yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

جھاڑو پھیرنے والے

Web Editor April 23, 2019 1 min read
Broom trailers
Share this:

شیخ رشید احمد کی یہ بات تو درست ہے کہ پی ٹی آئی کے آدھے مسائل سوشل میڈیا کی وجہ سے ہیں مگر شیخ رشید احمد کی یہ بات بالکل درست نہیں کہ اسد عمر کو صرف عمران خان نے فارغ کیا ہے۔ دراصل اسد عمر اُسی دن فارغ ہو گئے تھے جس دن اُنہوں نے عوام کے خلاف فیصلے کرنا شروع کئے تھے۔ معاشی عالم چنے کو اُن کا غرور لے ڈوبا۔ وہ اکثر میٹنگوں میں خود کو ’’ارسطو‘‘ ثابت کرتے تھے اور وزیراعظم کی رہنمائی کو بھی نظر انداز کر دیتے تھے۔ اُن کی ’’آکڑ خانی‘‘ نے اُنہیں مروا دیا۔ پی ٹی آئی پر عجیب وقت تھا کہ ایک غیر سیاسی آدمی اُن پر مسلط تھا، یہ غیر سیاسی آدمی ویسے تو کونسلر بھی نہیں بن سکتا تھا مگر عمران خان کی مہربانیوں نے اُسے اسلام آباد سے دو مرتبہ ایم این اے بنوا دیا۔ سات سالہ تیاری کے بعد جب عالم چنے کو صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملا تو پتا چلا کہ جس کی تعریفیں چیئرمین تحریک انصاف سات سال کرتے رہے، وہ تو انتہائی نکما نکلا، اُس نے عمران حکومت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا۔ شیخ رشید احمد کابینہ کے اجلاسوں کی باتیں بے شک نہ بتاتے، جن اجلاسوں میں وزراء کھل کر اسد عمر پر تنقید کرتے رہے، خاص طور پر نوجوان وزراء نے اُنہیں ہدفِ تنقید بنایا۔ ہدف سے یاد آیا کہ اِس نام سے کومل سلیم ایک پروگرام کرتی ہیں۔ باتونی جادوگر پر پی ٹی آئی حکومت کے انتہائی سینئر وزیر نے ایک روز بہت تنقید کی، اُنہوں نے عالم چنے کو خوب ہدفِ تنقید بنایا۔ ملک کو بہت سا نقصان پہنچانے والے کو میڈیا سے بھی خوف آتا تھا۔ شیخ رشید احمد کو رات گئے ہونے والی اِس میٹنگ کا تذکرہ کرنا چاہئے تھا جس میں دو خاص شخصیات کے ساتھ چند ماہرین بھی شریک تھے۔ اُس میٹنگ میں وزیراعظم خاموش رہے۔ جب ماہرین نے حقائق سامنے رکھے تو پوری پی ٹی آئی کو باتوں سے رام کرنے والے کی حالت دیدنی تھی، اُس سے کوئی جواب نہ بن پا رہا تھا، آدھی رات کے بعد ہونے والی اِس میٹنگ میں عمران خان چپ ضرور رہے مگر اُنہیں اپنے عالم چنے پر بہت غصہ آیا۔ جو لوگ اُن کی پرانی جاب سے متعلق جانتے ہیں، اُنہیں اچھی طرح علم ہے کہ سیٹھ نے اُنہیں تین منٹوں میں فارغ کیا تھا اور ساتھ ہی یہ کہہ دیا تھا کہ یہ کام تو میرا منشی بھی کر سکتا ہے، اِس کے لئے آپ کی کیا ضرورت ہے۔ اِس گفتگو کے بعد اُس شخص نے کمال مہارت سے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔ اُس نے عمران خان کے گرد باتوں کا حصار بنایا۔ اُس حصار کا عمران خان کو یہ نقصان ہوا کہ پی ٹی آئی کے کئی پڑھے لکھے اور معیشت کو سمجھنے والے عمران خان سے دور ہو گئے۔ اب عمران خان کے ہمدردوں کا خیال ہے کہ اُس سے چار پانچ ماہ پہلے ہی جان چھڑوا لینا چاہئے تھی مگر سمجھدار لوگ تو یہ کہتے ہیں کہ ایسے شخص کو وزیر خزانہ نہیں بنانا چاہئے تھا جسے معیشت کی الف ب کا بھی پتا نہیں تھا۔ اُن کی فراغت سے پہلے چار سوال بڑے اہم تھے۔

