yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بریکنگ نیوز: مصطفیٰ کمال نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا

MH Kazmi August 28, 2019 1 min read
Breaking News: Mustafa Kamal announces to quit politics
Share this:

Breaking News: Mustafa Kamal announces to quit politics

کراچی( نیوز ڈیسک) پی ایس پی کے سربراہ اور سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے کہا میں دشمن نہیں ہوں،مسائل حل ہوں گے تو سیاست چھوڑ کر پارٹی بند کردوں گا، کردار اورکرپشن کا مسئلہ ہے، اس لیےکراچی کاکچرا نہیں اٹھایاجارہا، وزیراعظم ،وزیراعلیٰ اورگورنرسندھ نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا روزانہ کی بنیادپرصورتحال خراب ہوتی جارہی ہے، موجودہ صورت حال دیکھتے ہوئے کہا مجھےاختیار دیں 3ماہ میں کراچی صاف کردوں گا۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات میئروسیم اخترنےمجھےپروجیکٹ ڈائریکٹرگاربیج مقررکیا، میئرکراچی وسیم اخترکی ہدایت پرفوری طورپرنوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا، میئرکراچی دیکھ رہے تھےکہ میں کیاردعمل دوں گا۔پی ایس پی کے سربراہ نے کہا کہ کراچی کیلئےجان دینےکوتیارہوں کیونکہ یہ شہر پورے ملک کوچلاتاہے، میئر، وزیر، ایم پی اےاورسینیٹرزرہ چکاہوں،ایک پارٹی کا سربراہ ہوں، انا کو الگ رکھ کر پروجیکٹ دائریکٹرگاربیج بننےکی پیشکش قبول کی۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کیلئےاس سےبھی کوئی کم پیشکش ہوتی تووہ بھی قبول کرلیتا، 2 گھنٹے کے اندر پیشکش قبول کی اور باقاعدہ کام بھی شروع کردیا، اس بات کو انا کا مسئلہ نہیں بنایا کہ ایم کیوایم کا میئر میرا سربراہ ہوگا، پیشکش قبول کرنے کے ساتھ کہا 3ماہ دن رات کام کریں گے۔مصطفیٰ کمال نے کہا کراچی میں ایمرجنسی جیسی صورتحال ہے، وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں، پیشکش قبول کرتے ہی یوسی چیئرمین اور سٹی گونمنٹ کے لوگوں کی کالز آئیں، ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں نے بھی کالز کیں کہ آپ کیساتھ ہیں، میں نے سب کو کہا ابھی کسی کی مددنہیں چاہیے، فوری طور پر خود کام شروع کروں گا۔سربراہ پاک سرزمین پارٹی کا کہنا تھا کہ فنانشنل افسرسمیت3 افراد کو کالزکی اور ان سے تنخواہوں کی فہرست مانگیں، پوچھا تنخواہوں کی مد میں کتنے پیسے گئے، ہزاروں سوئپرز کتنی تنخواہیں لے رہے ہیں، میں نے یہاں تک کہامیئر میرے باس ہیں اور میں اب انہیں جواب دہ ہوں۔انھوں نے کہا رات افسران کو طلب کیا تو انہوں نے کہا میئر نے جانے سے روک دیا ہے، رات ڈھائی بجے میئرکراچی وسیم اختر کو فون کیا مگرانہوں نےجواب نہیں دیا، کراچی کے مسائل کے حل کیلئے میئر سمیت تمام افسران کے دفترجاؤں گا۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ معلوم ہوا میئرکراچی نے پروجیکٹ ڈائریکٹرگاربیج کانوٹیفکیشن معطل کردیا، میں بالکل مذاق نہیں کررہا،دن دیکھی نہ رات کراچی کے لیے کام کیا، حرام کمایا نہ دوستوں اور رشتے داروں کو نواز، راتوں کی نیندیں قربان کیں، راتوں کی نیند حرام کرکے کراچی کوتیزی سےترقی کرنےوالے شہروں میں شامل کیا۔