yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

چوہدری نثار اور ملک ریاض دونوں پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں

Web Editor May 30, 2018 1 min read
Both Chaudhry Nisar and Malik Riaz are not ready to step back
Share this:

راولپنڈی: راولپنڈی میں صوبائی اسمبلی کا حلقہ پی پی 12 ماضی میں کئی سالوں تک سابقہ صوبائی وزیرِ قانون راجہ بشارت اور راولپنڈی کے سابق چئیرمین ضلع کونسل چوہدری افضل کاہلوں کے خاندانوں کی سیاسی کشمکش کا مرکز رہا ہے۔ تاہم 2013ء کے عام انتخابات کے بعد سے یہ حلقہ سابقہ وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان اور ملک کے مشہور پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے درمیان سیاسی چپقلش کا محور بنا ہوا ہے۔

Both Chaudhry Nisar and Malik Riaz are not ready to step backالیکشن کمیشن کی جانب سے کی جانے والی حالیہ حلقہ بندیوں سے قبل اس حلقے کا نمبر پی پی 6 تھا۔ یہ راولپنڈی تحصیل میں چکلالہ کے علاقوں لکھن، دھمیال، دھماں سیداں، جراہی اور دیگر آبادیوں پر مشتمل ہے۔حلقے کی بیشتر آبادی دیہی علاقوں پر مشتمل ہے جہاں لکھن، دھمیال، راجپوت الپیال اور راجہ بڑی برادریاں ہیں۔ راجپوت الپیال برادری سے تعلق رکھنے کے باعث چوہدری نثار یہاں اچھا خاصا اثرو رسوخ رکھتے ہیں۔دوسری جانب سینٹر چوہدری تنویر کے بھائی چوہدری افضل کا شمار بھی حلقے کے تگڑے سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔ان کے حریفوں میں دھمیال گاؤں کے مشہور سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والے محمد بشارت راجہ ہیں جو دو مرتبہ رکنِ صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے ساتھ ساتھ ضیاء کے دورِ حکومت میں راولپنڈی ضلع کونسل کے چیئرمین بھی رہ چُکے ہیں۔راجہ بشارت کے بھائی محمد ناصر راجہ اور کزن سابق تحصیل ناظم حامد نواز راجہ ان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔2002ء کے عام انتخابات میں نون لیگ نے اس حلقے سے افضل خان کے داماد راجہ ارشد محمود کو ٹکٹ دیا جو قاف لیگ کے راجہ بشارت کو شکست دے کر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔اس انتخابی مہم میں ان کے سسر افضل خان اور سینٹر تنویر نے ان کی بھرپور حمایت کی۔بعد ازاں راجہ بشارت کو قاف لیگی قیادت سے بہتر تعلقات کی بنیاد پر پرویز الہی کی خالی کردہ نشست پی پی 110 گجرات سے دوبارہ ضمنی الیکشن لڑوایا گیا جس میں انہیں کامیابی ملی۔2003ء میں انہیں صوبائی وزیر قانون کا کلیدی عہدہ سونپا گیا۔2008ء کے انتخابات میں اس حلقے سے چوہدری افضل کے بیٹے چوہدری سرفراز افضل نے نون لیگ کے ٹکٹ پر کامیابی سمیٹی۔ ان کے مقابلے میں راجہ بشارت کو بھاری مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔خیال رہے کہ ان انتخابات میں چوہدری نثار قطاً یہ نہیں چاہتے تھے کہ اس حلقے کا ٹکٹ سینٹر تنویر کے حمایت یافتہ اُمیدوار کو ملے لہذا انھوں نے اچھے تعلقات کی بنا پر افضل کاہلوں کے بیٹے سرفرار کو ٹکٹ دلوایا جو بڑی محنت کے بعد سابق وزیر کو ہرانے میں کامیاب رہے۔2013ء کے عام انتخابات میں چوہدری نثار نے خود اس حلقے سے بطور آزاد اُمیدوار الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔ ان کے مقابلے میں نون لیگ نے اپنا ٹکٹ کسی کو نہ دیا تاہم پی ٹی آئی نے واثق قیوم عباسی کو میدان میں اُتارا جنہیں سخت مقابلے کے بعد شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔اس حلقے کے نتائج کا اعلان الیکشن کے ایک ہفتے بعد کیا گیا تاہم مخالفین نے نتائج کو مسترد کر دیا۔اطلاعات کے مطابق ان انتخابات میں بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے چوہدری نثار کو ہرانے کے لیے پی ٹی آئی کے امیدوار کی بھر پور حمایت کی تھی اور خفیہ طور پر یہاں کے پراپرٹی ڈیلرز سے مل کر انہیں ووٹ ڈلوائے تھے جس کی وجہ سے میاں واثق لگ بھگ 50 ہزار ووٹ لینے میں کامیاب رہے تھے۔بعدازاں چودھری نثار نے یہ نشست خالی چھوڑ دی جس پر ضمنی انتخاب کے دوران میاں واثق کو شکست دیتے ہوئے سرفراز افضل نے کامیابی اپنے نام کی۔

2018 کے انتخاب کے لئے چوہدری نثار نے اس حلقے سے ایک بار پھر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے لہذا چوہدری سرفرار ان کا ساتھ دے رہے ہیں کیونکہ چوہدری نثار جیتنے کی صورت میں جب یہ نشست چھوڑیں گے تو اپنی جگہ سرفراز کو ہی الیکشن لڑوائیں گے۔دوسری جانب بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض کے بزنس پارٹنر حاجی امجد حسین بھی اسی حلقے میں اپنی الیکشن مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ملک ریاض اس بار میاں واثق کی بجائے حاجی امجد کی حمایت کرتے ہوئے انہیں جتوانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔حاجی امجد اور میاں واثق دونوں ہی پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے اُمیدوار ہیں تاہم پارٹی قیادت کی جانب سے تاحال اپنے حتمی اُمیدوار کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔سیاسی حلقوں کا ماننا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہ ملنے کے باوجود بھی ایک مضبوط امیدوار ہوں گے اور چودھری نثار کے لیے انہیں ہرانا آسان نہیں ہوگا۔سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت حیرت انگیز طور پر تاحال خاموش ہیں لیکن اگر قاف لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان سیاسی اتحاد ہو جاتا ہے تو وہ میدان میں اُتر سکتے ہیں۔اس حلقے سے متحدہ مجلس عمل نے بھی اپنے امیدوار مولانا بابر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت حیرت انگیز طور پر تاحال خاموش ہیں لیکن اگر قاف لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان سیاسی اتحاد ہو جاتا ہے تو وہ میدان میں اُتر سکتے ہیں۔اس حلقے سے متحدہ مجلس عمل نے بھی اپنے امیدوار مولانا بابر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Who is Sindh caretaker chief minister?
Previous Post سندھ کا نگران وزیر اعلیٰ کون؟
Next Post جلتی سگریٹ سے سُلگتی زندگی
Slender life from fast cigarettes

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.