yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کتابوں پر تبصرہ

Yes 1 Webmaster February 21, 2015 1 min read
Books
Share this:
Books
Books

تحریر: کے ایم خالد
کتابوں ،خیالوں کی دنیا کتنی وسیع ہے ۔یہ آپ کی اپنی دنیا ہے ۔دنیا کی منافقت،ریاکاری اور جھوٹ سے پاک ۔سیاستدان ہوں یا مختلف شعبہ ہائے زندگی کی شخصیات،سب پبلک پراپرٹی ہیںان پر بات کرنا اٹھارہ کروڑ عوام کا ”جبری حق ‘ہے۔”حدادب”رہتے ہوئے ”خیالوں میں موصول” ہونے والی کتابوں پر تبصرہ حاضر ہے۔ دھرنے اور باراتیں کتاب کا سرورق بینڈ باجوں ،دولہا اور دلہن کی رنگین تصاویر سے مزین ہے جس سے کتاب کھولنے سے قبل ہی ایک تازگی کا احساس ہوتا ہے کتاب میں جابجا ماضی اور حال کے سیاسی شخصیات کی تصویریں ہیںبعض تو سہروں کی لڑیوں سے جھانک رہے ہیں اور کچھ فوٹو شاپ کا شاخسانہ محسوس ہو رہے ہیں ۔مصنف جی اے برکات نے پوری کتاب میں سارا زور اس بات پر دیا ہے کہ دھرنوں اور باراتوں کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔

مصنف لکھتے ہیں ” حکومت کو اب ڈی چوک کے اس مقام پر سکیورٹی کی ذیادہ ضرورت محسوس ہو رہی ہے جہاں پر دھرنا دیتے ہوئے ایک سیاسی پارٹی کے رہنما نے اپنی شادی کی دعا کی تھی اور یہ دعا نئے پاکستان سے پہلے ہی منظور ہو گئی تھی اب بہت سے نوجوان اس مقام کے آس پاس دعا مانگتے اور مختلف درختوں،سپریم کورٹ کے جنگلوں اور پریڈ گراونڈ کی سیڑھیوں پر منت کا دھاگہ باندھتے پائے گئے ہیں ”مصنف مزید لکھتے ہیں ”حکومت اگر کنٹینر کو اسی مقام پر کھڑا کرنے کی اجازت دے دے تومنت مانگنے والے نوجوانوں کا منت کا دھاگہ باندھنے میں مشکل پیش نہ آئے اور چڑھاوے کے طور پر حکومت کے خزانے کو فوری ریلیف مل سکتا ہے جس میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے شدید کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے ”۔مصنف نے سابق صدر زرداری کی مبینہ شادی کو بھی انہی دھرنوں کی وجہ قرار دیا ہے اور لاہور میں ہونے والی ان کی 82کھانوں سے ضیافت کو سیاسی ملاقات نہیںبلکہ ان کا مبینہ ولیمہ قرار دیا ہے ۔مصنف نے سابق حکومت کے دور میں ایک”خادم” کی مبینہ شادی کو بھی دھرنوں کی وجہ قرار دیا کیونکہ ”خادم ”نے اس دور میں وفاقی حکومت کے خلاف نہ صرف دھرنوں کی دھمکی دی بلکہ ایک دو دھرنوں میں عوام کے ساتھ یک جہتی کے طور پر شریک بھی ہوئے۔

مصنف نے جہاں بہت سے سیاسی رہنمائوں کی شادیوں کا ذکر کیا وہاں مصنف نے ایک فلمی شخصیت مدیحہ شاہ نامی فلم” ایکسڑا۔یس” کا ذکر بھی کیا ہے کہ اس بے چاری کی شادی بھی یوں لگتا ہے جیسے ہزاروں برسوں سے رکی ہوئی تھی حالیہ دھرنوں کے اچھے اثرات کی بدولت وہ بھی اپنے پیا دیس سدھار گئی ہیں۔مصنف کھر نامی سیاست دان کے بارے میں بتانے سے قاصر ہے کہ اس کی مبینہ شادیاں کس کے خلاف دھرنوں کا شاخسانہ ہے اور ”شیخ صاحب ” نامی سیاستدان پر ان دھرنوں کے اثرات کیوں کر مرتب نہیں ہوتے ۔؟

