yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

بھوتیستان

Yes 1 Webmaster February 23, 2016 1 min read
Ghost
Share this:
Research
Research

تحریر: مریم ثمر
آج جب دنیا ستاروں پر کمند یں ڈال رہی ہے۔ نت نئے انکاشافات ایجادات سامنے آرہی ہیں۔ سو سالہ نیوٹن کی تحقیق اور ان کے حقائق سامنے آرہے ہیں ۔ بدقسمتی سے ہمارا ملک پاکستان دور جہالت سے بھی پہلے کے دور یعنی پتھر کے زمانہ میں سانس لے رہا ہے۔ ہماری تحقیق صرف جانوروں پھلوں یا پھر اتفاقیہ طور پر آسمان پر بننے والے بادلوں میں مقدس ناموں کی تلاش تک محدودہے ۔اور افسوس تو اس بات کا بھی ہے کہ اس سلسلہ میں جھوٹ کا بے دھڑک سہارا لینے سے بھی گریز نہیں کیا جاتا کافروں کی مرہون منت ملی ٹکنالوجی سے اللہ اور اس کے رسول کا نام کبھی آسمان پر کبھی بادلوں کی شکل میں تو کہیں کسی بچے کے ماتھے پر کمال مہارت سے لکھا جاتا ہے۔

دوسری طرف پانی سے موٹر چلانے کا جھوٹا دعوی اور اس کو اس وقت تک سراہنا جب تک کہ جھوٹ کھل کر سامنے نہ آجائے یا پھر کشش ثقل پر کی گئی تحقیق کو ہی سراسر غلط قرار دینا۔ ہمارے ملک کے سادہ لوح عوام پیری فقیری کے چکروں اور جال میں تو ویسے ہی پھنسے ہوئے ہیں ۔ ایک ہستی پر ایمان اور اعتقاد کی بجائے ان پر زیادہ بھروسہ کیا جاتا ہے ۔ ہزار بار لٹنے اور یہ جاننے کے باوجود کہ یہ سراسر فراڈ اور دھوکہ ہے مومن بار بار انہیں سے ڈسے جارہے ہیں اور ان پر بھروسہ کرتے ہیں بد قسمتی سے ہمارا بکاو میڈیا ۔ ریٹنگ کو اپنا خدا مان چکی ہے یہی وجہ ہے کہ جھوٹ کی آمیزش کرکے ایسے پروگراموں کو ڈرامائی اندا ز میں پیش کیا جاتا ہے۔ اور عوام الناس جس کی اکثریت ہی ان پڑھ اور جاہل ہے فوری طور پر ان سے متاثر ہوجاتی ہے۔

Ghost
Ghost

ابھی حال ہی میں ایک نیا شوشہ چھوڑا گیا ہے اور وہ یہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کہلائے جانے والے ملک کے وفاقی دارلحکومت میں بھوت کی موجودگی ۔ ویسے تو قیام پاکستان کے بعد سے ہی بہت سے بھوت ہیں جو عوام کو چمٹے ہوئے ہیں اور ایک عرصہ سے خون چوس رہے ہیں اسلام آباد میں اس انسان نما بھوت کو حقیقت کا رنگ دینے کے لئے کبھی اس کی تصاویر اور کبھی ویڈیو بنا کر خوف و ہراس پھیلانے کی خاطر سوشل اور پرنٹ میڈیا میں خوب تشہیر کی جارہی ہے ۔ یہ ماڈرن دور کا بھوت ہے جو سیلفی اور ویڈیو بنانے میں فخر محسوس کرتا ہے جہاں تک میں سمجھتی ہوں ضرور اس کے پیچھے مکروہ چال ہے۔ جیسا اکثر ہمارے ملک میں ہوتا ہےکہ ناجائز مقاصد کے حصول کے لئے عوام الناس کے دل میں خوف بٹھایا جاتا ہے ۔ جو قوم پہلے ہی بم دھماکوں اور امن و امان کی مخدوش صورتحال سے ڈری ہو اسے اس طرح کی غیر اخلاقی حرکات کرنے والوں کے خلاف سختی سے نبٹنے کی ضرورت ہے۔

