yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

برطانوی عوام نے تجزیہ نگاروں کے انداز غلط ثابت کر دیئے

F A Farooqi June 28, 2016 1 min read
British People
Share this:
British People
British People

تحریر : سید توقیر زیدی
برطانوی عوام نے بالآخر اپنا فیصلہ سنا دیا اور بہت معمولی اکثریت سے برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے حق میں فیصلہ دیدیا۔ 51.9 فیصد ووٹ نکلنے کے حق میں اور 48.1 فیصد ووٹ رہنے کے حق میں آئے۔ اتنی معمولی اکثریت کا فیصلہ بھی اسی طرح لاگو ہوگا جس طرح بھاری اکثریت کے فیصلے ہوتے ہیں۔ ریفرنڈم کے نتیجے پر کسی جانب سے کوئی حرف گیری نہیں کی گئی۔

وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون چاہتے تھے کہ برطانیہ یونین میں رہے لیکن جب عوام کا فیصلہ ان کی رائے اور خواہش کے خلاف آگیا تو انہوں نے وزارت عظمیٰ چھوڑ دینے کا بھی فیصلہ کرلیا، اب انہی کی پارٹی میں سے کوئی نیا لیڈر یہ عہدہ سنبھالے گا جو یونین سے نکلنے کے حق میں ہوگا۔ ابھی تک یہ تو معلوم نہیں کہ قبل از وقت انتخابات کی نوبت آئے گی یا نہیں، تاہم اگلے انتخابات جب بھی ہوں اس ریفرنڈم کی پرچھائیں بھی ان پر نظر آئیں گی۔ عین ممکن ہے کنزرویٹو پارٹی اگلا پارلیمانی انتخاب نہ جیت سکے۔ لندن کے میئر کا الیکشن بھی ڈیوڈ کیمرون کا حمایت یافتہ امیدوار نہیں جیت سکا تھا۔ گزشتہ روز اس تجزیہ نگار نے تحریر کیا تھا کہ جو ووٹر ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کر پائے کہ وہ مخالفت میں ووٹ دیں یا حق میں، ان کا ووٹ فیصلہ کن ہوگا۔ رائے عامہ کا عام رجحان یہ تھا کہ 52 فیصد ووٹ حق میں پڑیں گے لیکن ”سونگ ووٹ” کی وجہ سے معاملہ الٹ ہوگیا اور یوں پوری دنیا کے تجزیہ نگاروں کے اندازے غلط ثابت ہوگئے۔

اس فیصلے سے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹوں میں بھونچال کی سی کیفیت ہے پونڈ کی قیمت گر رہی ہے اور سونے کی قیمت میں اچانک ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ کتنا اہم فیصلہ تھا جو برطانوی عوام نے نتائج و عواقب سے بے پروا ہوکر بڑی آسانی اور سہولت سے کردیا اور اتنی ہی آسانی سے اسے تسلیم بھی کرلیا گیا۔نیوز ایجنسی بی این پی کے تجزیہ کے مطابق ریفرنڈم میں عام انتخابات سے بھی زیادہ ووٹ ڈالے گئے اور ٹرن آؤٹ 70 فیصد سے زائد رہا۔ دوسری جانب یورپی یونین کی سینئر قیادت برطانوی عوام کے اس فیصلے پر ناراض نظر آتی ہے اور یورپی پارلیمنٹ کے صدر مارٹن شلز کا کہنا ہے کہ ہم اب چاہتے ہیں کہ جتنی جلد ممکن ہو برطانیہ یورپی یونین سے نکل جائے اور ہم اس مقصد کیلئے ڈیوڈ کیمرون کے اس فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے کہ نکلنے کا فیصلہ ان کے جانشین کی آمد تک موخر رکھا جائے۔

