yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بورڈ کی ایل سی سی اے کو مفت ٹکٹ دینے سے معذرت

Web Editor September 7, 2017 1 min read
Board sorry for giving the free ticket to LCCA
Share this:

لاہور: پی سی بی نے لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کو مفت ٹکٹیں دینے سے معذرت کرلی، حکام نے عبوری کمیٹی سے کہا ہے کہ ٹکٹیں نہ صرف قیمت ادا کرنے پر ملیں گی بلکہ حصول کیلیے تحریری طور پر درخواست بھی دینا ضروری ہوگا۔

Board sorry for giving the free ticket to LCCA
Board sorry for giving the free ticket to LCCA

عبوری کمیٹی نے ٹکٹوں کے حصول کیلیے تینوں زونز کو جمعرات تک آگاہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ الیون کے دورے کا وقت جوں جوں قریب آنے لگا شائقین کے جوش وجذبے میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے، شہری ٹکٹوں کے حصول کیلیے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ کرکٹ پرستاروں کی طرح لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن بھی ٹکٹوں کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کرکٹ کی عبوری کمیٹی کے چیئرمین عمران بچہ نے گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرکے ٹکٹیں دینے کی درخواست کردی، بورڈ حکام کی طرف سے صاف صاف کہہ دیا گیاکہ مفت ٹکٹیں تو کسی صورت نہیں مل سکتیں، قیمت ادا کرنا ہو گی اور حصول کیلیے تحریری طور پر درخواست دینا بھی ضروری ہوگا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ماضی میں انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں کی لاہور آمد کے موقع پر ایل سی سی اے پی سی بی سے کمپلیمنٹری پاسز اور گیٹ منی کی مد میں اچھی خاصی رقم حاصل کرتا رہا تھا تاہم سابق چیئرمین پی سی بی لیفٹیننٹ جنرل (ر) توقیر ضیا کے دور میں یہ پریکٹس ختم کر دی گئی، یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

اس حوالے سے نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ سے خصوصی بات چیت میں لاہور کرکٹ کی عبوری کمیٹی کے چیئرمین عمران بچہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کی وجہ سے ورلڈ الیون کے خلاف سیریز کا کنٹرول پی سی بی اور حساس اداروں کے پاس ہے، ہم نے ٹکٹوں کے حصول کے لیے پی سی بی سے رابطہ کیا ہے، ہمیں بتایا گیاکہ ٹکٹوں کے حصول کے لیے تحریری طور پر درخواست دیں، لاہور کے تمام زونز کے عہدیداروں پر واضح کر دیا گیا ہے کہ انھیں کتنی مالیت کی کتنی ٹکٹیں چاہیں، اس کے بارے میں جمعرات تک آگاہ کر دیا جائے۔

ایک سوال پر عمران بچہ نے کہاکہ پی سی بی نے ورلڈ الیون کو پاکستان بلا کر بہت بڑا کام کیا ہے، میری رائے میں یہ سیریز پی ایس ایل کے فائنل سے بھی اس لیے بڑی ہے کیونکہ پی ایس ایل میں بہت کم انٹرنیشنل کھلاڑی شامل تھے جبکہ ورلڈ الیون زیادہ تر موجودہ پلیئنگ پلیئرز پر مشتمل ہے۔ انھوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کے خلاف سیریز کے کامیاب انعقاد سے نہ صرف نوجوان کرکٹرز میں مزید شوق پیدا ہوگا بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کے پُرامن ملک کے حوالے سے بھی مثبت پیغام جائے گا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Karachi needs 25 billion not 2500 billion, Mayor Karachi
Previous Post کراچی کو 25 ارب نہیں 2500 ارب کی ضرورت ہے، میئر کراچی
Next Post شائقین کا احتجاج رنگ لے آیا، کیرون پولارڈ کی ’نوبال‘ جانچی جائے گی
The audience protest brought colors, Kieron Pollard 'Noball' will be known

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.