yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بیوروکریسی کی تباہی کا خدشہ۔۔۔۔وفاقی سیکریٹریز نے اب تک کا بڑا قدم اٹھا لیا

MH Kazmi November 1, 2019 1 min read
Bureaucracy, can, be, destroyed, Interior, , ministry, dcidd, verasity
Share this:

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سویلین بیوروکریسی کو نیب کے ہاتھوں مکمل طور پر تباہ ہونے سے بچانے کے لیے وفاقی سیکریٹریوں نے ملک کی اہم ترین شخصیت سے ملاقات کی ہے۔ کابینہ سیکریٹری کی زیر قیادت تقریباً 15 وفاقی سیکریٹریوں نے گزشتہ اتوار کو اہم شخصیت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ سیکریٹریوں کی کمیٹی

نامور صحافی انصار عباسی اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں۔۔۔ کی جانب سے بیوروکریسی کو ہراساں کیے جانے کے معاملے پر بحث اور اہم وزارت کے اہم عہدیدار کے توسط سے یہ معاملہ اہم ترین شخصیت کے ساتھ ڈسکس کرنے پر اتفاق کرنے کے چند ہفتوں بعد ہی وفاقی سیکریٹریوں کو اہم شخصیت کے ساتھ ملاقات کے لیے رات کے کھانے پر مدعو کیا گیا تھا۔ ایک سینئر ذریعے سے رابطہ کیا کیا گیا تو انہوں نے جمعرات کو ایک نیوز ایجنسی کو بتایا کہ سیکریٹریز نے اہم شخصیت کے ساتھ یہ ملاقات کی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ابتدائی طور پر اس اہم شخصیت نے وفاقی سیکریٹریوں کو رات کے کھانے پر مدعو کرنے کیلئے اجازت طلب کی تھی۔ اگرچہ سیکریٹریز نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ وہ اپنے طور پر اہم شخصیت سے ملاقات نہیں کر سکتے، لہٰذا اہم وزارت کے اہم عہدیدار سے کہا گیا تھا کہ وہ اہم شخصیت تک نیب سے وابستہ یہ معاملہ پہنچائیں۔ اپنے آخری اجلاس میں سیکریٹریز کمیٹی نیب کیخلاف متحد ہونے کے معاملے میں متفق تھی جبکہ نیب کے بیوروکریٹس کیخلاف آپریشن کو ’’ناقابل قبول‘‘ اور ’’ناقابل برداشت‘‘ قرار دیا گیا تھا، کمیٹی نے نیب قانون میں ترمیم کے حوالے سے سخت وارننگ جاری کی تھی اس سے قبل کہ نیب بیورو کو اپنے کام کاج سے مکمل طور پر مفلوج کر دے۔ ان کا کہنا تھا کہ طرز حکمرانی کو بہتر بنانے کیلئے کرپشن کی روک تھام کی بجائے نیب بہتر سروس ڈیلیوری اور اچھی طرز حکمرانی کی راہ میں رکاوٹ بن چکی ہے۔ ایک

نیوز پیپر نے گزشتہ منگل کو خبر شایع کی تھی کہ سیکریٹریز کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں بیوروکریسی نے نیب اور اس کے کام کرنے کے انداز پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ اجلاس کے اہم نکات دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ سیکریٹریز نے معمولی وجوہات کی بنا پر گرفتاریوں اور طلبی کے نوٹس کے اجرا کے حوالے سے سخت تشویش کا اظہار کیا تھا، جس کا مقصد قابل احترام سرکاری ملازمین کی تضحیک ہے اور یہ اقدام اچھی طرز حکمرانی کے اصولوں کیخلاف ہے لہٰذا اسے قبول نہیں کیا جا سکتا۔ سیکرٹریوں کی متفقہ رائے میں نیب افسران کی جانب سے سمن اور وارنٹ جاری کرنے کیلئے اختیارات کا استعمال قطعی طور پر ناقابل برداشت ہے۔ ماضی میں زبانی یقین دہانیوں کے باوجود نیب حکام کے رویّوں میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ سرکاری افسران کو ٹھوس شہادتوں کے بغیر سمن جاری ہوئے، انہیں دھمکیاں بھی دی گئیں۔ سیکرٹریز نے یہ بات زور دے کر کہی کہ قانون میں ٹھوس ترامیم کے ذریعہ دی جانے والی یقین دہانیوں کو قانونی تحفظ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات بھی نوٹ کی کہ ریٹائرڈ افسران کی گرفتاریوں اور توہین کے افسوسناک واقعات ان کے اور ان کے خاندانوں کے لئے اذیت کا باعث بن گئے ہیں۔ یہ بات قابل مذمت ہے کہ قومی احتساب آرڈیننس کی دفعہ۔36 نیک نیتی سے نیب اقدامات کو تحفظ فراہم کرتی ہے جبکہ حکومتی شخصیات کی جانب سے تمام تر اقدامات کی بڑے تواتر سے بدنیتی سے جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔ گو کہ سول سرونٹس ایکٹ کی دفعہ۔23

۔ اے بھی سول سروسز کو اسی طرح کا تحفظ فراہم کرتی ہے۔ کمیٹی نے کہا یہ بات بڑی تشویشناک ہے کہ کئی مقدمات میں سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی ٹھوس شہادتوں کے بجائے کسی مخصوص مقدمے میں فیصلے کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ جو بعد میں چل کر ناقص ثابت ہوتا ہے۔ یہ بھی افسوسناک امر ہے کہ نیب کے تفتیشی افسران کو مقدمات سے نمٹنے کا خاطرخواہ تجربہ نہیں ہے۔ پالیسی فیصلوں کو ناجائز قرار دینے کے عمل نے سرکاری ملازمین کو محتاط اور فیصلہ گریز کر دیا ہے۔ جس کے نتیجے میں حکومتی عمل مزید سست پڑ گیا۔ جس کی علامات نمایاں ہونے لگی ہیں۔سیکرٹریوں نے اس بات کو افسوسناک قرار دیا کہ کرپٹ عناصر کے کھوج میں نیب نے بدقسمتی سے پالیسی سازی میں شامل تمام افراد سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ اس حقیقت کے برخلاف کہ فیصلے نیک نیتی سے کئے گئے۔ سیکرٹریوں کی رائے میں حکومت کی تصور کردہ اقتصادی تبدیلی کیلئے سرکاری ملازمین کو جدت پسند اور متحرک ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جو نیک نیتی سے خطرات مول لینے کی صلاحیت کے حامل ہوں لیکن ایسی فیصلہ سازی شفاف اور خوشگوار ماحول میں ہی ہو سکتی ہے۔ فی الحال فیصلہ سازی بعد ازاں نیب کے استفسار کے خطرے سے خالی نہیں۔

Bureaucracy, can, be, destroyed, Interior, , ministry, dcidd, verasity

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Israel, given, shock, to, India, Moodi, shocked, and, naten yahoo, rocks
Previous Post اسرائیل بھارت کو بھی چونا لگا گیا ۔۔۔ایسی کاروائی کر ڈالی کہ مودی سرکار بھی چکرا گئی
Next Post برطانیہ الیکشن: ٹرمپ کی بے جا مداخلت۔۔۔۔برطانوی اپوزیشن لیڈر نے امریکی صدر پر سنگین الزام عائد کر دیا
Britain, warned, USA, for, interference, in, UK, Elections,

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.