yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

صبح صبح بڑا سیاسی تہلکہ : کیا سندھ حکومت کو ہٹایا جا رہا ہے ؟

MH Kazmi August 31, 2019 1 min read
Big political spectacle this morning: Is Sindh government being removed?
Share this:

Big political spectacle this morning: Is Sindh government being removed?

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کی وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ سندھ کو غیر منتخب افراد کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔ صوبے میں جو بھی تبدیلی آئے گی وہ جمہوریت کے اندر رہتے ہوئے ہو گی۔وائس آف امریکہ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں گرینڈ ڈیمو کریٹ الائنس کی مرکزی رہنما ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ حکومت جب اپنی ذمہ داری انجام نہیں دے گی تو اُسے ہٹانے کے لیے جو بھی جمہوری طریقے ہیں وہ دستیاب ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ جس طریقے سے سندھ حکومت کے معاملات چلائے جا رہے ہیں سندھ کے زیادہ تر ارکان اسمبلی اس سے خوش نہیں ہیں۔ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے بقول، صوبائی اسمبلی کے بہت سے ارکان ان سے رابطے میں ہیں۔ تاہم، انہوں نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے کتنے ارکان اسمبلی ان ہاؤس تبدیلی یا ایسے کسی اقدام کی حمایت کریں گے۔کراچی کے زیادہ تر علاقے میں جا بجا کوڑا کرکٹ اور کچرے کے انبار نظر آتے ہیں۔کراچی کے کچرے پر سیاست مسئلے کا حل نہیں سندھ میں حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے جی ڈی اے کی رہنما نے مزید بتایا کہ جمہوری طریقہ یہی ہے کہ سیاسی جماعتوں میں ناراض گروپ بنتے ہیں۔ ہر پارٹی میں بنتے ہیں جبکہ فارورڈ بلاک بھی ہوتے ہیں۔ اگر اس طرح کے فارورڈ بلاکس بنتے ہیں تو اُن کے خیال میں اس طرح کے آپشنز موجود ہیں۔فہمیدہ مرزا نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کا مقصد اختیارات کا نچلی سطح تک منتقلی تھا۔ لیکن، بعض سیاسی خاندانوں نے اسے محض اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا ہے اور عوام کو اس سے فوائد نہیں پہنچ سکے ہیں۔ ۔پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں قومی اسمبلی کی اسپیکر کی حیثیت سے فرائض انجام دینے والی وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف نے احتساب کے عمل سے بچنے کے لیے پارلیمنٹ کو یرغمال بنایا ہوا ہے جو کہ جمہوریت کے لیے بہت نقصان دہ عمل ہے۔کشمیر کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا نے کہا کہ وزیر اعظم اور کور کمانڈرز کانفرنس نے اعلان کر رکھا ہے کہ کشمیر کے لیے کسی حد تک بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔ اسی کی پاکستان تیاری کر رہا ہے۔وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں، اصل تحریکِ انصاف کہاں گئی؟اورکسی حد سے کیا مراد ہے؟ کے سوال کی وضاحت کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ’’اگر جنگ ہوتی ہے تو پھر جنگ ہوگی۔ ہم ایٹمی طاقت ہیں اور اسی دن کے لیے جوہری صلاحیت حاصل کی تھی۔”فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پاکستان کو اس بات کا ادراک شروع سے تھا کہ بھارت خطے میں اپنی بالادستی قائم کرنا چاہتا ہے۔ اس کے تدارک کے لیے پاکستان نے خود کو تیار کیا اور ایٹمی طاقت بنا۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں نام نہاد جمہوریت کا نام لے کر عدم استحکام کی کوشش کی گئی تو یہ حق صوبوں کے معاملات پر بھی لاگو ہوگا۔خیال رہے کہ پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے رواں ماہ کے آغاز میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کی تھی۔ تاہم، واضح عددی اکثریت رکھنے کے باوجود خفیہ رائے شماری میں یہ تحریک ناکام رہی تھی۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Dr Shahid Masood informed the nation about the drama on Kashmir
Previous Post ڈاکٹر شاہد مسعود نےقوم کو کشمیر پر ہونے والے ڈرامے سے آگاہ کر دیا
Next Post پاکستانیوں کے آدھا گھنٹہ سڑکوں پر نکلنے کے 24 گھنٹے کے اندر پڑوسی ملک سے بڑا پیغام آگیا
Within 24 hours of Pakistanis leaving the streets, a big message arrived from the neighboring country.

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.