1۔اُنہوں نے عمران خان کے وژن کے خلاف پالیسیاں بنائیں، وزیراعظم عمران خان عوام کے لئے سہولیات چاہتے تھے مگر اُن کا وزیر خزانہ عوام کو مشکلات سے دوچار کرنے پر بضد تھا۔

2۔ایک طرف ملکی معیشت کی بربادی کا سفر جاری تھا تو دوسری طرف موصوف نے عالمی مالیاتی اداروں کے لوگوں کو ناراض کر رکھا تھا، وہ وہاں بھی ’’افلاطون‘‘ بننے کی کوشش کرتے تھے۔ اپنے ساتھی وزراء اور اراکین اسمبلی کے ساتھ بھی ان کا رویہ بہت اچھا نہیں تھا۔

3۔عمران خان کرپشن کے خلاف جہاد کرنا چاہتے ہیں جبکہ ان کے محبوب وزیر اسد عمر نے کرپشن کے دروازوں کو بند کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنایا۔ اُنہوں نے ایف بی آر میں بھی ایسے لوگوں کو آگے کیا جو کرپشن کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔ معیشت کے ایک ماہر نے جب اسد عمر کی توجہ اسٹیٹ بینک میں بیٹھے ہوئے دو تین کرپٹ افراد کی طرف مبذول کروائی تو اُنہوں نے کہا کہ ہم نے کام چلانا ہے، کیا کریں۔ اُنہوں نے ایسے افسران کو ہٹانے سے انکار کر دیا۔

4۔اسد عمر کی موجودگی میں معیشت ڈوب رہی تھی، بیرونی دنیا سے جن لوگوں نے مدد کروائی تھی اُن کی طرف شہباز شریف اشارہ کر چکے ہیں۔ اِس صورتحال میں اسد عمر بہت سے اداروں کو مطمئن کرنے میں بھی ناکام ثابت ہوئے۔

خزانہ کے نئے مشیر ڈاکٹر حفیظ شیخ معیشت کے میدان میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، اندرونِ سندھ سے تعلق رکھنے والے دھیمے مزاج کے حفیظ شیخ صرف کام سے کام رکھیں گے، وہ کسی گروہ بندی کا شکار بھی نہیں ہوں گے، نہ وہ وزیراعظم کی ہر وقت خوشامد کریں گے اور نہ ہی باتوں کے سہارے سوشل میڈیا کا ہیرو بننے کی کوشش کریں گے۔ اطلاعات کی مشیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سیاسی خانوادے سے تعلق رکھتی ہیں، وہ خود زمانۂ طالب علمی سے سیاست میں ہیں، ملکی اور غیر ملکی حالات پر گہری نظر رکھتی ہیں۔ اُنہیں سیاسی و سماجی امور کے علاوہ میڈیا کے معاملات کی بھی خاصی سوجھ بوجھ ہے۔ سیالکوٹ کے نواحی گاؤں کوبے چک کی رہائشی اِس خاتون کا نام اُن کی حویلی میں بیٹھنے والے ایک ملنگ سائیں فردوس کے نام پر رکھا گیا تھا، دراصل اُس درویش سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے والد ملک عاشق اعوان عقیدت رکھتے تھے۔

اللہ کرے نئی تبدیلیاں عمران خان حکومت کے لئے سازگار ثابت ہوں۔ پاکستان میں احتساب کے نام پر کئی ادارے کام کر رہے ہیں، اُنہیں ایک نظر بیورو کریسی پر بھی کرنا چاہئے۔ پاکستان کے عوام تو ملک کی گلیوں میں جھاڑو پھیرتے ہیں جبکہ پاکستان کے خزانے اور اثاثوں پر پڑھے لکھے (کالے انگریز) جھاڑو پھرتے ہیں، اُسے روکنے کی ضرورت ہے۔ بقول غالب

ہم نے مانا کہ تغافل نہ کرو گے لیکن

خاک ہو جائیں گے ہم تم کو خبر ہونے تک

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Prime Minister's new Chief Minister Punjab will be from his party, Arshad Bhatti
Previous Post وزیراعظم نیا وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی پارٹی میں سے ہی لگائیں گے، ارشاد بھٹی
Next Post پیپلز پارٹی نے پنجاب کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا
PPP has announced resignation from Punjab standing committees

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.