yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن ایک اور اسکینڈل منظر عام پر آگیا۔۔۔ برطانیہ کی مشہور ڈانسر کے ساتھ کیا کچھ کرتے رہے؟ بھانڈا پھوٹ گیا

MH Kazmi September 28, 2019September 28, 2019 1 min read
BRITISH, PRIME, MINISTER, BORIS, JHONSON, CAUGHT, IN, ANOTHER, SCANDAL
Share this:

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح اپنی ذاتی زندگی، خواتین سے افیئرز اور معاشقوں کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے لیے ایک نئی مشکل سامنے آگئی۔خبریں ہیں کہ بورس جانسن نے ماضی میں امریکا کی سابق پول ڈانسر و ماڈل کو اس وقت نوازا جب وہ برطانوی دارالحکومت لندن کے میئر تھے۔امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق معاملہ سامنے آنے کے بعد گریٹر لندن اتھارٹی (جی ایل اے) نے پولیس کو بورس جانسن کے خلاف ماڈل و سابق پول ڈانسر کو معاملے کی تفتیش کا حکم دے دیا۔رپورٹ کے مطابق بورس جانسن پر الزام ہے کہ انہوں نے 2014 سے 2016 کے درمیان امریکا کی کاروباری خاتون و سابق ماڈل 35 سالہ جینیفر آرکری کو متعدد بہانوں سے نوازا۔رپورٹ کے مطابق لندن کی مقامی انتظامیہ نے پولیس کو اس بات کی تفتیش کرنے کا کہا ہے کہ وہ دیکھے کہ بورس جانسن نے بطور میئر لندن کوئی غلط کام یا عوامی پیسوں کا ضیاع تو نہیں کیا۔رپورٹس ہیں کہ بورس جانسن اور جینیفر آرکری کے درمیان انتہائی قریبی روابط تھے اور وہ 2014 سے 2016 کے درمیان متعدد بار لندن کا دورہ کر چکی ہیں جب کہ میئر لندن نے ان کی کاروباری کمپنیوں کو بھی فائدہ پہنچایا۔ب ورس جانسن پر الزام ہے کہ انہوں نے جینیفر آرکری کے لیے فنڈنگ کرنے سمیت ان کی کمپنیوں کو ایسے سیمینارز میں شرکت کرنے کی اجازت دلوائی جن کے لیے ان کی کمپنی کو نااہل قرار دیا گیا تھا۔بورس جانسن پر الزام ہے کہ انہوں نے کم مدت میں مختلف مواقع پر جینیفر آرکری کو ایک لاکھ 26 یوروز کا فائدہ پہنچایا اور ان کے ساتھ قریبی دیکھے گئے۔جرمن ادارے ’ڈی ڈبلیو‘ کے مطابق لندن کی پولیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہیں بورس جانسن کے خلاف کرپشن کا ایک کیس موصول ہوا ہے اور وہ اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق بورس جانسن نے بطور لندن میئر امریکی کاروباری خاتون و سابق پول ڈانسر کو ایک لاکھ یورو سے ایک لاکھ 23 ہزار یورو کا فائدہ پہنچایا۔پولیس بورس جانسن کے خلاف تفتیش مکمل کرکے گریٹر لندن اتھارٹی کو پیش کرے گی جو رپورٹ کے تناظر میں سابق میئر لندن کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔بورس جانسن پر جس کاروباری خاتون کو نوازنے کا الزام ہے اس حوالے سے برطانوی اخبار ’دی سن‘ نے بتایا کہ وہ سابق پول ڈانسر ہیں جس کے بعد انہوں نے ماڈلنگ میں کیریئر کا آغاز کیا۔برطانوی اخبار نے بتایا کہ سابق پول ڈانسر و برطانوی وزیر اعظم کے درمیان ماضی میں افیئر کی خبریں بھی سامنے آتی رہیں اور سابق ماڈل نے متعدد بار لندن کا دورہ بھی کیا۔