yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پُل صراط کےاُس پار۔۔۔۔۔ ایک ایسی تحریر جس کو پڑھ کر آپ کی روح تازہ ہو جائے گی

Web Editor September 3, 2018 1 min read
Bridge across the bridge ..... A writing that will recycle your soul
Share this:

وہ سارا دن ھی عجیب تھا ۔۔اس دن سیل بھی کچھ خاص نہیں ھوئ تھی ۔ اور ھول سیلر کا ستر ھزارکا گھپلا ۔۔ گھپلا تو شاید نہیں ، حساب کی غلطی ، ارے غلطی بھی کیسی ۔ میں خود اس کے بیٹے کو پیسے دے آیا تھا ، کہا بھی تھا کہ لکھ لو ، مگر عجیب لاپرواہ ، بھلکڑلڑکا تھا ۔ بھلا ستر ھزار کوئ بھولنے جیسی رقم ھوتی ھے ۔

یقین تو تھا کہ ھول سیلر ، ایمان دار ھے ۔ جب حساب کرے گا تو ستر ھزار نکل ھی آئیں گے مگر فی الحال کی تو ٹینشن ھو ھی گئ نا ۔۔بس دل اداس ھو گیا تھا ۔ ارے میں بھی نا ۔۔ تعارف آپ سے کرایا نہیں اور اپنے دکھ باٹنے بیٹھ گیا ۔ میرا نام سلیم ھے ۔ سلیم احسن ۔۔ میری کپڑا مارکیٹ میری کپڑا مارکیٹ میں دکان ھے ۔ ھاں تو میں کہہ رھا تھا کہ دل اداس تھا ۔ اس لیے دکان ، نوکروں حوالے کر کے گھر چلا آیا ۔ گھر میں داخل ھوا تو دیکھا ، بیوی بیٹھی رو رھی ھے ۔۔کیا ھوا ۔ میں نے پوچھا ۔۔ یہ آنکھیں کیوں لال کر رکھیں ھیں ۔۔ سب خیریت تو ھے نا ۔۔آج ، اس کمینے نے ، بیوی کے کہنے پہ اس بڑھیا کو پھر مارا ھے ۔۔ او اتنا مارا ۔۔۔ وہ پھر ھچکیوں سے رونے لگی ۔۔تمہیں کیا ۔وہ اس کی ماں ھے ، تمہاری نہیں اور پھر بڑھیا ، زبان چلاتی ھو گی ۔ بہو کے معاملت میں دخل دیتی ھوگی ۔۔ میں نے اس کا غم غلط کرنے کے لیے کہا ۔ زبان چلاتی ھو گی ۔۔؟ معاملات میں دخل دیتی ھوگی ۔۔؟ آپ کو کچھ پتا بھی ھے ، اس بیچاری کو فالج ھے ۔

اٹھنے بیٹھنے کے لیے سہارے کی محتاج ھے ۔ اٹک اٹک کر اپنی بات پوری کرتی ھے ۔ بیوی نے تلخی سے جواب دیا ۔۔ پہلے تم نے کبھی بتایا نہیں کہ اس کو فالج ھے ۔۔ میں نے انجان بنتے ھوۓ کہا ۔۔ ھزار دفعہ تو بتایا ھے ۔ مگر آپ کو کپڑوں کے علاوہ کچھ یاد رھے نا ۔۔ بیوی بولی اچھا چھوڑو ۔۔ ھم کر بھی کیا سکتے ھیں ؟ ۔۔ میں نے موضوع بدلنے کی کوشش کی ۔۔ میرا دل کرتا ھے کہ بڑھیا کو اپنے گھر لے آؤں کچھ دنوں کے لیے ۔۔ میری بیوی نے کہا کیا ۔۔ کیا کہا ۔؟ ۔۔ پاگل ھو گئ ھو ۔۔ پرائ مصیبت اپنے گلے ڈالو گی ۔۔ مجھے اس کی سوچ پہ غصہ آگیا ۔۔صرف ھفتے بھر کے لیے ۔۔ اس نے میرے غصے کو نظر انداز کرتے ھوۓ کہا ۔۔ شاید وہ پہلے سے ھی سب پلان بنا کے بیٹھی تھی ۔۔نہیں ، نہیں ۔۔ یہ ناممکن ھے ۔۔ اور پھر وہ کیوں دینے لگا اپنی ماں ھم کو ۔۔ میں نے کہا ۔اس کی بیوی کئ مرتبہ کہہ چکی ھے کہ بڑھیا ، کہیں دفع تو ھو نہیں سکتی ، کتے کی سی جان ھے ، مرتی بھی نہیں ۔۔ بیوی نے کہااچھا ، یہ کہتی ھے وہ ۔۔ میں نے بیوی کا دل رکھنے کے لیے کہا ۔۔

