yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کراچی میں بہاری وبنگالی ثقافت و ذائقوں کاسرچڑھ کر بولتا جادو

MH Kazmi December 22, 2016 1 min read
Bihari and Bengali of the culture and flavors speaking upon the head Magic in Karachi
Share this:
Bihari and Bengali of the culture and flavors speaking upon the head Magic in Karachi
Bihari and Bengali of the culture and flavors speaking upon the head Magic in Karachi

کراچی میگا سٹی ہے، کاسموپولیٹن سٹی ہے اور اسی لئے ’منی پاکستان ‘ بھی کہا جاتا ہے ۔کاسموپولیٹن سٹی اس لئے کہ یہاں پنجاب کے بسنتی رنگوں کی بہار ہے تو لیاری میں آپ کو بلوچی دھنوں پر ہنستے مسکراتے اور رقص کرتے لوگ بھی مل جائیں گے۔

قصبہ کالونی میں پشتو لہجے کی چاشنی،کراچی کے گوٹھوں میں سندھ کی سریلی تانیں، سائیں لطیف کا کلام اور میرو غالب کی زبان کے وارث۔۔ اردو بولنے والوں کی گنجان آباد بستیاں بھی اسی شہر کی شب روز رونق کا حصہ ہیں۔

بات صرف یہیں تک محدود نہیں بلکہ بنگال، بہار ،حیدرآباد دکن ، بنگلور، مالا بار اور مدراس سے تعلق رکھنے والے بھی اپنی صدیوں پرانی دلکش روایات، ثقافت ،کھانوں اور مزاجوں کے ساتھ آباد ہیں۔

شاید بہت کم لوگ واقف ہوں کہ جناح اسپتال کے ساتھ مدراسی پاڑے میں تامل آبادی تقسیم سے پہلے سے رہ رہی ہے۔

اسی طرح اورنگی ٹاؤن میں بہار سے ہجرت کرکے آلے افراد کی سب سے زیادہ آبادی مقیم ہے۔ ان کامخصوص لب و لہجہ دلچسی کے سبب سارے پاکستان میں مشہور ہے ۔ اور اب تو اس کی اہمیت اس وجہ سے بھی مشہور ہوگئی ہے کہ لوگ بہار کے ذائقہ مند بہاری کباب، بہاری پیزا اور بہاری بوٹی چٹخارے لے لے کر کھاتے اور تعریف کرتے نہیں تھکتے۔

اتنا ہی نہیں بلکہ سرسوں کے تیل میں پکی دالیں ، کالے چنے اور بوٹ پلاؤ بھی بہار ی روایات کا حصہ اور کراچی کی پہچان ہیں ۔خواتین بہاری چھاپے کی ساڑھی بھی خوب دل سے پہنتی اور پسند کرتی ہیں۔یہی نہیں بلکہ آج بھی آسام ، سلہٹ اور چٹا گانگ کی چائے کو یاد کرتے اور بیرون ملک سے منگواتے ہیں خواہ یہ کتنی ہی مہنگی کیوں نہ ہوں۔

کراچی میں ملنے والی میٹھائیاں بھی جنوبی ہنداور بنگال کی یادگار ہیں۔ رس گلے، کچا گلہ، میٹھی دہی اور بنگالی پیٹھے اس کی زندہ مثالیں ہیں۔ ابا کی ہنڈا ففٹی کی خریداری ہو اور مخصوص بنگالی گلاب جامن گھر نہ آئیں ، بہن کا رزلٹ ہو اور ابا کے ہاتھ میں میٹھائی کالال و نیلا ڈبہ نہ ہو۔۔۔ایسا ہو نہیں سکتا۔ ہم بچپن سے ہی ہر خوشی کو بھاشانی سے میٹھا کرتے آئے ہیں ۔