پی ایس پی چیئرمین نے کہا کراچی ایسابنایاتھا بلوچستان واندرون سندھ سےلوگ یہاں علاج کرانے آتے تھے، کراچی میں 5روپےمیں وینٹی لیٹرغریب مریضوں کیلئے لایا، انڈر پاس، پارک، نئے اسپتال یا کچھ اور نہیں مانگ رہا، کچرے کی صفائی مانگ رہاہوں، کراچی کچراکنڈی میں تبدیل ہوتاجارہاہے،میں صرف کچرے کی صفائی مانگتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ پہلےسےمعلوم تھااختیارات کا مسئلہ نہیں، کرپشن اور کردار کا مسئلہ ہے، کراچی والوں کو 24گھنٹے میں پتہ چل گیا کس کی نیت کیسی ہے، میں نے کہا تھا اختیارات نہیں چاہیےان ہی اختیارات میں کام کروں گا یہ ڈرگئے تھے کیونکہ فنانس افسر سے بلا کر پوچھتا تنخواہیں کس کو دی جارہی ہیں۔مصطفیٰ کمال نے کہا یہ لوگ 10،20فیصد دے کر ملازمین کو چھوڑ دیتے ہیں،باقی ان کی جیب میں جاتاہے، ورکرز سے کام کرائیں گےتوپوری تنخواہ دینی پڑے گی، آدھے پیسے جیب میں نہیں جائیں گے، ڈسٹرکٹ چیئرمین نےگلشن اقبال میں16کروڑروپے کا گھر خریدا ہے۔انھوں نے کہا کراچی کےلوگوں یہ ہمیں ماررہےہیں،ہمارےبچوں کامستقبل اپاہج کررہےہیں، میں دشمن نہیں ہوں،مسائل حل ہوں گے تو سیاست چھوڑ کر پارٹی بند کر دوں گا۔پی ایس پی کے سربراہ نے مطالبہ کیا میئرکراچی اورڈسٹرکٹ چیئرمین کانام ای سی ایل میں شامل کرناچاہیے، یہ لوگ بےنقاب ہوگئےہیں،آگےاب عوام خود فیصلہ کر لیں ، کل جس جگہ پریس کانفرنس کی تھی وہاں سےکچھ اٹھ رہاہے، اس کا مطلب آج کے بعد کچرے پر جاکر پریس کانفرنس کریں گے تو کچرا اٹھےگا۔ان کا کہنا تھا آفس میں بیٹھ کرہی شہرکابیڑہ غرق کیاگیاکیونکہ وہاں پیداپانی کی جارہی ہوتی ہے، یہ ابتداہےمیں پیچھےنہیں ہٹوں گا، مجھےکہہ رہے ہیں آفس آؤ، کچرا روڈ پر ہے میں آفس آکرکیا کروں گا۔مصطفیٰ کمال نے کہا عمران خان صاحب آپ پورے پاکستان کےوزیراعظم ہیں، وزیراعظم نےتوکرپشن پرسابق صدراوروزیراعظم کوجیل بھیج دیاہے، وزیراعظم صاحب پھر آپ کوآپ کی ناک کے نیچے ہوتی کرپشن کیوں نظرنہیں آرہی ، وزیراعظم سےمطالبہ کرتاہوں نوٹس لیں اورکراچی کےمسائل حل کریں۔سربراہ پی ایس پی کا کہنا تھا کہ آج بھی آفر ہے اختیار دو 3ماہ بعد کراچی صاف لو ، کرپشن کراچی کو تباہ کررہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سے مطالبہ کرتا ہوں کراچی کوصاف کریں، ہم اب لوگوں کاساتھ نہیں چھوڑیں گے، میئرکراچی اورڈسٹرکٹ چاروں چیئرمین استعفیٰ دیں، میری نوکری ختم ہوگئی اب کشمیر جا رہا ہوں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Great news for employees - The government has decided that employees who have been waiting for years are happy
Previous Post ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری۔۔۔ حکومت نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ سالوں سے انتظار میں بیٹھے ملازمین خوش ہوگئے
Next Post جنید سلیم پھٹ پڑے، ملالہ یوسفزئی اور اسکے والد کی اصلیت پوری دنیا کو دکھا دی
Junaid Saleem blasts, Malala Yousafzai and her father's reality show to the world

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.