yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کشمیر جنت نظیر سے بڑی بریکنگ نیوز: اسمبلی تحلیل کر دی گئی

Web Editor November 23, 2018 1 min read
Big Breaking News: Kashmir dissolved from heavenly ideology
Share this:

سرینگر (ویب ڈسک )بھارتی زیرِ انتظام کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے بدھ کی رات ریاستی اسمبلی کو تحلیل کر دیا, یہ اقدام سابق وزیرِ اعلیٰ اور علاقائی جماعت کی صدر، حریف جماعت کے چئیرمین ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﺭﯾﺎﺳﺖ ﻣﯿﮟ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﺗﺸﮑﯿﻞ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﺎ ﺩﻋﻮﯼٰ ﭘﯿﺶ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺁﯾﺎ ﮨﮯ۔ گورنر نے سرمائی دارالحکومت جموں میں راج بھون یا گورنر ہاؤس سے جاری کئے گئے ایک حکم نامے میں کہا ہے کہ وہ انہیں ریاست کے آئین کی دفعہ 53 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے قانون ساز اسمبلی کو تحلیل کر رہے ہیں۔اُن کا یہ اقدام سابق وزیرِ اعلیٰ اور علاقائی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی اور حریف جماعت پیپلز کانفرنس (پی سی) کے چئیرمین ﺳﺠﺎﺩ ﻏﻨﯽ ﻟﻮﻥ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﺭﯾﺎﺳﺖ ﻣﯿﮟ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﺗﺸﮑﯿﻞ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﺎ ﺩﻋﻮﯼٰ ﭘﯿﺶ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﮐﭽھ ﮨﯽ ﻣﻨﭧ ﺑﻌﺪ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺁﯾﺎ ﮨﮯ۔ﭘﯽ ﮈﯼ ﭘﯽ ﮐﯽ ﺻﺪﺭ ﻧﮯ ﮔﻮﺭﻧﺮ ﻣﻠﮏ ﮐﻮ ﻣﮑﺘﻮﺏ ﺑﮭﯿﺞ ﮐﺮ ﺭﯾﺎﺳﺖ ﻣﯿﮟ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﺗﺸﮑﯿﻞ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﺎ باضابطہ ﺩﻋﻮﯼٰ ﭘﯿﺶ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ان ﺳﮯ ﻣﻼﻗﺎﺕ ﮐﺎ ﻭﻗﺖ ﻣﺎﻧﮕﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﻣﮑﺘﻮﺏ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﭘﯽ ﮈﯼ ﭘﯽ ﮐﻮ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮐﯽ ﺗﺸﮑﯿﻞ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﻧﯿﺸﻨﻞ ﮐﺎﻧﻔﺮﻧﺲ ﺍﻭﺭ ﮐﺎﻧﮕﺮﯾﺲ ﮐﯽ ﺣﻤﺎﯾﺖ ﺣﺎﺻﻞ ﮨﻮﮔﺌﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﻣﯿﮟ ﺗﯿﻨﻮﮞ ﺟﻤﺎﻋﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﺍﺭﺍﮐﯿﻦ ﮐﯽ ﺗﻌﺪﺍﺩ 56 ﮨﮯ۔ 87 ممبران کی اسمبلی میں حکومت تشکیل دینے کے لئے 44 ممبران کی حمایت حاصل کرنا لازمی تھا۔محبوبہ مفتی نے گورنر کو بھیجے گئے ﻣﮑﺘﻮﺏ ﮐﻮ سماجی ویب سائٹ، ﭨﻮﯾﭩﺮ ﭘﺮ ﺑﮭﯽ ڈالا ﺗﮭﺎ۔ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﻣﮑﺘﻮﺏ ﮐﻮ ﭨﻮﯾﭧ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻟﮑﮭﺎ ﺗﮭﺎ کہ، “ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﻣﮑﺘﻮﺏ ﺭﺍﺝ ﺑﮭﻮﻥ ﺗﮏ ﭘﮩﻨﭽﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮ ﺭﮨﯽ ﮨﻮﮞ۔ ﺗﻌﺠﺐ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻭﮨﺎﮞ ﯾﮧ ﻣﮑﺘﻮﺏ ﻓﯿﮑﺲ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﻣﻮﺻﻮﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﭘﺎﯾﺎ ﮨﮯ۔ ﻋﺰﺕ ﻣﺂﺏ ﮔﻮﺭﻧﺮ ﺳﮯ ﻓﻮﻥ ﭘﺮ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﻧے ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﯽ۔ ﻭﮦ ﻓﻮﻥ ﺍﭨﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺩﺳﺘﯿﺎﺏ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﯿﮟ۔ ﺍﻣﯿﺪ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﺁﭖ ‏(ﮔﻮﺭﻧﺮ) ‏ ﺍﺳﮯ ﺩﯾﮑﮭﯿﮟ ﮔﮯ”۔ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺍﻭﺭ ﭨﻮﯾﭧ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﺎ ﺗﮭﺎ کہ “ﮨﻢ ﯾﮧ ﻣﮑﺘﻮﺏ ﻣﯿﻞ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﺑﮭﯽ ﺑﮭﯿﺞ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ”۔