yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

برسلز : بھارت کشمیریوں کو زیادہ دیر تک مغلوب نہیں رکھ سکتا، کشمیر کونسل ای یو

F A Farooqi July 14, 2016 1 min read
Book Launching Kashmir Council
Share this:
Book Launching Kashmir Council
Book Launching Kashmir Council

برسلز (پ۔ر) آئی سی ایچ ڈی کشمیر کونسل ای یو کے زیراہتمام یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر یورپین پریس کلب برسلز میں کشمیر پر کتاب ’’کیاآپ کو کونان پوشپورہ یاد ہے؟‘‘ کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے دوران مقررین نے تیرہ جولائی کے شہدا ء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیااور اس بات پر زوردیاکہ بھارت مظالم اورتشددکے ذریعے کشمیریوں کو مغلوب نہیں کرسکتا۔یادرہے کہ جموں و کشمیرکے اس وقت کے ڈوگرہ حکمران کے اہلکاروں نے 13جولائی 1931 ؁ء کوسری نگر سنٹرل جیل کے باہر اکیس معصوم کشمیریوں کوشہید کردیاتھا۔کتاب کی تقریب رونمائی میں سیاسی رہنماء ، دانشوراوردیگر طبقات کے لوگ شریک ہوئے۔

یہ کتاب آج سے پچیس سال قبل مقبوضہ کشمیرکے علاقے کپواڑہ کے ایک گاؤں میں خواتین کی اجتماعی آبروریزی کے ایک واقعے سے متعلق ہے۔23فروری 1991 ؁ء کو بھارتی فوج کی فورتھ راج رائیفل کے اہلکار ضلع کپواڑہ کے گاؤں ’’کونان پاشپورہ‘‘ میں گھرگھر تلاشی کے نام پرمردوں کو گھروں سے نکال کر دورلے گئے اور اس دوران وہ ساری رات بندوق کی نوک پر اس گاؤں کی عورتوں سے جنسی زیادتی اوران پروحشیانہ تشدد کرتے رہے۔

ان عورتوں میں جوان مظالم کا نشانہ بنیں، کم سن لڑکیوں سے لے کر معمرخواتین شامل تھیں۔ اس کتاب کو جن طالبات اور خواتین قانون دانوں نے تحریرکیاان کے نام ایثاربتول، افراہ بٹ، ثمرینہ مشتاق، منزہ رشید اور نتاشا راٹھور ہیں۔

اس تقریب سے رکن ای یوپارلیمنٹ راجہ افضل خان، چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضاسید ، یورپی یونین کے سابق سفیرانتونی کرزنر اور انسانی حقوق کی علمبردار ماریان لوکس ، کشمیرانفو کے چیئرمین میرشاہجہان ، جے کے ایف دوبئی کے سردار انور اور راولپنڈی سے مصنف اورسکالرپروفیسر سعیدنے خطاب کیا۔ اس موقع پر ورلڈ کشمیرڈائس پورہ الائنس یورپ کے صدر چوہدری خالد محمود جوشی بھی موجودتھے۔

تقریب کے مقررین نے مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم خصوصاً ’’کونان پوشپورہ‘‘ کے سانحہ سمیت خواتین کی عصمت دری کے واقعات کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔ مقررین نے شہداء کی قربانیوں کے سراہتے ہوئے کہاکہ شہداء نے اپناخون دے کرکشمیرکے لوگوں کو تحریک آزادی جاری رکھنے کی قوت بخشی ہے اور تیرہ جولائی کا دن کشمیرکی تاریخ میں وہ پہلا واقعہ ہے جس نے ظالم ڈوگرہ حکمران کے خلاف مظلوم کشمیریوں کوآوازاٹھانے کا موقع فراہم کیا۔

مقررین نے اس بات کا اعادہ کیاکہ شہداء کا مشن تحریک آزادی کے منطقی انجام تک جاری رہے گا۔ شہداء کی قربانیاں کشمیریوں کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کا مشن کامیابی تک جاری رہے گا۔ رکن ای یوپارلیمنٹ راجہ افضل خان نے کہاکہ ہم کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔ مسئلہ کشمیرکا منصفانہ اور پرامن حل خطے کی خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔

