yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مبینہ کرپشن کو فیصلہ نہیں کہہ سکتے، جسٹس عظمت

MH Kazmi January 24, 2017 1 min read
Can not say the alleged corruption, Justice Azmat
Share this:

سپریم کورٹ میں پانامالیکس سے متعلق آئینی درخواستوں کی سماعت کے دوران جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف کی جانب سے سید ظفر علی شاہ کیس کا غلط حوالہ دیے جانے پر جسٹس شیخ عظمت سعید نے برہمی کا اظہار کیا ہے اور ریمارکس دیے کہ آپ نے فائل دیکھی نہ فیصلہ پڑھا ،وکیل صاحب آپ نے بے بس کر دیا۔

Can not say the alleged corruption, Justice Azmat
Can not say the alleged corruption, Justice Azmat

سپریم کورٹ میںپانامالیکس سے متعلق آئینی درخواستوں کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربینچ سماعت کررہاہے ۔جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے میں لندن فلیٹس کے بارے میں کوئی بات نہیں تھی،عدالت نے فیصلہ میں مبینہ کرپشن کا ذکر کیا، مبینہ کرپشن کو فیصلہ نہیں کہہ سکتے۔جسٹس عظمت سعید نےتوفیق آصف سے استفسار کیا کہ خالد انور کس کی جانب سے پیش ہو رہے تھے؟وکیل جماعت اسلامی نے کہا کہ مجھے پیراگراف 127پڑھنے کی اجازت دیں، جس پر جسٹس شیخ عظمت سعید نےاظہار برہمی کیا اور کہا جو دل کرتا ہے وہ پڑھتے رہیں، فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ایک آدمی کی حکومت تھی اور پھر مشرف کی جمہوریت آگئی تھی۔توفیق آصف نے کہا کہ یہ تو اس عدالت نے قوم پر بڑا احسان کیا ہے ۔جسٹس عظمت نے طنزیہ جملہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جی ہاں ایسا ہی ہے ۔نہ آپ نے فائل دیکھی نہ فیصلہ پڑھا وکیل صاحب آپ نے بے بس کر دیا ۔

توفیق آصف نے جواب دیا کہ وہ ظفر علی شاہ کے وکیل تھے۔

جسٹس عظمت نے کہا کہ آپ نے کیس کو مزاق بنا کر رکھ دیا ہے، کچھ تو پڑھ لیا ہوتا۔خالد انور نواز شریف کے نہیں درخواست گزار کے وکیل تھے۔آپ قانون کے بنیادی اصولوں کو نظرانداز کر رہے ہیں۔

اس پرتوفیق آصف نے کہا کہ مجھے پانچ منٹ دیں درستگی کرتا ہوں ۔پھر کہا کہ خالد انور نے نواز شریف کا دفاع کیا۔

جسٹس اعجازافضل نے ریمارکس دیے کہ خالد انور کے پاس نواز شریف کا وکالت نامہ نہیں تھا۔

توفیق آصف نے کہا کہ لندن فلیٹس التوفیق کیس میں گروی رکھے گئے۔

جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ آپ نے اپنے موکل کو جتنا نقصان پہنچانا تھا پہنچا دیا۔جج صاحب نے ہلکی پھلکے انداز میں بات کی تھی۔اس پر توفیق آصف نے کہا کہ ہلکی پھلکی بات کا مجھے بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ فیصلے میں لکھیں گے کہ بات ہلکی تھی یا بھاری۔جماعت اسلامی کے وکیل نے کہا کہ لگتا ہے آج مجھے عدالت سننا ہی نہیں چاہتی۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ آپ چاہیں تو گیارہ سال تک دلائل دیں لیکن ایک ہی بات بار بار نہ کریں۔توفیق آصف نے کہا کہ نواز شریف 12 اکتوبر کو گرفتار ہوئے اور معاہدے کے تحت بیرون ملک گئے۔جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ابھی تک آپ نے جو حوالے دیے ان کا لندن فلیٹس سے کیا تعلق بنتا ہے؟جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ آپ ہمیں وہ پڑھانا چاہتے ہیں جو اس فیصلے میں لکھا ہی نہیں۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بھی ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات طے شدہ ہے کہ آپ جن فلیٹس کا حوالہ دے رہے ہیں اس سے متعلق فیصلے میں کوئی بات نہیں کی گئی۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Indian Army faces a shortage of high-quality guns
Previous Post بھارتی فوج کو اعلیٰ معیار کی بندوقوں کی کمی کا سامنا
Next Post بھارت میں ٹرین حادثات، الزامات پاکستان پر عائد کرنے کی تیاریاں
Train accident in India, preparing to charges imposed on Pakistan

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.