برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) برطانوی قوانین کی پاسداری پاکستانی تارکین وطن کی اولین ذمہ داری ہے ، پاکستان میں خاموش انقلاب کا آغاز ہو چکا تارکین وطن اپنے ملک کو مزید تعمیر و ترقی کی راہ پر گا مزن کرنے کے لیے سرمائیہ کا ری پر توجہ دیں ، سیاسی اور عسکری قیادت کی حکمت عملی سے کراچی کی روشنیاں دوبارہ بحال ہوگئی بلوچستان اور سرحد میں امن کا دور دورہ ہے ، بیرون ممالک رہنے والے تا رکین وطن فکر معاش کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کو پاکستانی روایات ثقافت اور تا ریخ سے بھی روشنا س کروائیں ۔ان خیالات کا اظہا ر ہا ئی کمشنر آف پاکستان سید ابن عباس نے قائد اعظم ٹرسٹ برطانیہ کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالہ سے منعقدہ عظیم الشان تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔













































