yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بریکنگ نیوز: دعائیں رنگ لائیں ۔۔۔ عمران خان نے پاکستان کے کسانوں کے حوالے سے بڑا حکم جاری کردیا

MH Kazmi September 12, 2019 1 min read
Breaking News: Prayer Colors ... Imran Khan issued a big order regarding the farmers of Pakistan
Share this:

Breaking News: Prayer Colors ... Imran Khan issued a big order regarding the farmers of Pakistan

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم نے مشیر تجارت کو ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں استعمال ہونے والے درآمد شدہ آلات اور مشینری پر ڈیوٹی اور ٹیکس کی چھوٹ دینے کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے،کاروباری برادری کے لئے آسانیاں پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اقتصادی زونز کی تکمیل سے کاروباری  برادری کو کاروبار میں سہولت پیدا ہوگی، معاشی سرگرمیاں تیز ہونے سے نہ صرف معیشت مضبوط ہوگی بلکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے،اقتصادی زونز کے قیام کا عمل ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور اس ضمن میں حائل رکاوٹوں کو دورکرنے کے لئے متعلقہ محکموں کے درمیان باہمی رابطے اور تعاون کو فروغ دیا جائے۔ بدھ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں قائم کیے جانے والے خصوصی اقتصادی زونز میں اب تک پیش رفت پر اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیرِ توانائی عمرایوب، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی، صوبائی وزیرِ صنعت پنجاب میاں محمد اسلم و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کو صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں قائم ہونے والے مختلف اقتصادی زونزکے حوالے سے اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ علامہ اقبال انڈسٹرئیل سٹی فیصل آبادمنصوبے پر کام اس سال دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ جبکہ قائد اعظم اپیرل پارک اور بہاولپور انڈسٹرئیل اسٹیٹ مارچ 2020تک مکمل کر لئے جائیں گے۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ رشاکئی اقتصادی زون کی تکمیل کا کام اگلے سال جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ صوبہ پنجاب کے اضلاع میں مختلف مقامات پر نئے بزنس زونز کے قیام سے لاکھوں نوجوانوں کو نوکریوں کے مواقع میسر آئیں گے۔ اجلاس میں چھوٹے اوردرمیانی درجے کے کاروبار کے فروغ کے لئے کاٹیج بزنس اینڈ ریذیڈنٹ پارکس کے قیام کی تجویز وزیرِ اعظم کو پیش کی گئی۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں صوبہ پنجاب کے دس اضلاع میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لئے کاٹیج بزنس پارک کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اس میں بتدریج اضافہ کرکے اس کا دائرہ کار دیگراضلاع تک بڑھایا جائے گا۔وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ کاٹیج بزنس اینڈ ریزیدنٹ پارک کے قیام سے جہاں مختلف شہروں کی مخصوص صنعتوں کو فرو غ حاصل ہوگا وہاں خواتین کو اپنی ہی چھت تلے کاروبار کے مواقع میسر آئیں گے۔ وزیرِ اعظم کو صوبہ پنجاب میں مختلف شعبوں کے لئے خصوصی زونز مثلاً ہیلتھ سٹی کے قیام پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیرِ اعظم نے مشیر تجارت کو ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں استعمال ہونے والے درآمد شدہ آلات اور مشینری پر ڈیوٹی اور ٹیکس کی چھوٹ دینے کے حوالےسے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری کے لئے آسانیاں پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ اقتصادی زونز کی تکمیل سے کاروباری برادری کو کاروبار میں سہولت پیدا ہوگی۔ معاشی سرگرمیاں تیز ہونے سے نہ صرف معیشت مضبوط ہوگی بلکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ وزیرِ اعظم نے متعلقہ وفاقی اور صوبائی محکموں کو ہدایت کی کہ اقتصادی زونز کے قیام کا عمل ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور اس ضمن میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کے درمیان باہمی رابطے اور تعاون کو فروغ دیا جائے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Important meeting of Punjab cabinet ... What important decisions were made yesterday? Great job news
Previous Post پنجاب کابینہ کا اہم اجلاس ۔۔۔۔ کل کیا کیا اہم فیصلے ہوئے ؟ بڑے کام کی خبر
Next Post وفاق اور پنجاب میں بڑی تبدیلیاں فائنل۔۔۔ بڑے بڑے ناموں کی چھٹی کی منظوری دے دی گئی
Big changes in Federal and Punjab final Big name holidays approved

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.