بس اب آپ مان جائیں اور اس کو اپنے گھر لے آئیں ۔۔ یہ کہتی ھوۓ وہ میرے پہلو میں آ بیٹھی ۔۔ اور یہی اس کا خطرناک حملہ ھوتا ھے ، اپنی بات منوانے کا ۔۔۔ اچھا جی اب اس بڑھیا کو گھر لانے کی ذمہ داری بھی مجھ پر ڈال رھی ھو ۔ اور یہ تو سوچو کہ تم اس کوسنبھال بھی لو گی ؟ ۔۔ میں نے کہا اپنے بچے تو ھیں نہیں ، میں بھی گھر میں سواۓ ٹی وی دیکھنے کے اور کیا کرتی ھوں ۔۔ چلو وہ آ جاۓ گی تو میرا دل بھی بہلا رھے گا ۔ اس نے اداسی سے کہا ھماری شادی کو دس سال ھو گۓ تھے ۔۔ مگر اولاد سے محرومی تھی ۔۔ میں نے سوچا — چلو بات کر کے دیکھنے میں حرج نہیں ھے ۔ کونسا ، وہ اپنی ماں ، ھمیں دینے پہ راضی ھو جاۓ گا ۔۔ اگر راضی ھو گیا تو ۔۔؟میں نے سوچا پھر بھی ایک ھفتے کی ھی تو بات ھے ۔۔۔ اگر بعد میں اپنے ھی گلے پڑ گئ تو ۔۔ اچانک مجھے خیال آیا ۔۔۔اگر وہ بڑھیا مستقل گلے پڑ گئ تو ۔۔ میں نے اپنے خدشے کا اظہار ، بیوی سے کیا ۔۔ یہ تو اور اچھی بات ھے ۔۔ اس نے خوش ھوتے ھوۓ کہا ۔۔ سچ کہتے ھیں ۔ عورت بے وقوف ھوتی ھے ۔۔ میں نے دل میں سوچا ۔۔اگلے دن شام کو کافی سوچ بچار کے بعد میں ان کے گھر گیا ۔ کچھ بات کرنے کے بہانے ، ڈرائنگ روم میں بیٹھا ۔ اس نے جھوٹے مونہہ بھی چاۓ کا نہیں پوچھا تو

میں نے اپنے پلان کے مطابق اس سے کہا کہ میری بیوی ، فالج کا علاج قران پاک سے کرنا جانتی ھے ۔ اور وہ آپکی والدہ کا علاج کرنا چاھتی ھے ۔ یہ سن کر اس نے کسی خوشی کا اظہار نہ کیا ۔ تو میں نے بات جاری رکھی ۔۔ کہ اس میں مسئلہ یہ ھے کہ آپ کی والدہ کو ھفتہ بھر ھمارے ھی گھر پر رھنا ھو گا ۔۔ آپ فکر نہ کریں ، ھم ان کا اچھے سے خیال رکھیں گے ۔۔ یہ سن کر اس کے چہرے پہ شرمندگی اور خوشی کے ملے جلے اثرات پیدا ھوۓ ۔۔ اس نے تھوڑی سی بحث کے بعد اجازت دے دی ۔ میں نے اٹھتے ھوۓ کہا کہ علاج میں پندرہ بیس دن بھی لگ سکتے ھیں۔ اس نے اور بھی خوشی محسوس کی ۔ کہنے لگا ۔۔ سلیم صاحب ، میں تو چاھتا ھوں کہ میری ماں ٹھیک ھو جاۓ ، بھلے مہینہ لگ جاۓ ۔۔اور یوں ، اس طرح ، اماں ، مستقل ھماری ھی ھو کے رہ گئیںاگلے دن ، وہ بڑھیا ھمارے گھر منتقل ھو گئ ۔ بس وہ بڑھیا کیا تھی ۔۔ سفید روئ کا گالہ سی تھی ۔ نور کا اک ڈھیر سا تھا ۔ لاغر سی ، کمزور سی ۔ جیسے زمانے بھر کے غم ، اس کے نورانی جھریوں بھرے چہرے پہ تحریر تھے ۔ آنکھوں کے بجھتے چراغ ۔ کپکپاتے ھونٹ ۔