سن ساٹھ کی دہائی میں قائم ہونے والی مخصوص میٹھائی کی دکان اور اس کے مالک میں کوئی نسبت نہیں۔ لیکن اس کے شیرے اور کھوئے میں ڈوبے رس گلے اور کاجو برفی کی کیا ہی بات ہے۔ یقین مانیں ! کراچی میں بنگال کا سارا جادو ڈھاکہ ، بنگال اور مدراس کا مرہون منت ہے۔

نمکین کی طرف آئیں تو حیدرآباد کے کھانوں کی کیا ہی بات ہے۔ ایک بار حیدرآباد کالونی کی طرف نکل کر تو دیکھیں ۔ اپنی بریانی سے لے کر خوبانی کے میٹھے تک ۔ اچار چٹنیوں سے لے کر پاپڑتک سب دکن کی پہچان ہیں۔

بہاردآباد کا چار مینار ہی نہیں ، یہاں کی دکانوں پر بکتے ذائقے ، پہناوے اور زیورات بھی کراچی میں بسے حیدرآباد یوں کو سیدھا دکن پہنچا کر دم لیتے ہیں۔

مدراسی ذائقوں کو ہم نے مدراسی پھوپھو اور بہادر آباد پر سوز کی پر بکتے ڈوسہ سے جانا۔ شروع میں پھیکا سیٹھا لگا لیکن ہمیـں بندر اور ادرک والی بات دیر سے سمجھ آئی۔ جب جانا کہ سامبر، ڈوسا ،مصالحہ ، ایڈلی، ناریل اور چٹنیاں سادہ مدراسی تھالی کوکیسے شاہی انداز دے دیتی ہیں۔

اب تو ’ راجدھانی کی تھالی‘ کا بھی شورہے۔ سنا ہے کراچی میں ایرانی ہوٹلوں کی طرح مالا باری ہوٹل بھی تھے اور لوگ مالاباری مچھلی کے ذائقے اب تک نہیں بھولے ۔

ساؤتھ کے ذائقے ہی نہیں کچھ سبزیاں بھی بالکل الگ ہیں۔ کسی بھی بنگلہ بازار نکل جائیں پرول ، کھٹل اور کچے کیلے بکتے مل جائیں گے ۔ ہماری بچپن کی یادوں میں خالہ کے گھر میں لگے بڑے بڑے کھٹل بھی ہیں۔ جو پکنے کے بعد بالکل مچھلی کا مزہ دیتے ہیں۔ شاید کچھ لوگوں نے کچے کیلوں کے کباب اور سالن بھی کھایا ہو۔ اب ان مزے دار کھانوں میں چاہے کیرالہ کاذائقہ ہو یامدارسی مزہ ، دونوں ہی ہمیں تو اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں۔ چاول اور مچھلی کے ساتھ ناریل کا منفرد مزہ ان کھانوں کی شان بڑھادیتے ہیں۔

ٓآخر میں کچھ پہناوں کی بات کریں تو میرے پاس تو بنگال کی کانچی ورم ساڑھی بھی ہے اور آسام کی ’’ مکھلا ساڑھی‘‘ بھی۔ دونوں انڈین دوستوں کے گفٹ ہیں ۔ اب حیدرآباد کا کھڑا دوپٹہ اور وہاں کے خاص پہناوے کی منتظر ہوں۔ میری دوست شادی ہو کر بنگلور گئی ہے، جب آئے گی تو لائے گی ضرور اسی لئے میں اس کی جلد واپسی کے لئے دعاگو ہوں۔
اے اللہ میری دوست کو جلد سے جلد تحفوں کے ساتھ بھیج دے۔۔۔’’ سب کہیں آمین‘‘

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Mexican 590 kilograms weighing man announced half of the weights
Previous Post میکسیکو:590 کلوگرام وزنی شخص کاوزن نصف کرنے کا اعلان
Next Post فیصل آباد: اسپتال کا مرکزی دروازہ بند، شیر خوار چل بسا
Faisalabad hospital's main door lock, infant dies

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.