 Webmaster October 15, 2015October 15, 2015 1 min read
Imran Khan
Share this:
Nawaz Sharif And Shahbaz Sharif
Nawaz Sharif And Shahbaz Sharif

تحریر: چوہدری جاوید
ایک طرف پاکستان تحریک انصاف مسلم لیگ ن کی قیادت پر بے بنیاد الزامات کی بارش کررہی ہے تو دوسری طرف وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف عوام کی خدمت میں دن رات ایک کیے ہوئے ہیں گذشتہ رز وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف مظفر گڑھ کی نواحی بستی دین پورہ میں انصاف نہ ملنے پر خود سوزی کرنے والی خاتون سونیا کے گھر گئے اور اس کے والدین سے دلخراش واقعہ پر افسوس اوردکھ کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف دلاؤں گا اوراس واقعہ میں ملوث تمام ملزمان قانون کے مطابق قرار واقعی سزا سے بچ نہیں پائیں گے وزیراعلیٰ نے ڈی پی او مظفر گڑھ کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ماتحت تھانوں میں یہ صورتحال ہے۔ تو عام آدمی کو انصاف کیسے ملے گامظفر گڑھ میں خادم اعلی کے دورے کے بعد امید ہے کہ اب متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے گی۔

واقعہ میں ملوث ظالم سزا سے کسی صورت بچ نہیں پائیں گے۔ واقعہ کی مکمل تحقیقات ہوں اور مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے جبکہ وزیراعلی اس بات کا اعلان بھی کرچکے ہیں کہ پنجاب حکومت مقدمے کی پوری طرح پیروی کرے گی جہاں تک میں سمجھتا ہوں کہ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی یہ دلی خواہش ہے کہ تھانوں کو عوام کی دادرسی اور ظالموں کیلئے خوف کی علامت ہونا چاہیے ۔تھانوں میں مظلوموں کو انصاف ملنا چاہیے اوران کی شنوائی ہونی چاہیے۔عوام کو انصاف کی فراہمی اورمظلوموں کی دادرسی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور حقیقت بھی یہی ہے کہ پولیس عوام کے جان ومال اورعزت و آبرو کی محافظ ہے اوراسے اپنی ذمہ داری ہر صورت نبھانی چاہیے مظفرگڑھ کے واقعہ میں انصاف میں رکاوٹ ڈالنے والے پولیس اہلکاراورجنہوں نے ظلم کیا ہے۔

کسی صورت سزا سے بچ نہ پائیں کیونکہ صرف ایک ایف آئی آر درج نہ ہونے سے ایک قیمتی زندگی چلی گئی لیکن اسکے بعد بھی پولیس نے انصاف فراہم نہ کیا ۔اگر خاتون کی تھانے میں شنوائی ہوجاتی تو وہ اپنی زندگی ختم کرنے پر مجبور نہ ہوتی اگر عبدالرحمن عاصم جواس وقت ڈی ایس پی کوٹ ادو کام کررہے ہیں وہ مظفر گڑھ میں تعینات ہوتے تو اس طرح خود سوزی کا واقعہ پیش ہی نہ آتا کیونکہ ہماری پولیس میں بہت کم ایسے پولیس افسران موجود ہیں جو ایمانداری ،حب الوطنی اور فرض شناسی میں اپنا ایک مقام رکھتے ہوں اور عبدالرحمن عاصم انہی میں سے ایک اعلی پائے کے پولیس آفیسر ہیں امید ہے اب وزیر اعلی پنجاب کی وجہ سے یہ معاملہ بھی جلد اپنے انجام تک پہنچ جائے گااب رہی تحریک انساف کی بات جو ہر حکومتی کام میں روڑے اٹکا رہی ہے۔

