yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

موت سے واپسی حصّہ دوم

F A Farooqi April 8, 2016 1 min read
Pakistan
Share this:
Pakistan
Pakistan

تحریر : صہیب سلمان
کسی طرح بھٹو صاحب کو اطلاع ہو گئی کہ گو ر نر نے ان سے متعلق میر ے سا تھ فلاں فلاں بات کی ہے وہ دوسرے یا تیسرے روز اچانک میرے دفتر چٹان میں آگئے ۔پہلے سے کوئی ملاقات طے نہ تھی مجھ سے علیحدٰگی میں بات کی کہ گورنر نے آپ سے فلاں فلاں بات کی ہے میں حیران رہ گیا کہنے لگے کہ ایوب خان تو گورنر موسیٰ کو نکالنا چاہتے تھے اور نکال دیا تھا ۔میں نے صدر کی خواہش سے بالا بالا موسیٰ کو ایران کا سفیر مقرر کیا ایوب خان ناراض ہو گئے لیکن حالات نے ایسا پلٹا کھایا کہ ملک امیر محمد خان گورنری سے نکالے گئے اور اُن کی جگہ موسیٰ خان لائے گئے۔ شورش کشمیری یہ بھی اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ پاکستان بن جانے کے بعد صا حبزا دہ فیض الحسن احرار میں تھے ختم نبوت کی تحریک تک احرار میں رہے پھر وہ بر یلوی علماء کیساتھ ہوگئے و ہاں سے صدارتی انتخاب میں ایوب خان کے ہوگئے ۔

ایسا تعلق پیدا کیا کہ ایوب خان اُن سے بہت راضی تھے اور صا حبزادہ فیض الحسن پر اپنی جان بھی چھٹر کتے تھے ،شورش کشمیری نے یہ بھی لکھا ہے کہ جب 1962ء میں دیو بند اور بریلوی مسلئہ پیدا ہوا تو چٹان میں شدومت سے لکھا گیا تو صا حبزادہ فیض الحسن نے مجھے کا فر قرار دے رہے ۔میں بھی اُ ن کے خلاف لکھتا رہا نتیجتہً دونو ں میں علیک سلیک ختم ہو گئی 1967ء کے سہ ما ہی میں صا حبزادہ فیض الحسن صا ب اچانک دفتر چٹان میں آ گئے مجھے ان کی اچانک آمد پر حیرانگی ہوئی کیونکہ وہ تو عام لوگو ں کے درمیا ن میں بھی ہم جیسوں سے معا نقہ نہ کرتے بلکہ پا نی کے بلبل کی طرح ہٹ جاتے لیکن آج چائے خود طلب کی اگر کبھی ملتے ملاتے تو بھی میری خواہش پر بھی پانی نہ پیتے۔دس پندرہ منٹ با تیں کرنے کے بعد کہنے لگے کہ میں اس لئے آ یا ہوں تمہارے متعلق صدر اور گورنر سے تعریفی کلمات سن کر بڑی خوشی ہوئی ۔

Bhutto
Bhutto

آغا شورش یہ بھی لکھتے ہیں کہ صدر اور گورنر موسیٰ چاہتے تھے کہ میں حکومت کیخلاف قلم روک دوں اس کیلئے وہ بہت کچھ د ینے کو تیار تھے لیکن میں اس طبیعت کا آ دمی نہ تھا۔گورنر موسیٰ صرف یہ چاہتے تھے کہ میں بھٹو کی معانت کرنا چھو ڑ دوں اس وقت اخبار نو یسوں میں مجید نظامی اور میں صرف دو ہی بھٹو کا سا تھ دے ر ہے تھے ورنہ ملک میں کو ئی ا خبار بھٹو کا نا م چھا پنے کیلئے تیار نہ تھے میرا معاملہ یہ تھا کہ میں تحر یر کے علاوہ تقریر میں بھی اُن کا ساتھ دے رہا تھا ۔یو م حمید نظامی پر ہم نے بھٹو کو پلیٹ فارم مہیا کیا لاہور میں بھٹو کا یہ پہلا جلسہ تھا جو بہت بڑے ہجوم کو وجہ سے حکومت کی پر یشانی کا سبب بنا کسی اخبار

نے کورج نہ دیا صرف چٹان ہی تھا جس نے آرٹ پیپر کے ورق پر بھٹو کے استقبال کو اس طرح پیش کیا کہ اس شمارے کی بہت سی کا پیا ںخو د بھٹو نے بعض امر یکی و ا قع نگارکو نذر کیں ،اُن کے علاہ کئی ممالک میں یہ پر چہ بھیجا گیا۔بھٹو کا اخبارات میں چھپنا تو ایک طرف رہا کوئی سا ملکی پریس اُ ن کی تحریر کو چھاپنے کو تیار نہ تھا اُن کی قلم سے سیاسی حالات پر دو کتابچے تھے پریس چھاپتے ہو ئے ڈرتے تھے یہ کام بھی چٹان پرنٹنگ پریس نے بڑی دلیری سے کیا کا غذ ،چھپوائی سب کچھ مفت بھٹو صاحب نے لآڑکانہ سے اپنا منشی اُجرت دے کر بھیجا لیکن میں نے جواب دیا کہ چٹان کیطرف سے یہ ہدیہ سمجھیں ۔بھٹو نے تشکر کے طور پر جو خط لکھا اس کے الفاظ دس بارہ لفظو ں سے زیادہ نہ تھے یہ خط راقم کے پاس سیاستدانوں کی فنکاریوں کی یاد گار کے طورپر محفوظ ہے ۔

شورش کشمیری یہ بھی لکتھے ہیں کہ اُسی زمانہ میںبھٹو کی سو شلزم کے متعلق ایک تقریر پر کوثر نیازی نے بلاوجہ ہنگا مہ کھڑا کردیا بعض ملاؤں سے جمعہ کے خطبا ت میں تقریر یں کروائی گئیں ،پوسڑ نکاے اور فتوے ترشوائے گئے ،چٹان نے کوثر نیازی کے اعمال و افکار کا محاسبہ کیا لیکن یہ محاسبہ کو ثر کو سرکار کے قریب لے آ یا ۔ایسے ہی کارناموں پر کوثر نے روٹ پرمٹ ،امپورٹ لائیسنس اور ہر وہ چیز جو وہ حا صل کرسکتا تھایہ شخص ایوب خان کو سبکدوشی تک ان سے چمٹا رہا اور آج یہ شخص بھٹو کی جماعت میں سیکر ٹری اطلاعات ہے ۔

Sohaib Salman
Sohaib Salman

تحریر : صہیب سلمان

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Mouse Killed
Previous Post شیر کے شکاری! چوہے مار رہے ہیں
Next Post سوات کا تاریخی عجائب گھر
Swat

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.