اسی دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے حلیف ﺳﺠﺎﺩ ﻟﻮﻥ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﮔﻮﺭﻧﺮ ﮐﻮ ﻣﮑﺘﻮﺏ ﺑﮭﯿﺞ ﮐﺮ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﺗﺸﮑﯿﻞ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﺎ ﺩﻋﻮﯼٰ ﭘﯿﺶ کیا تھا۔ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﭘنی ﺍﯾﮏ ﭨﻮﯾﭧ ﻣﯿﮟ ﻟﮑﮭﺎ ﺗﮭﺎ “ﮨﻢ ﻧﮯ ﻋﺰﺕ ﻣﺂﺏ ﮔﻮﺭﻧﺮ ﮐﻮ ﻣﮑﺘﻮﺏ ﺑﮭﯿﺞ ﮐﺮ ﺭﯾﺎﺳﺖ ﻣﯿﮟ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﺗﺸﮑﯿﻞ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﺎ ﺩﻋﻮﯼٰ ﭘﯿﺶ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﻥ ﮐﺎ ﻓﯿﮑﺲ ﮐﺎﻡ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ۔ ﮨﻢ ﻧﮯ ﯾﮧ ﻣﮑﺘﻮﺏ ﺍﻥ ﮐﮯ ﭘﺮﺳﻨﻞ ﺍﺳﺴﭩﻨﭧ ﮐﻮ ﻭﭨﺲ ﺍﯾﭗ ﭘﺮ ﺑﮭﯿج دیا ﮨﮯ”۔سجاد لون نے گورنر کے نام اپنے مکتوب میں لکھا تھا کہ انہیں حکومت تشکیل دینے کے لئے بی جے پی کی لیجسلیچر پارٹی کے ساتھ ساتھ اٹھارہ دوسرے ممبرانِ اسمبلی کی حمایت حاصل ہے اور وہ ریاست کو ایک مضبوط اور پائیدار حکومت فراہم کرنے کے اہل ہیں۔اس سے پہلے پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس اور کانگریس پارٹی نے ان اطلاعات کی تصدیق کی تھی کہ ان میں ریاست میں ایک سیکیولر حکومت تشکیل دینے کے لئے صلاح مشورہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ آپسی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر ان میں ایک نیا اتحاد قائم کرنے اور حکومت بنانے کا ایک خاص مقصد، ان کے بقول، بی جے پی جیسی فرقہ پرست جماعت کی طرف سے ریاست کی خصوصی آئینی حیثیت کو تبدیل کرنے کے لئے کی جارہی کوششوں اور سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔ پی ڈی پی نے بی جے پی پر اس کے ممبران اسمبلی کو ورغلا کر ایک ناپاک اتحاد قائم کرنے کی کوشش کرنے کا الزام بھی لگایا تھا۔بی جے پی کے ایک سرکردہ لیڈر اور سابق نائب وزیرِ اعلیٰ کویندر گپتا نے جموں میں عجلت میں بلائی گئی ایک اخباری کانفرنس میں الزام لگایا تھا کہ پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس اور کانگریس حکومت بنانے کے لئے اتحاد پاکستان کے کہنے پر قائم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے یہ فیصلہ دوبئی اور لندن میں کی گئی میٹنگوں کے بعد لیا گیا۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان میٹنگوں میں کس نے شرکت کی تھی۔کویندر گپتا نے گورنر سے ان جماعتوں کے اس اقدام کو ناکام بنانے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ اگر یہ جماعتیں مل کر حکومت بنانے میں کامیاب ہوجاتی ہیں تو یہ جموں اور لداخ کے مفادات کے منافی ہوگا۔گورنر ملک نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مختلف ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے بعد اس امر کا یقین ہوگیا تھا کہ یہ جماعتیں چونکہ متضاد سیاسی نظریات رکھتی ہیں اس لئے وہ ریاست کو صحیح معنوں میں ایک مضبوط اور پائیدار حکومت فراہم نہیں کرپاتیں،حالانکہ ریاست کی نازک حفاظتی صورتِ حال کے پیش نظر اس کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جماعتوں کو اگر حکومت بنانے کا موقع فراہم کیا جاتا تو اس سے ممبران اسمبلی کی خرید و فروخت کا امکان بھی بڑھ سکتا ہے جو جمہوریت کی روح کے منافی ہوتا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
There was an alarming news from Rawalpindi
Previous Post بریکنگ نیوز : صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی اچانک اسپتال منتقل ۔۔ ۔۔۔ راولپنڈی سے تشویشناک خبر آ گئی
Next Post نوازشریف نے خاموشی توڑ ڈالی، عدالت میں ہی صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا
Nawaz Sharif broke silence, announced in big court while talking to reporters in the court

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.