اگرخطے میں امن آجائے توعلاقے میں بھوک وافلاس ختم ہوسکتی ہے اور خوشحالی آسکتی ہے۔ یورپی یونین کے سابق سفیرانتھونی کرزنرنے کہاکہ وہ مسئلہ کشمیرکے پرامن حل پر یقین رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں وہ کشمیرکونسل ای یوکے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔ مسئلہ کشمیرکا پرامن حل خطے میں امن کی ضمانت ہے۔

کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسید نے کہاکہ تیرہ جولائی کے شہداء و ہ پہلے افراد ہیں، جنھوں نے خون کا نذرانہ پیش کرکے غلامی کے خلاف انقلابی قدم اٹھایا۔ان کی قربانی نے کشمیری عوام کے حوصلے بلندکردیے تاکہ وہ حق خودارادیت کے لیے اور غیرقانونی بھارتی قبضے کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھ سکیں۔

علی رضاسید نے کہاکہ ہم شہدا کی قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے۔شہداء کی قربانیاں گرانقدرہیں اوران قربانیوں نے تحریک آزادی کشمیرکو زندہ رکھاہواہے۔ ہم شہداکے مشن کوجاری رکھیں گے۔بھارت جمہوریت کے لبادے میں چھپ کر کشمیریوں پر مظالم ڈھارہاہے اور ان کی تحریک آزادی کو دباناچاہتاہے لیکن یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں مل جاتا اور جب تک کشمیرسے بھارت کاغاصبانہ قبضہ ختم نہیں ہوجاتا۔انھوں نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کے جذبات کو دبانہیں سکتا۔ بھارتی کاروائیوں سے یہ تحریک اورابھر رہی ہے۔

علی رضاسیدنے حالیہ واقعات کا ذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی۔حالیہ بھارتی مظالم کے دوران سری نگرمیں زخمی میڈیسن سانس فرنٹیرسمیت دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کے دفاترتک گئے لیکن یہ دفاتر بند تھے۔ انھوں نے کہاکہ ہم مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کا مسئلہ یورپی پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کی کمیٹی میں اٹھائیں گے۔انھوں نے تمام اراکین یورپی پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہ اس مسئلے پر بحث کریں تاکہ مقبوضہ کشمیرمیں ظلم و بربریت کو روکاجاسکے۔ انھوں نے کہاکہ اگراب اس صورتحال کو نظرانداز کیاگیاتوکہیں ایسا نہ ہوکہ پوراخطے جنگ کی لپیٹ میںآجائے۔

تقریب کے مقررین نے مقبوضہ کشمیرکے عوام جو بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں روزانہ مصائب کا شکارہورہے ہیں، کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہارکیا۔انسانی حقوق کی علمبردارماریان لوکس نے کتاب کا تعارف کروایا۔ اس دوران اس کتاب کی خواتین مصنفین میں سے دوکا وڈیوپیغام بھی سنایاگیا۔جے کے ایل ایف دوبئی کے سردارانورنے کہاکہ تحریک آزادی کشمیرہرقیمت پر جاری رہے گی۔ بھارت مظالم کے ذریعے اس تحریک کو نہیں روک سکتا۔

عالمی برادری کو چاہیے کہ کشمیرکے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔مسئلہ کشمیرپاکستان ، بھارت اور چین کو جو دنیاکی نصف آبادی ہے، کو متاثر کررہاہے۔ پروفیسرسعید نے کہاکہ علاقے خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیرکا حل اشدضروری ہے۔کشمیرانفوکے چیئرمین میرشاہجہاں نے مقبوضہ کشمیرمیں حالیہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے حوالے سے بتایاکہ ہرروزمظالم و تشدد جاری ہے۔

گھروں سے گرفتاریاں ہورہی ہے اورزخمیوں کو بھی حراست میں لیاجارہاہے۔ ان حالیہ واقعات کے دوران 47افراد بھارتی ریاستی دہشت گردی کانشانہ بن کر شہید ہوچکے ہیں۔

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Iftihar Choudhary and Muhammad Bashir
Previous Post ساؤتھ ایسٹ سنڈے کرکٹ لیگ کا سالانہ ناک آؤٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
Next Post خواجہ منظور احمد آج کل آسٹرین کرکٹ ٹیم کے ساتھ ناروئے کے ٹور پر ہیں
Khawaja Manzoor Tour

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.