خیال رہے کہ بورس جانسن رواں برس جولائی میں برطانیہ کے وزیر اعظم بنے تھے، وہ اس سے قبل برطانیہ کے وزیر داخلہ اور 2008 سے 2016 تک لندن کے میئر رہ چکے ہیں۔وزیر اعظم بنتے ہی ان کے معاشقوں کی خبریں سامنے آنا شروع ہوئی تھیں اور خیال کیاجا رہا تھا کہ وہ وزیر اعظم ہاؤس میں بھی اپنی گرل فرینڈ 31 سالہ کیری سائمنڈ کو ساتھ رکھیں گے، جن سے ان کے تعلقات گزشتہ کچھ عرصے سے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ممکنہ طور پر کیری سائمنڈ اور بورس جانسن کے درمیان گزشتہ برس کے آغاز میں تعلقات استوار ہوئے اور دونوں کو انتہائی رومانوی انداز میں ملتے دیکھا گیا۔بورس جانسن کی گرل فرینڈ عمر میں ان سے کم سے کم 24 سال کم عمر ہیں اور وہ ابتدائی طور پر ان کی سیاسی جماعت میں کمیونی کیشن افسر کے طور پر 2012 میں شامل ہوئی تھیں۔کیری سائمنڈ برطانوی اخبار ’دی انڈیپینڈنٹ‘ کے شریک مالک اور اسی گروپ سے منسلک خاتون وکیل کی بیٹی ہیں۔علاوہ ازیں بورس جانسن کی ذاتی زندگی بھی انتہائی دلچسپ رہی ہے، بورس جانسن نے دو شادیاں کیں اور انہیں چار بچے ہیں۔بورس جانسن نے پہلی شادی اٹالین نژاد برطانوی خاتون الجرا موسٹن سے 1987 میں کی، تاہم دونوں کی شادی محض 6 سال کے اندر 1993 میں طلاق پر ختم ہوئی۔پہلی شادی ناکام ہونے کے چند ہی ہفتے بعد انہوں نے پاک و ہند نژاد برطانوی نسل کی خاتون مرینا ویلر سے 1993 میں شادی کی اور جوڑے کے ہاں شادی کے ابتدائی 6 ماہ میں ہی پہلے بچے کی پیدائش ہوئی۔رپورٹس ہیں کہ مرینا ویلر اور بورس جانسن کے درمیان شادی سے قبل ہی تعلقات ہوگئے تھے۔مرینا ویلر کے والد انگریز اور ان کی والدہ سکھ ہیں، جو تقسیم ہند سے قبل صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں پیدا ہوئیں اور شادی کے بعد برطانیہ منتقل ہوگئیں۔مرینا ویلر اور بورس جانسن کی شادی 25 سال تک قائم رہی اور دونوں کے ہاں 4 بچے پیدا ہوئے، تاہم گزشتہ برس دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی، تاہم دونوں میں تاحال طلاق نہیں ہوئی۔

BRITISH, PRIME, MINISTER, BORIS, JHONSON, CAUGHT, IN, ANOTHER, SCANDAL

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
AMERICAN, ADVISER, OF, TRUMP, SAYS, THEY, ARE, LOOKING, AT, KASHMIR, FREEDOM
Previous Post ہم امریکہ میں بیٹھ کر کشمیر کی آزادی دیکھ رہے ہیں کیونکہ ۔۔۔! عمران خان کی تقریرکے بعد ٹرمپ کے مشیر بھی خاموش نہ رہ سکے، دل کی بات کہہ دی
Next Post وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کا اثر؟ مقبوضہ کشمیر میں تعینات رہنے والے بارڈ پولیس اہلکار نے ناقابل یقین کارروائی ڈال دی
BORDER, FORCE, COP, FROM, INDIAN, BORDER, FORCE, ACCEPTED, THE, IMPACT, OF, IMRAN KHAN'S, SPEECH, AND, DONE, A, GREAT, JOB

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.