گورنر پنجاب کا استعفی اور وجوہات یہ بی اے جگر پی ایچ ڈی کی لکھی ہوئی کتاب ہے فاضل مصنف نے اتنی تصویریں گورنر پنجاب کی شامل نہیں جتنی انہوں نے مختلف اقسام کی مر غیوں کی کرد ی ہیں بلکہ ان کے تعارف میں بھی کتاب کا وزن کافی بڑھا دیا ہے مصنف نے گورنر صاحب کی بائیو گرافی کو اہمیت دی ہے ان کا برطانیہ جانا،وہاں کی تعلیم ،وہاں کی سیاست میں حصہ لینا پاکستان کے مختلف سیاستدانوں سے ملاقاتیں ،گورنر صاحب کو پاکستان کی سیاست میں ایک اہم کردار کے لئے آمادہ کرنا،لگے ہاتھوں مصنف نے برطانیہ کی تاریخ کو بھی برائیلر مرغ کی تاریخ بیان کرتے ہوئے اس طرح یک جان کر دیا ہے کہ کتاب پڑھتے ہوئے کہیں بھی یہ محسوس نہیں ہوتا کہ مصنف برطانیہ کی تاریخ بیان کر رہا ہے یا برائیلر مرغ کی۔

مصنف نے اپنی کتاب میں ایک اہم انکشاف کیا ہے کہ گورنر صاحب کو پاکستان کی خدمت کے لئے حالیہ دور کے وزیر اعظم صاحب نے قائل کیا تھا ورنہ وہ برطانیہ میں رہ کر اپنے ہم وطنوں کی بہتر خدمت کر سکتے تھے ۔کتاب کے آخری صفحات میں مصنف نے دو باتوں کا انکشاف کیا ہے انہوں نے قاری کا شکریہ ادا کیا ہے کہ اس نے بی اے جگر کو پی ایچ ڈی سمجھتے ہوئے بڑے غور سے کتاب کو پڑھا جبکہ وہ میڑک ہیں اور انہوں نے پی ایچ ڈی (ڈاکٹر آف فلاسفی ) نہیں بلکہ ان کے پاس ایک ماہ کا ڈپلومہ ان پولٹری فارمیسی ہے دوسرا انکشاف انہوں نے گورنر پنجاب کے استعفی کے متعلق کیا ہے کہ برائیلر مرغ کی دن بدن گرتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے انہوں گورنر شپ سے سبکدوش ہو نا پڑا برائیلر مرغ کی قیمتوں میں کمی کی وجہ جو بھی ہو لیکن مبینہ طور پر یہ بیان کیا جاتا ہے کہ گورنر صاحب کی خواہش تھی ان کے دور حکومت میں غریب کے گھر میں گوشت ضرور پکے استعفی دینے کے باوجود ان کی خواہش پوری ہو رہی ہے اور آج کل سردی کے اس موسم میں غریب دل اور ہانڈی بھر کا برائیلر کا گوشت دال سے بھی سستی قیمت پر کھا کر انگلیاں چاٹتے ہوئے گورنر پنجاب کو بھرے پیٹ کے ساتھ دعائیں دے رہا ہے۔

لیکن یہاں مصنف غلطی پر ہے کیونکہ جنہوں نے اپنا مال نکالنا تھا انہوں نے ایک دودنوں میں یکدم ریٹ کو اوپر کرکے اپنا مال نکال کر اپنے پیسے کھرے کر لئے تھے اب غریب فارمر ہی مر رہے ہیں ۔کیونکہ اب اگر وہ برائیلر کو روکتے ہیں تو جتنا برائیلر کھاتا ہے اس حساب سے برائیلر کو غریبوں کے پیٹ کا ایندھن بننا ہی بہتر ہے ۔مصنف کے خیال میں سابق گورنر پنجاب کا برطانیہ جانا ہی بہتر ہے کیونکہ انہوں نے اپنے دور گورنری میں جو تجربہ حاصل کیا ہے وہ برطانیہ کے غریب عوام کے بہت کام آ سکتا ہے کم از کم وہ خوب رج کر برائیلر مرغ تو کھا سکیں گے۔

kM khalid
kM khalid

تحریر: کے ایم خالد
kmkhalidphd@yahoo.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Mir Taqi Mir
Previous Post لوٹ کے آنے والے
Next Post حکومت اور تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن پر راضی ہو گئے، خورشید شاہ
Khurshid Shah

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.