yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

خلیفہ سوم حضرت عثمان

Yes 1 Webmaster October 3, 2015 1 min read
Hazrat Usman Razi Allah Anhu
Share this:
Hazrat Usman Razi Allah Anhu
Hazrat Usman Razi Allah Anhu

تحریر: میر افسر امان، کالمسٹ
عثمان نام ،ابو عبداللہ اور ابوعمر کنیت، ذوالنورین لقب ہے۔ حضرت عمر نے اپنی موت کے وقت ایک انتخابی مجلس ترتیب دی اور اسے اپنے بعد خلیفہ منتخب کرنے کا کا م سپرد کیا۔ یہ انتخابی کونسل ان چھ افراد پر مشتمل تھی جو اُس وقت قوم میں زیادہ با اثر اور مقبول عام تھے۔ اس مجلس نے عبدالرحمٰن بن عوف کو خلیفہ تجویز کرنے کا اختیار دے دیا ۔ انہوں نے چل پھر کر عام لوگوں سے معلوم کیا۔ حج پر تشریف لانے والوں سے پوچھا اور آخر کار اس نتیجہ پر پہنچے کہ لوگوں کا رجحان حضرت عثمان کی طرف ہے۔اس پر مجمع عام میںان کی بیعت ہوئی اور خلیفہ بنے۔ حضرت عثمان بارہ سال چھ ماہ خلیفہ رہے۔ حضرت عثمان نے رسول ۖ اللہ کے وقت اسلام کے لئے بڑی قربانیاں دیں ۔جنگ تبوک کے موقع پر کثیر تعداد اونٹ جو ما ل سے لدھے ہوے تھے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کو پیش کیے۔

جنگ تبوک کے موقعے پرایک تہائی لشکر کے اخراجات بھی برداشت کیے ۔ہر وقت اسلام کی خدمت کے لیے تیار رہتے تھے۔ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کی دو بیٹیوں کا نکاح حضرت عثمان سے ہوا۔ عرب کے سب سے بڑے تاجر تھے حضرت عمر کے دورِ خلافت میں غلے کاقحط پڑا ،خلیفہ نے حضرت عثمان سے جن کے غلے سے لدھے اونٹ مدینہ کی طرف آرہے تھے حکومت کو فروخت کے لیے کہا تو حضرت عثمان نے انکار کیا اور کہا جو آپ نے قیمت لگائی ہے اس سے زیادہ قیمت پر فروخت کروں گاخلیفہ ان سے ناراض ہوئے۔

مگر جب غلے سے لدھے ہوے اُونٹ مدینے پہنچے تو حضرت عثمان نے تمام اُونٹوں کا غلہ بیت المال میں بغیر قیمت کے جمع کر وا دیا۔ حضرت ابو بکر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعوت پر اسلام لائے تھے مکہ میں کفار کے ظلم ستم کی وجہ سے حبشہ کی ہجرت میں شامل تھے جب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اصحاب کو ہجرت مدینہ کا کہا تو مدینہ ہجرت کی غزوہ بدر میں اپنی کی بیماری کی وجہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حکم کے مطابق مدینہ میں ہی رہے باقی تمام مہمات میں شریک رہے غزوہ احد میں جب لوگ تتر بتر ہو گئے تو رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کی حفاظت کے لیے دوسرے چند صحابیوں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ شریک رہے۔

Reconciled Hudaibia
Reconciled Hudaibia

صلح حدیبیہ میں رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے سفیر بن کر کفار مکہ کے پاس گئے خبر مشہور ہو گئی کہ کفار نے حضرت عثمان کو شہید کر دیا ہے تو اس بات پر بیعت رضوان ہوئی۔ جنگ تبوک کے موقعہ پر بہت مال پیش کیا تھا۔ حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس فیاضی سے اس قدر خوش تھے کہ اشرفیوں کو دست مبارک سے اچھالتے تھے اور فرماتے تھے ”آج کے بعد عثمان کا کوئی کام اس کو نقصان نہیں پہنچائے گا”حضرت عثمان کے دور خلافت شورائی طرز کا تھا لوگوں کو آزادی کی اجازت تھی لوگ حکومت پر تنقید کرتے تھے مجلس شوریٰ میں عمال شامل تھے جو حکومت کو اہم معاملات میں مشورے دیتے تھے ان مجلس میں عمال سے تحریری مشورے طلب کئے جاتے تھے حضرت عثمان کے دور خلافت میں اختیارات کی تقسیم تھی فوج کے افسر کا عہدہ ایجاد کیا گیا تھا صوبے میں عامل اور فوج کا افسر علیحدہ اختیارات کا مالک ہوتا تھا۔

نگرانی کانظام قائم تھا اس کے لیے دربار خلافت سے تحقیقاتی وفود روانہ کئے جاتے تھے جو تمام ممالک محروسہ میں دورہ کر کے عمال کے طرز عمل اور رعایا کی حالت کا اندازہ کرتے تھے جمعہ کے خطبے سے پہلے لوگوں سے اطراف ملک کی خبریں پوچھتے تھے حج کے موقعے پر تمام اعمال لازمی طور پر طلب کئے جاتے تھے اس لئے فوری شکایتوں کی تحقیقات کر کے تدراک کرتے تھے ملک کا نظم ونسق فاروق اعظم والا ہی تھا مگر ملکی محاصل میں اضافہ کیا مصر کا٢٠ لاکھ دینار سے ٤٠ لاکھ تک پہنچ گیا تھا ان کے دور میں اہل وظائف کا ایک ایک سو درہم کا اضافہ ہوا۔لوگوں کے کھانے کا انتظام بھی کیا۔

