yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بھارتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بڑا اپ سیٹ

Web Editor April 26, 2019 1 min read
Big up set in the third phase of Indian elections
Share this:

نئی دہلی: بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لوک سبھا کے 17ویں انتخابات میں پہلی مرتبہ اپوزیشن جماعت کانگریس سے زیادہ نشستوں پر انتخابات لڑ رہی ہے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکمراں جماعت نے لوک سبھا کی 545 نشستوں پر پولنگ کے لیے 437 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ امیدواروں کی اس تعداد کو گزشتہ چند سالوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی وجہ سے بھارتی سیاست میں ایک اہم موڑ قرار دیا جارہا ہے۔ 1980 میں بھارتیہ جن سنگھ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کا سفر طے کرنے کے بعد سے اب تک بی جے پی پہلی مرتبہ کانگریس سے زیادہ نشستوں پر انتخاب لڑ رہی ہے۔ مثال کے طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے آندرہ پردیش یا تلنگانہ میں کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کیا اور ان ریاستوں میں لوک سبھا کی 42 نشستوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

واضح رہے کہ 2009 میں ہونے والے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے 433 اور کانگریس نے 440 نشستوں پر انتخابات میں حصہ لیا تھا، جس میں بی جے پی نے 116 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ دوسری جانب کانگریس 206 نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کے بعد یونائیٹڈ پروگریسو الائنس میں موجود اتحادیوں کے ساتھ اقتدار میں آئی تھی۔ بعدازاں 2014 میں ہونے والے انتخابات میں بی جے پی نے 428 نشستوں پر حصہ لیا تھا اور 282 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے مخالف جماعت کانگریس کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ کانگریس نے 2014 میں 464 نشستوں پر حصہ لیا تھا جن میں سے صرف 44 پر کامیابی حاصل کی تھی۔ اس برس کانگریس نے 1996 کے بعد سب سے زیادہ نشستوں پر حصہ لیا تھا تاہم اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ رواں برس جاری انتخابات میں کانگریس کے 423 امیدوار حصہ لے رہے اور یہ مزید امیدواروں کا اعلان بھی کر سکتی ہے۔ بی جے پی اور کانگریس کے علاوہ مایاوتی کی جماعت بہوجن سماج پارٹی کے گزشتہ دو انتخابات میں سب سے زیادہ امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔ 2014 میں بہوجن سماج پارٹی نے 503 نشستوں سے انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن ایک بھی نشست حاصل نہیں کرسکی تھی۔ اس سے قبل بی ایس پی نے 2009 میں 500 نشستوں سے انتخابات میں حصہ لیا اور 21 پر کامیابی حاصل کی تھی۔ رواں برس جاری انتخابات میں اب تک کی فہرست کے مطابق بہوجن سماج پارٹی 139 نشستوں سے انتخابات لڑ رہی ہے۔ خیال رہے کہ انتخابات میں مرحلہ وار پولنگ کا سلسلہ جاری ہے جہاں 11 اپریل کو پہلے مرحلے میں 20 ریاستوں اور وفاقی انتظامی علاقوں کی 91 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔ اس مرحلے میں 14 کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل تھے۔ اسی طرح دوسرے مرحلے کے سلسلے میں پولنگ 18اپریل کو ہوئی جس میں 12 ریاستوں کی 95 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی، جہاں رجسٹر ووٹرز کی مجموعی تعداد 15 کروڑ 50 لاکھ تھی۔ اس مرحلے میں جن ریاستوں میں ووٹنگ ہوئی اُن میں آسام، بہار، چھتیس گڑھ، مقبوضہ جموں اینڈ کشمیر، کرناٹک، مہاراشٹر، مانی پور، اوڈیشا، اتر پردیش، مغربی بنگال، پودوچھری شامل تھے۔بھارت میں 23 اپریل کو انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حلقے سمیت کل 117 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔ الیکشن کے اس سب سے بڑے مرحلے کے دوران 15 ریاستوں میں 18 کروڑ 80 لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ 11 اپریل سے شروع ہونے والے بھارت کے 17ویں انتخابات 7 مرحلوں پر مشتمل ہیں جو 6 ہفتوں تک جاری رہنے کے بعد 19 مئی کو اختتام پذیر ہوں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو کی جائے گی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Police caught fake Peer who target abuse of dozens of women and juvenile girls
Previous Post پولیس نے درجنوں خواتین اور کمسن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالا جعلی پیر پکڑ لیا
Next Post چنیوٹ میں خوفناک حادثہ
Alarming accident in Chiniot

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.