yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بھٹو کے زندہ ہونے کا ایک ثبوت نقیب اللہ بھی ہے جو بے چارہ ۔۔۔۔۔ کالم نگار آصف عفان نے بے دھڑک ہو کر بہت بڑی بات کہہ ڈالی

MH Kazmi September 30, 2019 1 min read
BHUTTO, ALIVE, IN, SINDGH, THERE, ARE, SIGNS, LIKE, NAQIB ULLAH MEHSOD, AND, OTHRES
Share this:

لاہور(ویب ڈیسک) یہ نحوست ہے یا کسی آسیب کا سایہ ہے‘ یوں لگتا ہے ہماری زمین قہر زدہ ہو چکی ہے۔ زمین قحط زدہ ہو تو اُمید اور امکان بہرحال رہتا ہے‘ ہماری زمین کا کیس اور ہے‘ یہ کیس قحط کا نہیں قہر کا ہے۔ قحط زدہ زمین سے بہتری کا گمان کیا جا سکتا ہے

نامور کالم نگار آصف عفان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں۔۔۔۔لیکن قہر زدہ زمین سے امکان اور امید کی توقع ہرگز نہیں لگائی جا سکتی۔ ملک کے طول و عرض میں کوئی ایسا نہیں جو حکمران ہو اور گردن اُٹھا کر چل سکتا ہو‘ اُنگلی اٹھا کر جس کی شہادت دی جا سکتی ہو کہ اس نے حقِ حکمرانی ادا کرکے عوام کے مینڈیٹ کا مان رکھا ہے۔عوام نے بھی کیا قسمت پائی ہے۔ کیسے کیسے حکمران ان کے نصیب میں لکھے گئے‘ جو اپنی اپنی باریاں لگا کر چلتے بنے۔ سرکاری وسائل اور ریاستی اداروں پر غول در غول حملہ آور ہوئے، انہیں ملیامیٹ کیا، وسائل کو بھنبھوڑا اور کلیدی عہدوں کی بندر بانٹ کرکے کنبہ پروری کے ساتھ ساتھ اقربا پروری کو بھی خوب رواج دیا۔ اس مملکت میں سماجی عدل و انصاف کا وقت آیا تو سماج سے لے کر ریاست تک نہ انصاف ہو سکا، نہ گورننس پروان چڑھی اور نہ ہی میرٹ کا بول بالا ہوا۔ ان حکمرانوں کو بھی ماضی کے حکمرانوں کی طرح بد اعمال پالیسی ساز اور بوئے سلطانی کے مارے سہولت کار حکام میسر آ گئے۔ ہمارے ورثے میں کہیں عمر بن خطابؓ جیسا حکمران عوام کی عدالت میں اپنی صفائی پیش کر رہا ہے تو کہیں حضرت علیؓ کو بتایا جا رہا ہے تمہارے حق میں حضرت حسنؓ کی گواہی قبول نہیں کی جا سکتی کیونکہ وہ آپؓ کے صاحبزادے ہیں اور نہ ہی غلام کی شہادت آقا کے حق میں معتبر ٹھہرائی جا سکتی ہے۔ خلیفہ وقت ہو کر کرتے کے کپڑے کا حساب دینے والے اور دریائے فرات کے

کنارے پیاس سے مرنے والے کتے کی ذمہ داری لینے والے خلفا کو ماڈل بنا کر دھرنوں اور انتخابی تحریکوں میں پیش کرنے والے حکمرانوں پر جب عمل اور تقلید کا وقت آیا سماجی انصاف سے لے کر معاشی اصلاحات تک‘ میرٹ اور گڈ گورننس سے لے کر قول و فعل میں مطابقت تک‘ سبھی معاملات میں یہ ناکام و نامراد ٹھہرے۔ ایسا ایسا واقعہ‘ ایسی ایسی خبریں صبح شام دیکھنے اور سننے کو ملتی ہیں جو ہوش اُڑانے سے لے کر راتوں کی نیندیں اُڑانے تک‘ اعصاب سے لے کر نفسیات تک سبھی پر ناجانے کون کون سے ڈرون حملوں کا باعث بنتی ہیں۔ گزشتہ دو دنوں میں سامنے آنے والی چند منحوس اور کربناک خبریں شیئر کرتا چلوں۔ گوجرانوالہ میں سکول کے نلکے میں کرنٹ آ گیا اور تیسری جماعت کا طالب علم جاں بحق ہو گیا۔ اسی شہر میں ایک اور دردناک واقعہ یہ ہوا کہ ساتویں جماعت کا طالب علم ٹیچر کی مار کے خوف سے نہر میں کود گیا۔ مرنے والا طالب علم فیس ادا نہ کر پایا تھا۔ کراچی میں حالیہ بارشیوں میں کرنٹ لگنے سے مزید چھ افراد اپنی جان گنوا بیٹھے جبکہ گزشتہ ماہ بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے مرنے والوں کو ملا کر ناحق مارے جانے والوں کی کل تعداد تین درجن سے زائد ہو چکی ہے۔ ڈینگی مچھر کے ڈنک اور حکومتی ڈینگوں میں کانٹے دار مقابلہ جاری ہے اور ڈینگی مچھر کے آگے حکومتی دعوے اور اقدامات چاروں خانے چت نظر آتے ہیں۔ شہر لاہور میں سٹریٹ لائٹس پر بائیس کروڑ خرچ ہونے کے باوجود آدھے سے زیادہ شہر تاریک ہے