صوبہ جات میں دفاتر کے لیے عمارتیں تیار کروائیں۔ سڑکیں، پل،مہمان خانے،مسجدیں تعمیر کروائیں۔ خیبر کی طرف سے کبھی کبھی سیلاب آیا کرتا تھامسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور شہر کی آبادی کو نقصان پہنچتا تھا مدینہ سے تھوڑے فاصلہ پر مدری کے قریب ایک بند صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بنوایااور نہر کھود کر سیلاب کا رخ دوسری طرف موڑ دیا اس بند کا نام مہروز ہے مسجد بنوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعمیر و توسیع کی۔ ملکی انتظامات کوتمام مقامات پر علیحدہ کیا مستقل فوجی افسروں کا ہر مقام پر تعینات کیاتمام ممالک میں گھوڑوں اور اونٹوں کی پرورش و پرداخت کے لیے نہایت وسیع چراگائیں بنوائیں چراگاہ کے قریب چشمے تیار کروائے اسلام میں بحری جنگ اور بحری فوجی انتظامات کی ابتداء خاص حضرت عثمان کے عہد خلافت سے ہوئی۔

Fear God
Fear God

نائب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نکا اصل فرض مذہب کی خدمت ہے اس فرض کو اچھے طریقے سے انجام دیا ۔حضرت عثمان اکثر خوف خدا سے آبدیدہ رہتے تھے شرم وحیا حضرت عثمان کا امتیازی وصف تھا۔ فیاض تھے مدینے میں سارے کنوا ئیں کھاری تھے صرف بیر رومہ جو ایک یہودی کی ملکیت میں تھا شریں تھا رفاہ عامہ کے خیال سے اس کو بیس ہزار درہم میں خرید کر مسلمانوں کے لیے وقف کر دیا آپ کاتب وحی تھے۔ طرابلس،برقہ،افریقیہ،اسپین، قبرض،طبرستان ،آرمینیہ ، امرورود،طالقان،فاریاب ، افغانستان،خراسان، ترکستان، ایران، ،آزربائیجان ، جوزجان ا ور ایشیائے کوچک کا ایک وسیع خطہ اور شام وغیرہ ان کے دور میں مفتوح ہوئے امیر معاویہ تنگنائے قسطنطنیہ تک بڑھتے چلے گئے۔کابل سے مراکش تک کے علاقعے حضرت عثمان ۖ کے دور حکومت میں شامل تھے۔ح

ضرت عثمان اپنے رشتہ داروں سے صلہ رحمی کرتے تھے اپنے رشتہ داروں کو اپنے پاس سے اور بیت المال سے مدد کرتے تھے۔ بعض وقت بیت المال سے قرض لے کر بھی رشتہ داروں کی مدد کی کہا کرتے تھے میرے رشتہ دار اتنے زیادہ مال دار نہیں، اس لیے ان کی مدد کرتا ہوں اور یہ صلہ رحمی ہے اور یہ قرآن کے مطابق ہے۔یہی بات بعض لوگوں کو پسند نہیں تھی اور آخر کار بلوائیوں نے انہیں شہید کر دیا شہادت کے موقع پر چالیس دن تک بردباری ضبط اور تحمل کا اظہار کیا ایک وسیع سلطنت کے حاکم اور جانثاروں کی فوج ہونے کے باوجود خلیفہ راشد حضرت عثمان نے چند بلوائیوں کے خلاف خونریزی کی اجازت نہیں دی اورشہادت قبول کر لی۔

قارئین! حضرت عثمان خلافت کے زمانے میں فرماتے تھے جب میں خلیفہ نہیںبنا تھا تو میں عرب کا سب سے زیادہ اونٹوں بکریوںکامالک تھا اب خلافت کے دوران میرے پاس ایک اونٹ حج کی سواری کے لیے اور ایک بکری ہے۔یہ ہیں مسلمانوں کے آئیڈ ئیل حکمران ! کیا آج کل کے مسلمانوں حکمرانوں میں کوئی ایسا ہے؟ مسلمان حکمرانوں نے عوام کو لوٹنے کے علاوہ کوئی اور کام کیا ہے اسی لیے پاکستان اور اسلامی دنیا کے عوام مدینے کی اسلامی فلاحی ریاست اور خلفاء راشدین کے دور کی حکومت کے آرزو مند ہیں۔ آئیے مسلمان ملکوں میں ایسی حکومتوں کے لیے کوشش کریں تاکہ ضروریات زندگی کی فروانی ہو، امن وامان ہو، کرپشن ختم ہو،دہشت گردی ختم ہو، انصاف ہو، عدل کانظام ہو، انسانیت کی قدر ہو،بیرونی مداخلت ختم ہو تمام شہریوں کے لئے ترقی کے یکساں مواقعے ہوں۔

Mir Afsar Aman
Mir Afsar Aman

تحریر: میرافسر امان، کالمسٹ
کنوینر کالمسٹ کونسل آف پاکستان اسلام آباد(سی سی پی)

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Journalism
Previous Post صحافت کے اسلامی آداب و اصول
Next Post پیپلز پارٹی کا زوال
Asif Zardari

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.