مناسب خوراک اور دیکھ بھال نہ ھونے کی وجہہ سے حالت اور زیادہ خراب تھی ۔۔ میری بیوی تو تن ، من ،دھن سے اس کی سیوا میں جٹ گئ ۔ اس کے لیے ھر چیز نئ خریدی گئ ۔۔ بستر ، کمبل ، چادریں ، کپڑے اچھی خوراک ، اور خدمت سے اماں کے چہرے پہ رونق آنے لگی ۔۔پتا ھی نہ چلا ،مہینہ گزر گیا ۔۔ پہلے اس کی بہو ھر دو دن بعد آتی رھی ۔ پھر چار دن کا وقفہ ھوا ، پھر ھفتہ ھونے لگا ۔ اماں کو واپس لے جانے کی بات نہ اس نے کی ، نہ ھم نے ۔۔دوسرا مہینے میں وہ ایک ھی دفعہ آئ ۔ گھر کی مصروفیت کا رونا روتی رھی ۔ تیسرے مہینے کے بعد ، اس نے آنا بند کر دیا ۔۔ میں نے بیوی سے کہہ دیا کہ اب اماں ، تمہاری ذمہ داری بن گئ ھے ، اب تم سنبھالو ۔ بیوی نے خوشی کا اظہار کیا ۔یہ غالبن ساتواں مہینہ تھا کہ اس آدمی کو اس کی بیوی نے اپنے دوست کے ساتھ مل کے قتل کردیا اور بعد میں وہ خود بھی پکڑی گئ ۔ اور یوں ، اماں ، صرف ھماری ھی ھو کے رہ گئیں ۔ادھر جیسے جیسے اماں کی توانائ بحال ھورھی تھی اور چہرے پہ رونق ، مسکان آنے لگی تھی ۔ ویسے ویسے ، میرا کاروبار ترقی کرنے لگا ۔ ایسے لگتاتھا جیسے مجھ پر دھن برسنے لگا ھو ۔ سال بھر میں میری تین دکانیں ھو چکیں تھیں ۔ تیسرے سال ھم تینوں ، میں ، بیوی اور اماں نے حج کی سعادت حاصل کی ۔ گلستان جوھر میں پانچ سو گز کا بنگلہ خرید کر وھاں شفٹ ھو گۓ ۔اماں ، ھمارے ساتھ سات سال رھیں ، ھر پل ان کا ھمیں دعائیں دیتے گزرتا ۔

اور ھم میاں بیوی ، خوشی سے پھولے نہ سماتے۔ عجیب کرامت یہ ھوئ کہ اماں کی برکت اور دعاؤں سے ، اللہ رب العزت نے مجھے اولاد سے نوازا ۔۔آج وہ ھمارے درمیاں نہیں ، مگر ان کی کمی شدت سے محسوس ھوتی ھے ۔ جیسے کوئ اپنا کہیں کھو گیا ھو ۔ ھم نے بھی کبھی ان سے ان کا نام تک نہ پوچھا ۔ بس ان سے اک خلوص کا رشتہ تھا ۔۔ پچھلے دنوں ، میری بیوی بہت خوش تھی ۔ وجہہ پوچھی تو کہنے لگی ۔میں نے ایک خواب دیکھا ھے ۔۔کیسا خواب ۔۔؟میں نے دیکھا ۔ کہ محشر کا دن ھے ۔ اور سب حیران و پریشان کھڑے ھیں ۔ ان میں ، میں بھی کھڑی ھوں کہ اتنے میں ، اماں آئیں اور میرا ھاتھ پکڑ کر کہنے لگیں ۔ منیرہ ، ادھر آ ، میرے ساتھ ، تجھے پل صراط پار کرا دوں ۔ میں ان کے ساتھ چلی ، ھم ایک باغ سے گزرے ، تھوڑی دیر میں باغ ختم ھوا تو ایک بڑا سا میدان آگیا تو اماں کہنے لگیں ، بس ھو گیا پل صراط پار ۔۔ میں حیران ھوئ ۔ تو وہ بھی زور سے ھنسے لگیں ۔ پھر میری آنکھ کھل گئ ۔۔مبارک ھو بھئ ۔۔ بہت اچھا خواب ھے مگر تمہیں میرا خیال نہ آیا ۔ ؟ قسم سے میں اتنی پریشان تھی کہ چلو ۔ خیر ھمیں بھی کوئ نہ کوئ مل ھی جاۓ گا جو پل صراط پار کرا دے آمین ۔۔ بیوی نے جیسے دل کی گہرائیوں سے کہا ۔اور پھر اس کو میں نے یہ نہیں بتایا کہ ایسا خواب میں بھی دیکھ چکا ھوں بس فرق یہ تھا کہ اماں نے میرا ھاتھ پکڑتے وقت کہا تھا ، چلو ، تمہیں منیرہ کے پاس لے چلوں وہ پل صراط کے پار ، تمہارا انتظار کر رھی ھے ۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Breaking News: Rebellion in Tehreek-e-Insaf.
Previous Post بریکنگ نیوز: تحریک انصاف میں بغاوت۔۔۔۔15 سے 20 ارکان کی بغاوت ،عارف علوی کا صدر مملکت بننے کا خواب چکنا چور ہوگیا
Next Post قومی کھلاڑیوں کے یو یو ٹیسٹ مکمل، کس کھلاڑی نے کتنے پوائنٹس حاصل کئے اور کس کھلاڑی نے ٹاپ تھری میں جگہ بنا کر سب کو حیران کر دیا؟ جان کر پاک فوج کے ٹرینرز بھی حیران پریشان رہ جائیں گے
One of the national players completed a test, how many points did the player get, and which player surprised everyone by making space in the top? Knowing the Pak Army trainers will be surprised too

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.