yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف سینیٹ میں قرارداد منظور

MH Kazmi March 11, 2017 1 min read
BLASPHEMY, ON, INTERNET, SENATE, PASSED, A, RESOLUTION
Share this:

اسلام آباد: سینیٹ نے سوشل میڈیا پر موجود گستاخانہ مواد کی مذمت اور اس گستاخی میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن کو یقینی بنانے کے لیے متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 2955 (سی) کے تحت کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر متنازع مواد اَپ لوڈ کرنے والے افراد کے خلاف ایکشن لیا جائے جبکہ حکومت ایک ایسا باقاعدہ نظام تشکیل دے جس کے ذریعے ملک میں سوشل میڈیا پر متنازع مواد کی گردش پر نظر رکھی جاسکے۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما کامل علی آغا کی جانب سے پیش کی گئی اس قرارداد کی قائد ایوان راجا ظفر الحق اور قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے بھی حمایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: گستاخانہ مواد: تعاون نہ کرنے والی ویب سائٹس کی بندش کا عندیہ

قرارداد میں یہ واضح کیا گیا کہ پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جسے اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اور آئین پاکستان کے تحت تمام رسول و انبیاء اکرام، اسلام کی مقدس شخصیات، آخری نبی حضرت محمد ﷺ، ان کے اہل و عیال اور تمام ساتھیوں کی عزت و تکریم کرنا ضروری ہے۔ایوان نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ چند گمراہ افراد قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گستاخی کے مرتکب ہورہے ہیں تاکہ ملک میں افراتفری کی فضا پیدا کی جاسکے۔قرارداد میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ اسلام نے ہر شخص کو اظہار رائے کی آزادی فراہم کی ہے تاہم یہ آزادی بےلگام نہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل کچھ سینیٹرز معاملے کے حل کے لیے ملک میں سوشل میڈیا پر پابندی کی تجاویز بھی دے چکے ہیں۔قرارداد پیش کرنے کی اجازت طلب کرتے ہوئے کامل علی آغا نے تاسف کا اظہار کیا اور کہا کہ چند ہفتوں سے سوشل میڈیا پر کئی گستاخانہ پوسٹس گردش کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کی گستاخی پر مقدمہ درج

قانون سازوں کا کہنا تھا کہ اگر اس معاملے میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن نہ لیا گیا تو ملک میں افراتفری پیدا ہوسکتی ہے، ساتھ ہی اس بات کی جانب بھی توجہ دلائی گئی کہ حکومت کے پاس ایسی ٹیکنالوجی موجود ہے جو اس مہم میں ملوث ذرائع کی شناخت میں مدد فراہم کرسکے۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے ایوان کو بتایا کہ ٹوئٹر پر ان کا جعلی اکاؤنٹ تاحال فعال ہے جبکہ وہ اس حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے اور چیئرمین پی ٹی اے کو خطوط لکھ چکے ہیں۔رضا ربانی کا کہنا تھا کہ انہیں آگاہ کیا گیا ہے کہ اس حوالے سے صرف ٹوئٹر انتظامیہ ہی کچھ کرسکتی ہے۔

قانون سازوں نے حکومت کو تجویز دی کہ وہ گستاخانہ مواد کی بندش کے لیے متحدہ عرب امارات جیسے طریقہ کار کو اختیار کریں، جبکہ انٹیلی جنس اداروں کے پاس متنازع مواد کے ذرائع تک پہنچنے کی صلاحیت موجود ہے۔چند سینیٹرز کا یہ خیال تھا کہ ایک جانب جہاں گستاخانہ مواد پر نظررکھنا ضروری ہے وہیں معلومات اور اطلاعات کے ذرائع پر بندش عائد نہیں کی جانی چاہیئے۔


Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
NEW, INTERESTING, MOVIE, BY, WILL SMITH, IT, WILL, MAKE, YOUR, WEEKEND, PLEASENT
Previous Post چھٹی کے دن یہ فلم ضرور دیکھیں
Next Post یہ کرتوت ہیں یا کچھ اور وزیر اعظم کوآج آئی جی آفس لاہور جانے کیلئے بھی لاہور جام کر کے کرفیو لگوانا پڑا ، قاری فاروق
QARI FAROOQ , AHMED, FAROOQI, ORGANIZER, PPP, FRANCE

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.