yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

کابینہ ابلیس

F A Farooqi June 4, 2016 1 min read
Devil
Share this:
Devil
Devil

تحریر : سید صفوان غنی
شیطانوں کی میٹنگ چل رہی ہے۔ ابلیس اپنی مسند پر بیٹھا تمام افسرانِ شیطان سے رپورٹیں لے رہا ہے۔
غلام ابن ابی:سرکار میرا محکمہ بڑا زبردست کام کر رہا ہے۔ہمارے محکمے کا ہر فرد بڑا فعال ہے۔ میں نے اپنے محکمہ یعنی ”محکمۂ انتشار” کو مزید کئی حصوں میں منقسم کر دیا ہے۔
١)’شعبۂ مسلکی انتشار’ کا کام دیوبند، ندوہ،نجد، اجمیر سے لے کر تمام حساس علاقوں تک وسیع کر دیا گیا ہے۔ہمارا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ ایک صد سالہ منصوبہ بندی پروگرام کے ذریعہ ہم نے احناف اور اہل حدیث کو ایک دوسرے سے متنفر کر دیا ہے یہاں تک کہ اکثر ایک دوسرے کے پیچھے نماز تک پڑھنا گوارا نہیں کرتے۔

٢) ‘شعبۂ انتشار لسانی’پنجابی، سندھی، بلوچستانی، ہندی، بنگلہ، انگریزی داں اور اردو داں کے درمیان خاصہ سرگرم ہے۔ کوئی اقبال اور ابن صفی کو اسلامی کہہ کر اردو ادب میں جگہ دینے کو تیار نہیں تو کوئی ذاکر نائک کی خراب اردو پر تنقید کرتا ہے۔ ایک صاحب کو ہم نے ایسا بہکایا کہ وہ دجال کا فتنہ بتاتے بتاتے خود اس کا شکار ہو گئے اور اوٹ پٹانگ لکھنے لگے۔
٣) ‘شعبہ برائے خاندانی انتشار’ کے تحت ہم نے ‘اولڈ ایج ہاوس’ کی تجویز پاس کروا دی ہے۔ اس کے علاوہ طلاق، جہیز، ٹی وی سیریل وغیرہ کے ذریعہ ہم اپنے کام میں اور تیزی لانے کی کوشش میں ہیں۔
(غلام ابن ابی اپنی جگہ پر بیٹھ جاتا ہے۔)

شہوت شاہ: حضور ہمارے محکمہ کا کام اتنا تیز ہو گیا ہے کہ ہمیں یقین نہیں ہوتا کہ یہ وہی محکمہ ہے جسے ہم کبھی ‘محکمہ ہوائے نفس’ کے نام سے جانتے تھے۔ جب سے اس کا نام بدل کر ”محکمہ برائے جنسی بے راہ روی” رکھا گیا ہے اس نے کافی کام کیا ہے۔ اس کے لئے ہمیں انسانوں کا بھی شکرگزار ہونا چاہئے کہ انہوں نے انٹرنیٹ اور موبائیل وغیرہ کے ذریعہ ہمارے کام کو آسان کیا ہے۔
(وزیر اپنی جگہ پر بیٹھنے کی اجازت مانگتا ہے جسے جنابِ ابلیس منظور کر لیتے ہیں۔)

Burning in Fire
Burning in Fire

کلب یزید: ہمارا شعبہ تنزلی کا شکا ر ہو رہا تھا لیکن عالی جناب ابلیسِ ملعون و مردود و منحوس کی دعا کی بدولت اب اپنی رفتار پکڑ چکا ہے۔ اسے پاکستا ن میں خاطر خواہ کامیابی ملی ہے۔اس سے بھی بڑی بات یہ ہے کہ ہمیں شام بلکہ پورے بلاد ِ شام میں سنّیوںاور شیعوں کو لڑانے میں کامیابی ملی ہے۔اس میں ہماری مدد امریکی اور روسی بھی کر رہے ہیں۔ ہمارا کام ہندوستان میں تھوڑا کمزور ہے لیکن اگر آپ لوگوں کی دعا شامل حال رہی تو یہاں بھی ہم کامیاب ہوں گے۔
(ابلیس اپنی مسند نحوست سے اْٹھتا ہے اور بارعب انداز میں سب پر ایک طائرانہ نظر دوڑانے کے بعد پوچھتا ہے۔)

ابلیس:آپ تمام وزرائے شیطانی نے اپنے اپنے کارنامہ ہائے بدی بیان کر دیے۔ اب آپ سبھی نمائندگان یہ بتائیں کہ رمضان کے تعلق سے آپ لوگوں کا کیا منصوبہ ہے؟چونکہ ہم سبھی اب قید میں ہوں گے اس لئے اگلے ایک مہینہ آپ کی کابینہ کا کام کیسے چلے گا؟
غلام ابن ابی: ہمارے ذمہ داروں نے انسانوں کو ابھی سے ہی یہ باور کروا دیا ہے کہ پانچ روزہ تراویح پڑھ کر کاروبا ر میں لگ جائیں ورنہ بہت خسارہ ہوگا۔اس کے علاوہ لڑکوں میں کیرم کا جوش بھی ہم نے پیدا کر دیا ہے۔ہوٹل والے اس بات پر رضامند ہو گئے ہیں کہ وہ صبح میں ہوٹل کھولے رکھیں گے۔ایک اہم بات یہ کہ نئی نسل کے روشن خیال نوجوانوں کو ہم نے روزہ کے نقصانات سے آگاہ کر دیا ہے اور وہ اب روزہ نہیں رکھتے۔ لیکن اس معاملے میں پور ے طور پر کامیابی نہیں مل پا رہی۔

Ramzan Mubarak
Ramzan Mubarak

شہوت شاہ:بہت افسوس ہوتا ہے کہ گیارہ مہینے تو ہم زبردست کام کر لیتے ہیں لیکن ایک مہینہ قید کے دوران انسانوں سے ہمارا تعلق بالکل منقطع ہو جاتا ہے۔ رمضان سے پہلے ہم لاکھ حکمت عملی سے کام لے کر اْنہیں ورغلائیں لیکن رمضان میں یہ روزہ دار ہماری پوری محنت پر پانی پھیر دیتے ہیں۔ قید سے رہائی کے بعد ہمیں از سرِ نو کام شروع کرنا پڑتا ہے۔
کلب ِ یزیدکھڑا ہی ہوتا ہے کہ تبھی باہر سے شور و غل کی آوا ز آنے لگتی ہے۔ دروازہ پر دستک ہوتی ہے اور پھر اچانک دروازہ ٹوٹ جاتاہے اور سیکڑوں فرشتے اندر داخل ہو جاتے ہیں۔
ابلیس: ٹھہرو، ہمیںمہلت دو، ابھی رمضان شروع نہیں ہواہے۔
ایک فرشتہ: باہر چلو، تمہیں چاند دکھاتے ہیں۔

تحریر : سید صفوان غنی
رابطہ:8750455905

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Dinner
Previous Post اوسلو میں کرنل خرم کے اعزاز میں ساجد داد اور ماجد داد کے عشائیہ میں غلام سرور، انصرحسین، شاہد منیر و دیگر شریک تصویری جھلکیاں
Next Post ماہ صیام روح کی بالیدگی کا مہینہ ہے۔ حاجی محمد جاوید عظیمی
Haji Javeed Azeemi

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.