Imran Khan
Imran Khan

ایک طرف تو حکومت پنجاب عوام کی داد رسی میں مصروف ہے تو دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ملک میں پھر سے افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں تحریک انصاف نے تمام اداروں کی تذلیل کو روایت بنالیا ہے حلقہ این اے 122میں ضمنی انتخابات کے دوران فوج بھی پی ٹی آئی کے مطالبے پر بلائی گئی تھی اور پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے بھی لگائے گئے تھے، فوج کی نگرانی میں ووٹ ریٹرننگ آفیسر تک پہنچائے گئے تحریک انصاف کے رہنماء علیم خان نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن صاف و شفاف اور پر امن ہوئے ہیں، مگر اب خود ہی اپنی باتوں سے انحراف کر رہے ہیں، دھاندلی کے نام پر جمہوریت اور پارلیمنٹ پر حملے کئے گئے ہیں، الیکشن ہار کر ملک کے اداروں پر الزام لگانا انتہائی نامناسب ہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق آرمی چیف پر الزام لگایا کہ انہیں حکومت کی طرف سے رشوت کے طور پر بی ایم ڈبلیو دی گئی، عمران خان نے ہار تسلیم کرنے کے بجائے اداروں پر چڑھائی شروع کر دی، قومی رہنماء کی جانب سے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات افسوسناک ہی۔

عمران خان نے گذشتہ روز پھر ریٹرننگ افسروں پر جھوٹے الزامات لگائے، عمران خان سابق آرمی چیف پر لگائے گئے الزامات پر معافی مانگیں،انہوں نے بغیر کسی تفتیش و تحقیق کے آر اوز پر الزامات لگائے جبکہ وزیراعظم نے بھکی میں پریس کانفرنس پورے ملک کیلئے کی تھی، عمران خان نے انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد لوگوں کو ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے باہر آنے کا ٹویٹ کیاتھا عمران خان بے بسی کا شکار ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں ان کا برا حال ہے، تحریک انصاف کے امیدوار اشرف سوہنا کی اوکاڑہ میں ضمانت ضبط ہوئی جبکہ اسکے برعکس عالمی ادارے پاکستان کی معیشت کی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں، ملک میں مہنگائی کی شرح کم ترین سطح پر ہے جبکہ عمران خان نے خیبرپختونخوا میں 90 دن میں کرپشن ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا پھر وہاں پر کرپشن ختم کیوں نہیں ہوئی ہے۔

Politics
Politics

اگر عمران خان اپنی انا کی قید سے باہر نہ نکلے تو پھر یادرکھیں اناکاراستہ فنا کا راستہ ہے جواس پرچلے گااس کی سیاست تاریک ہوجائے گی۔عوامی عدالت کافیصلہ تسلیم کیا جائے، ہمارا ملک ہٹ دھرمی کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔ذوالفقارعلی بھٹو نے بھی قومی ضمیر کا فیصلہ تسلیم نہیں کیا تھا نتیجتاً ملک کابٹوارہ ہوگیا ۔عمران خان قومی دھارے میں رہ کرسیاست کریں پارلیمانی پارٹیاں وزیراعظم میاں نوازشریف اور جمہوری نظام کے ساتھ کھڑی ہیں۔ غیر سنجیدہ سیاست کے علمبردار عوامی مینڈیٹ کواپنے جوتوں تلے روندنے کاخیال دل سے نکال دیں۔

پاکستان کاہرباشعور اورباضمیر فرد اس وقت جمہوریت کامحافظ ہے۔اگرخدانخواستہ جمہوریت ڈی ریل ہوئی توملک میں جمہوری قوتوں کا احتجاجی طوفان امڈآئے گا اورجس کسی نے قومی ضمیر کے اجتماعی فیصلے کیخلاف بغاوت کی اس کی سیاست کاجنازہ اٹھ جائے گا دھرنوں میں شریک بے لگام عناصر ریاستی اداروں پرحملے کرکے بے نقاب ہوگئے اورعوام نے انہیں مستردکردیا ۔قوم کے جذبات اورقانون سے کھیلنے والے کسی رحم یارعایت کے مستحق نہیں ہیں اور اب تو اقتدارکے پجاریوں اوراناڑیوں کوعوام اپنانجات تسلیم کرنے کیلئے بھی تیار نہیں ہیں۔

Javad Chaudhry
Javad Chaudhry

تحریر: چوہدری جاوید
031555560555

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Photo National Union of Journalists (NUJ) Great Britain
Previous Post برمنگھم نیشنل یونین آف جرنلسٹس (NUJ) برطانیہ برمنگھم و کونٹری برانچ کی ماہانہ اہم میٹنگ
Next Post عمران سیاسی و اخلاقی طور پر ختم ہو چکے، اب ان کا احتساب ہونا چاہئے، فضل الرحمن
Fazalur Rehman

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.