yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

برطانوی شہریت: پاکستانی کرکٹ میں عامر کا مستقبل خطرے میں ہے؟

Web Editor April 25, 2018 1 min read
British Citizenship: The future of Amir in Pakistani cricket is in danger?
Share this:

پاکستان کی کرکٹ ہو اور تنازعات سے دور رہے، یہ کیسے ممکن ہے؟ ایسے ہی ایک تنازعے نے اس وقت جنم لیا جب گزشتہ دنوں محمد عامر نے اپنی برطانوی بیگم کے توسط سے برطانوی شہریت کے لیے درخواست دی۔

سوال یہ اٹھایا جا رہا ہے کہ  برطانوی شہریت حاصل کرنے کے بعد محمد عامر نے اگر پاکستانی کرکٹ کو الوداع کہ دیا تو تمام تر تنقید کے باوجود سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے بدنام زمانہ کردار کی پاکستانی ٹیم میں واپسی کے فیصلے کو تاریخ کن لفظوں میں یاد رکھے گی؟ کیا اس صورت میں محمد عامر پاکستانی کرکٹ کو سپاٹ فکسنگ سکینڈل جتنا ہی اخلاقی زخم نہیں لگا دے گا؟

اگر محمد عامر نے برطانوی شہریت کے حصول کے بعد پاکستانی کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا تو اصولی طور پر یہ ایک انتہائی غیر اخلاقی حرکت ہو گی۔ ایسا ہرگز نہیں ہے کہ اس سے پہلے دنیائے کرکٹ میں کرکٹرز نے ایک ملک سے کرکٹ کھیلنے کے بعد کبھی دوسری ٹیم جوائن ہی نہیں کی۔ کیون پیٹرسن، ایون مورگن، ڈرک نینس، لیوک رونکی اور بہت سی دوسری مثالیں موجود ہیں لیکن ان کے پس منظر یکسر مختلف اور اخلاقی طور پر درست  فیصلے تھے۔ مثال کے طور پر کیون پیٹرسن نے اس وقت انگلینڈ ٹیم جوائن کی جب جنوبی افریقن بورڈ نے واضح طور پر کیون پیٹرسن کو ٹیم میں شامل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ایون مورگن نے انگلینڈ ٹیم کا راستہ اس لئے پکڑا کہ آئیر لینڈ کی ٹیم بہت کم انٹرنیشنل میچز کھیلتی تھی جس سے مورگن جیسے بڑے کھلاڑی کا کیریئر ضائع ہو رہا تھا۔ اگر فواد عالم اب کسی اور ملک کی شہریت حاصل کر لے تو اس پر اخلاقیات کا سوال ہرگز نہیں اٹھ سکتا مگر محمد عامر کا معاملہ دوسرا ہے۔

یہ بجا کہ محمد عامر نے اپنے مختصر سے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئر میں جہاں سپاٹ فکسنگ کا زخم دیا وہیں پاکستان کو بڑے اہم مواقعوں پر میچز بھی جتوائے۔ 2009 کے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ فائنل میں مین آف دی ٹورنامنٹ تلکارتنے دلشان کی وکٹ، چیمپینز ٹرافی 2017 کے آخری لیگ میچ میں سری لنکا کے خلاف انتہائی مشکل وقت پر ناٹ آئوٹ 28 رنز کی انڈر پریشر اننگز اورفائنل میں بھارت کے خلاف یادگار سپیل کون بھول سکتا ہے، مگر تصویر کا دوسرا رخ یہ بھی ہے کہ محمد عامر وہ واحد پاکستانی خوش قسمت ترین کرکٹرز ہے جس کو اس وقت آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کے خلاف پاکستان کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا جب اس کی عمر کے لوگ انڈر 19 کے ٹرائلز دینے کے لئے قطاروں میں لگے ہوئے تھے۔ پھر سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے بعد دنیائے کرکٹ کے کتنے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا موقع ملا؟ میرے ناقص علم کے مطابق محمد عامر اس کی اکلوتی مثال ہے۔ انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کے بعد محمد عامر پر کارکردگی کے لحاظ سے بعض اوقات برا وقت بھی آیا مگر اسے پاکستانی ٹیم سے کبھی ڈراپ نہیں کیا گیا۔ اس سب کے بعد بھی اگر عامر ایسا قدم اٹھاتا ہے تو پھر یہی کہا جا سکتا ہے کہ

تو بھی سادہ ہے کبھی چال بدلتا ہی نہیں

ہم بھی سادہ ہیں اسی چال میں آ جاتے ہیں

لیکن یہ ساری بحث اس سازشی تھیوری کی بنیاد پر ہی ممکن ہے کہ محمد عامر پاکستانی کرکٹ چھوڑنے کا ارادہ رکھتا ہے یا اس کے لیے عملی طور پر یہ ممکن ہے مگر آئی سی سی قوانین، محمد عامر کا سوشل میڈیا پر اس تھیوری کے متعلق اظہارخیال اور حالات و واقعات بالکل مختلف تصویر پیش کر رہے ہیں۔ محمد عامر کی انگلینڈ کرکٹ ٹیم میں جگہ بن پاتی ہے یا نہیں ، اس سے بھی قطع نظر آئی سی سی کے تازہ قوانین کے مطابق کوئی بھی کرکٹر کسی ایک ملک کی طرف سے کوئی بھی انٹرنیشنل میچ کھیلنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے چار سال کا وقفہ کئے بغیر دوسری ٹیم کی طرف سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل سکتا۔ اور یہ تو محمد عامر کیا شائد کسی کے لئے بھی ممکن نہیں ہے کہ وہ اس وقت چار سال تک انٹر نیشنل کرکٹ سے دور رہے جب وہ مکمل فٹ اور انفارم ہو۔ محمد عامر پی سی بی کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری میں شامل ہے۔ پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی طرف سے تین مہنگے ترین کھلاڑیوں میں بھی عامر کا نام ہے۔ ایسے میں منطقی طور پر اس بات کے امکانات نہ ہونے کےبرابر ہیں کہ عامر پاکستانی کرکٹ کو چھوڑ دے۔

جہاں تک محمد عامر کے بطور بائولر رتبے کا سوال ہے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ عامر آہستہ آہستہ بلے بازوں کے نظر میں وہی جگہ بناتا جا رہا ہے جو کبھی وسیم اکرم، گلین میگراتھ اور شان پولاک کی ہوا کرتی تھی۔ پچھلے دو سال میں ٹی ٹونٹی کرکٹ کے پاور پلے میں سب سے اچھا اکانمی ریٹ محمد عامر کا رہا ہے۔ یہ عامر کے پہلے سپیل کا پریشر ہی ہے جس وجہ سے دوسرے پاکستانی بائولرز تیز رنز بنانے کی کوشش میں بلے بازوں کو آئوٹ کرتے رہے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں البتہ عامر اس طرح کی کارکردگی نہیں دکھا پایا جس کی اس سے توقع تھی (حالانکہ اس میں بھی ایک بڑا کردار عامر کی گیندوں پر ڈراپ کیچز کا تھا)۔ دورہ انگلینڈ عامر کے لئے سنہری موقع ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی دوبارہ سے اپنا نام بنا سکے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
From Guatemalan to Gwadar
Previous Post گوات در سے گوادر تک
Next Post عمران خان کا برطانوی پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
Imran Khan's historic speech from the British Parliament

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.