yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ٹوٹتے بکھرتے رشتے

F A Farooqi September 9, 2016 1 min read
Relationship Break
Share this:
Relationship Break
Relationship Break

تحریر : حافظ عبدالرحمان
میں کلاس میں بیٹھا ہوا تھا جب میلے کچیلے کپڑوں میں ملبوس اک افلاس زدہ نوجوان مجھے اپنی طرف آتا دکھائی دیا،کلاس کے کچھ لڑکے اسکی ہیت کزائی پر ہنسے،عجیب بات یہ تھی کہ اسکی ظاہری حالت سے غربت ٹپک رہی تھی لیکن چال میں مسکنت نہیں تھی وہ پر وقار قدموں سے چلتا آ رہا تھاہاں اپنے گردوپیش سے بے خبر سا لگتا تھااس نے جیسے سنا ہی نہیں لڑکے اسکی آمد پرہنسے تھے اور اب بھی مسکراتی آنکھوں سے اسکی طرف دیکھ رہے تھے،سب کو نظر انداز کرتا وہ میرے برابر آکھڑا ہوااور اپنی چھوٹی چھوٹی بے چین سی آنکھیں میرے چہرے پہ جما دیں مجھے لگا جیسے وہ مجھے آنکھوں ہی آنکھوں مین چیلنج دے رہا ہے کہ پہچان سکتے ہو تو پہچان لومجھے ،میں خود بھی اسے پہچاننا چاہتا تھا

میں نے ذہن پر زور دیا تو اک دھندلا سا چہرہ میرے ذہن کی سکرین پر ابھر آیامیں29سال پیچھے چلا گیا جب میں اپنے والد صاحب کی درسگاہ میں درجہ حفظ کا طالب علم تھامجھے اپنے سامنے کھڑے نوجوان کے جھریوں زدہ چہرے کے پیچھے درسگاہ کے سب سے ذہین طالب علم کا چہرہ نظر آگیااور بے ساختہ میری زبان سے نکلا”اظہر تم”؟؟اس نے ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ اثبات میں سر ہلا دیامیں کرسی سے اٹھا اور اسے گلے لگا لیا خلاف توقع اس نے کوئی گرم جوشی نہیں دکھائی زمانہ طالب علمی کی شرارتوں ،مسکراہٹوں اور یادوں کا ذکر تک نہ کیالگتا تھا

زمانے کے سخت تھپیروں نے اسے پڑی بے رحمی سے ماراہے،مختصرسے حال احوال کے بعدجب اس نے گلو گیر لہجے میں کہا کہ “مجھے میرے بیٹے سے ملوادو”تو مجھے لگا جیسے دنیا جہاںکا درد اسکے لہجے میں سمٹ آیاہو،تفصیل کریدنے پر پتا چلا چند سال قبل اظہر نے شادی کی تھی جومختلف عوامل کی بنا پر ناکام ثابت ہوئی،اظہر کی فطری سخت طبیعت غربت اور بیوی جہالت و عدم برداشت کے سبب میاں بیوی میں روز نوک جھوک ہوتی رہتی۔

Angry Wife
Angry Wife

اکثر بیوی روٹھ کے میکے چلی جاتی دن مہینوں میں بدل جاتے اوریہ دونوں اپنی اپنی انا میںاپنے والدین کے گھر پڑے رہتے اور یوں اپنا گھر اجاڑتے گئے جسکا خوفناک انجام طلاق اور رشتوں کے ٹوٹنے کی صورت میں نکلا۔اظہر کا ایک بیٹا تھا جسے بیوی اہنے ساتھ لے گئی تھی۔اولاد تو اولاد ہی ہوتی ہے نا۔ماں باپ کے جگر کا ٹکڑا۔اظہر سے بھی بیٹے کی جدائی برداشت نہیں ہوئی اور وہ اندر ہی اندر ٹوٹتا چلا گیااظہر کا وہ بیٹا میرے سکول میں تیسری کلاس کا طالب علم تھا۔اور اظہر ایک باپ جوماں سے چوری بیٹے سے ملاقات کا خواہشمند تھا۔میں نے اسکے بیٹے کو اپنے دفتر میں بلا لیا۔

باپ بیٹا ایک دوسرے سے کس طرح ملے دونوں کی آنکھیں دریا کیسے ہوئیں۔اظہر نے اپنی نم آنکھوں سے اپنے بیٹے کو کیسے اور کہاں کہاں سے چوما،معصوم بچے نے اپنے باپ سے کیا کیا شکوے کیے وہ منظر وہ لمحے بیان کرنے کی میرے قلم میں طاقت ہے اور نا میرے پاس وہ الفاظ جن سے میں ان کے جذبات تحریر کر سکوں۔آپ الفاظ چھوڑیں۔اس سچی کہانی کے پس پردہ جذبات پڑھنے کی کوشش کیجیئے۔

کیا آپ کو نہیں لگتا کہ میاں بیوی کا رشتہ ٹوٹتا ہے تو وہ محض ایک رشتہ نہیں ٹوٹتا ایک خاندان ٹوٹتاہے پوری ایک نسل بکھر جاتی ہے ۔خدارا!اپنے رشتوں کی قدر کیجیئے۔رشتہ میاں بیوی کا ہویا بہن بھائی کا،باپ بیٹے کا ہو یا ماں بیٹی کا،استاد شاگرد کا ہو یا دوستی کا۔آپ کی تھوڑی سی برداشت ۔تھوڑی سی توجہ اور تھوڑی سی محبت مانگتا ہے ورنہ رشتوں کے ان پیڑوں پر خزاں آ جاتی ہے

Abdul Rehman
Abdul Rehman

تحریر : حافظ عبدالرحمان

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Imran Khan
Previous Post کیا ضمیر زندہ ہے
Next Post پینڈو بادشاہ
Pakistani Old Cinema

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.