yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

گستاخانہ مواد کیس؛ فیس بک سے 85 فیصد مواد ختم کر دیا گیا ہے، سیکرٹری داخلہ

MH Kazmi March 27, 2017 1 min read
Blasphemous material case: 85% Material has been deleted from Facebook, secretary interior
Share this:

 اسلام آباد: گستاخانہ مواد کیس کے دوران سیکرٹری داخلہ نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ فیس بک سے 85 فیصد مواد ہٹا دیا گیا ہے اور صرف 15 فیصد مواد باقی رہ گیا ہے۔

Blasphemous material case: 85% Material has been deleted from Facebook, secretary interior
Blasphemous material case: 85% Material has been deleted from Facebook, secretary interior

اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیس بک پر گستاخانہ مواد کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں ہوئی۔ سیکرٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کئے جا چکے ہیں جب کہ معاملے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے 27 مسلم ممالک کے سفیروں کے سامنے معاملہ رکھا جس میں تمام فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ فیس بک پر گستاخانہ مواد کی تشہیر سے مسلمانوں کو ٹھیس پہنچی۔ فیس بک سے 85 فیصد گستاخانہ مواد ہٹادیا گیا ہے اور جو 15 فیصد باقی رہ گیا ہے اسے بھی جلد ختم کردیا جائے گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ سلامی ممالک کے سفراء کا اجلاس بلانا خوش آئند ہے لیکن جس ملک میں یہ کام ہوا اس کے سفیر کو بلانے کی کسی میں ہمت نہیں، وزارت اطلاعات نے بہت اچھا کام کیا لیکن آئی ٹی والے دو نمبری کررہے ہیں، کدھر گئے آئی آٹی ایکسپرٹ، احسن اقبال اور مذہبی امور کے وزیر؟ پوری حکومت نے ہر کام چوہدری نثار پر چھوڑرکھا ہے، انوشہ رحمان آئیں اور بتائیں یہ معاملہ کیوں حل نہیں ہوا۔ آئی ٹی حکام نے کہا کہ ہمارا بھی اس کام سے دل دکھا ہے جب کہ سیکرٹری داخلہ نے جواب دیا کہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے نے معاملہ اٹھایا ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے نے عدالت کو بتایا کہ 40 پیجز کے خلاف ایکشن لیا ہے جب کہ 25 لوگوں کی ٹیم ایسے مواد کو سرچ کر رہی ہے، فیس بک نے غیر قانونی گستاخانہ مواد ہٹا دیا ہے، فیس بک گستاخانہ مواد کو مانتی ہی نہیں تھی مگر اب وہ ہٹا رہے ہیں، فیس بک انتظامیہ کا ہماری بات ماننا ہی بڑی کامیابی ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ وہ ادارہ بھی کام کر رہا ہے جس پر خواہ مخواہ سب اعتراض کرتے ہیں، آپ نے لالٹین کا دباوٴ لینا ہے نہ موم بتی کا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ القاعدہ کا ملزم ہو تو وہ واشنگٹن سے آپریٹ کر کے مار دیتے ہیں، اگر پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر جنگ شروع کر دیں تو اس وقت کیا کریں گے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ تمام ادارے اپنا کام کر رہے ہیں، عدالت کارروائی سے مطمئن ہے، تفتیش میں مداخلت نہیں کریں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 31 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
I can do a lot for the country but the rulers stopped, Dr Abdul Qadir
Previous Post ملک کے لیے بہت کچھ کر سکتا تھا لیکن حکمرانوں نے روک دیا، ڈاکٹرعبدالقدیر
Next Post سندھ کابینہ نے الطاف حسین یونیورسٹی کا نام تبدیل کر دیا
Sindh cabinet changed the name Altaf Hussain University

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.