David Cameron
David Cameron

مارٹن شلز کا کہنا ہے کہ اس مقصد کیلئے معاہد? لزبن کے آرٹیکل 50 کو بروئے کار لایا جائے گا جو پہلی مرتبہ استعمال ہوگا کیونکہ جب سے یورپی یونین وجود میں آئی ہے کوئی رکن ملک اسے چھوڑ کر الگ نہیں ہوا، برطانیہ پہلا ملک ہوگا جو یونین سے علیحدہ ہوگا۔ اس آرٹیکل میں وہ طریق کار بیان کیا گیا ہے جس کے تحت کوئی رکن ملک علیحدہ ہوسکتا ہے۔ مارٹن شلز کے مطابق یونین کے قانونی ماہرین اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ کیا برطانیہ کو یونین سے الگ ہونے کے طریق کارکو تیز تر کیا جاسکتا ہے۔ شلز کا کہنا تھا کہ کنزر ویٹو پارٹی کی اندرونی جنگ کی وجہ سے ایک پورے براعظم (یورپ) کو یرغمال بننا پڑا ہے۔

یورپی یونین کے اندر ایسے خدشات پائے جاتے ہیں کہ برطانیہ کے اس یکطرفہ فیصلے کے اثرات دوسرے ملکوں پر بھی پڑیں گے جہاں پہلے ہی ایسے ریفرنڈم کے انعقاد کے مطالبے ہو رہے ہیں۔ فرانس، ہالینڈ اور سویڈن میں بھی یہ مطالبہ سامنے آیا ہے کہ برطانیہ کی طرز پر یہاں بھی ریفرنڈم کرایا جائے جس میں عوام یہ فیصلہ کریں کہ وہ یونین میں رہنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے جمعہ کے روز اپنے استعفے کی تقریر میں کہا تھا کہ ان کا استعفیٰ اکتوبر میں روبہ عمل آئے گا جب ٹوری پارٹی کی کانفرنس ہو گی۔

European Union
European Union

اس کے بعد آرٹیکل 50 کے تحت کارروائی اور علیحدگی کے مذاکرات کا آغاز ہوگا۔ لندن کے سابق میئر بورس جانسن جو علیحدگی کے حق میں مہم چلاتے رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ برطانیہ کو یونین سے نکلنے کی ”جلدی” نہیں، یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک کا اجلاس اگلے ہفتے ہوگا جس میں برطانیہ کے بغیر یونین کے مستقبل پر غور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ”یہ تاریخی لمحہ ہے لیکن یہ ہسٹریائی (مجنونانہ) ردعمل دینے کا لمحہ نہیں ہے۔

جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل اور فرانس کے صدر فرانسس اولاند نے برطانوی عوام کے فیصلے پر اظہار افسوس کیا ہے تاہم یہ کہا ہے کہ یونین کو اب اپنے اختلافات کی خلیج گہری نہیں ہونے دینی چاہئے۔ بلجیئم کے وزیراعظم چارلس مائیکل نے کہا کہ یورپی یونین کے لیڈروں کا خصوصی اجلاس اسی ماہ بلایا جائے اور ٹھنڈے دل سے اس سارے معاملے پر غور کیا جائے اور یہ دیکھا جائے کہ تعاون کے اور کون سے طریقے بروئے کار لائے جاسکتے ہیں۔ پولینڈ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ برطانوی عوام کے فیصلے سے یورپی اتحاد کے مستقبل سے مایوسی جھلکتی ہے۔ اس وقت 12 لاکھ برطانوی شہری یورپی ملکوں میں رہ رہے ہیں اور 30 لاکھ یورپی شہری برطانیہ میں مقیم ہیں۔ علیحدگی کے فیصلے کے بعد ان کے مستقبل کا فیصلہ بھی کرنا ہوگا۔ اسی طرح یہ بھی طے کرنا ہوگا کہ یورپ اور برطانیہ کے درمیان مستقبل میں تجارت کس طرح ہو گی۔

Syed Tauqeer Hussain Zaidi
Syed Tauqeer Hussain Zaidi

تحریر : سید توقیر زیدی

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Previous Post ایشیائی ترقیاتی بینک نے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
Next Post میری جان کو خطرہ ہے، تحفظ فراہم کیا جائے: قندیل بلوچ کی اپیل

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.