ہمارے ملک میں تو ویسے بھی بھوتوں کی کمی نہیں ۔آیئے کچھ بھوتوں سے آپ کو ملواتے ہیں ۔ بھوت سیاست دانوں کا تو ذکر ہوگیا جو صرف الیکشن کے دنوں میں نظر آتے ہیں روٹی کپڑا مکان اور دیگر سہولیات دینے کا وعدہ کرتے ہیں ۔ مگر جب الیکشن جیت جاتے ہیں تو ایسے غائب ہوتے ہیں جیسے گدھے کےسر سے سینگھ ۔ سب سے زیادہ کھلواڑ تو تعیلم سے کی جارہی ہے ہمارےملک میں 12 ہزار گھوسٹ سکول ہیں جن کاسرے سے کوئی وجود ہی نہیں۔ مگر معجزہ دیکھیں کہ ان سکولوں کے لئے باقائدہ فڈ جاری کئے جاتے ہیں۔ ایسے بھوت اساتذہ پورے ملک میں موجود ہیں ان کو باقائدہ تنخواہیں دی جاتی ہیں۔ یوں غائب سکول کی طرح یہ اساتذہ بھی غائب ہیں۔ پھر ایسی لائبریریاں ہیں جن کا کوئی وجود نہیں مگر ان کے نام پر فنڈ قائم ہیں۔

ہر سال پچاس میلن روپے گھوسٹ ہسپتالوں کو جاری کیئے جاتے ہیں ۔ ۔ بھوت این جی اوز کافی تعداد میں موجود ہیں جو فنڈ لینے کے لئے محض کاغذات میں دکھائی دیتی ہیں ۔ بہت سے بھوت اہلکار ہیں جو تقریبا ہر شعبہ میں کاغذی طور پر تو موجود ہیں مگر حقیقت میں ان کا کوئی وجود نہیں حیرت انگیز طور پر ان کے نام سے تنخواہیں اور دیگر مراعات دی جاتی ہیں ۔ ان سب بھوتوں کے ساتھ ساتھ بھوت پنشنر ز کی تعداد 25 لاکھ ہے جو حکومتی کھاتوں سے پنشن لے رہے ہیں ۔ پھر ایسے مذہبی بھوت بھی عوام الناس کو چمٹے ہوئے ہیں ہیں جن کا کام صرف آخرت سے ڈرانا کفر اور قتل کے فتوے جاری کرنا ہے ۔ خود دنیا جہاں کی نعمتوں اور آسائیشوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں مگر عوام کے لئے ان سہولیات کو ناجائز قرار دیتے ہیں۔

اپنے بچوں کو جہاد پر بھیجنے سے گریزاں ہیں مگر عام مسلمانوں کو اس کی ترغیب دیتے ہیں۔ ان کے بچے مدرسوں میں پڑھنے کی بجائے کافر ممالک میں اعلی تعلیم حاصل کرتے ہیں اور پھر واپس آکے ملک اور یہاں کے لوگوں کوایسے چمٹ جاتے ہیں کہ الگ ہونے کا نام نہیں لیتے۔ یہ سب ایسے حیرت انگیز بھوت ہیں جو پاکستان میں باآسانی ںظر آئیں گے ۔ ان سب سے نجات کا کوئی ٹوٹکا کوئی تعویذ کوئی توڑموثر نہیں ۔ آپ ہی بتاہیے یہ پاکستان ہے یا بھوتیستان۔ ؟

Maryam Samaar
Maryam Samaar

تحریر: مریم ثمر

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Teacher
Previous Post میں ایک استاد ہوں
Next Post کابینہ کی انرجی کمیٹی کا اجلاس، بریفنگ اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ
Electricity

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.