جبکہ روشنیوں کے شہر کراچی کی روشنیاں بحال کرنے کے دعویدار سال بھر گنوا کر بھی اس شہر کے لیے کچھ نہ کر پائے۔ ڈیرہ غازی خان میں وزیراعلیٰ کے گھر پر تعینات سکیورٹی اہلکار کی گولی سے شہری زخمی ہو گیا۔ پولیو کے مزید تین کیسز منظرِ عام پر آنے کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 69 ہو چکی ہے۔ پولیو کے مریضوں کی تشویشناک حد تک بڑھتی ہوئی تعداد نہ صرف الارمنگ ہے بلکہ یوں لگتا ہے جیسے سسٹم ہی کہیں پولیو کا شکار ہو چکا ہے۔ کراچی میں صفائی کے لیے مسلسل ہاتھ پیر مارے جا رہے ہیں۔ گھر کا کچرا باہر پھینکنے پر پہلا مقدمہ درج ہو چکا ہے۔ شہر کی صفائی پر مامور حکمران جب ہاتھ کی صفائی کو نصب العین بنا لیں تو شہر کا منظرنامہ ایسا ہی ہونا تھا اور ایسا ہی رہے گا۔ جو مقدمہ کچرا پھینکنے والے پر درج کروایا گیا ہے اگر یہی مقدمہ سال بھر کچرا نہ اٹھانے والوں پر کرایا جاتا تو شاید گندگی اور غلاظت اس شہر کا مقدر نہ بنتی۔ کراچی کی سڑکوں پر دن دیہاڑے اور تاریک راتوں میں بے گناہ مارے جانے والوں سے لے کر سسٹم پر حاوی آسیب کا تازہ ترین شکار لاڑکانہ میں آصفہ ڈینٹل کالج کے ہاسٹل میں پراسرار طور پر مردہ پائی جانے والی ”نمرتا‘‘ اور ”نقیب اﷲ‘‘ سمیت ناجانے کتنوں کی بھٹکتی روحیں بھٹو کے زندہ ہونے کی واضح دلیل ہے۔ پاکپتن میں سابق شوہر نے خاتون کے تین بچے زندہ جلا دئیے۔

ممتاز نامی درندہ صفت نے طلاق کے بعد سابقہ بیوی کودوسری شادی کی سزا دینے کے لیے اسے باندھ کر تین معصوم بچوں کو اس کے سامنے زندہ جلا دیا۔ مریدکے میں دوسری شادی کے لیے تین سالہ جڑواں بیٹیوں کو باپ نے زہر دے دیا۔ یہ خبریں نہیں‘ نوحے ہیں۔ کہیں ”زرداریت‘‘ پاؤں پسارے بیٹھی ہے تو کہیں ”بزداریت‘‘ بال کھولے سو رہی ہے۔ ریاستِ مدینہ کا خواب دِکھانے والوں کی نیت سے لے کر طرزِ حکمرانی تک‘ معیشت سے لے کر سماجی ناہمواریوں تک‘ گرانی سے لے کر بدحالی تک کس کس کا رونا روئیں‘ کس کس کا گریبان پکڑیں؟ میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں :تمام شہر نے پہنے ہوئے ہیں دستانے ،،،، حکمرانوں کی بے حسی کا عالم یہ ہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے انجلینا جولی سے اپنے بچوں کو ملوانے کے شوق میں انہیں جہاز بھجوا کر بلوایا۔ زلزلہ زدگان کی امدادی رقوم ہڑپ کرجانے والے خادمِ اعلیٰ نے ابھی تک برطانوی اخبار پر ہرجانے کا دعویٰ نہیں کیا‘ جس کا اظہار وہ گلا پھاڑ پھاڑ کر اپنی تقاریر میں کرتے تھے۔ ‘مالِ مفت دلِ بے رحم‘ کے مصداق سرکاری وسائل اور مصیبت زدگان کے مال پر کنبہ پروری کرنے والوں کی اخلاق گراوٹ سے لے کر ہوسِ زرکی لت تک کئی مبینہ وارداتیں ان کے کریڈٹ پر ہیں۔ جب حکمران زلزلہ زدگان تک کو معاف کرنے کو تیار نہ ہوں تو کھلے آسمان تلے زلزلہ زدگان کے ٹوٹے پھوٹے گھروں میں لوٹ مار کرنے والوں پر تعجب کیسا؟ جیسی روح ویسے فرشتے، جیسے حکمران ویسے عوام۔ ناجانے کون سا آسیب ہے جو حکمرانوں سے ایسے فیصلے کروا دیتا ہے‘ جو خود ان کے لیے سُبکی، پسپائی اور جگ ہنسائی کا باعث بنتے ہیں۔

ماضی میں بیشتر ایسے فیصلے انصاف سرکار کے کریڈٹ پر ہیں‘ جو شدید عوامی ردِّ عمل اور سُبکی کے بعد واپس لینا پڑے۔ محکمہ ریونیو سے لے کر شہری سہولیات تک‘ جیلوں سے لے کر پرائس کنٹرول اور انسداد ملاوٹ تک‘ صحت عامہ سے لے کر مفادِ عامہ تک‘ فروغِ تعلیم سے لے کر علم و ہنر تک سبھی شعبوں میں بے مثال کارکردگی کا لوہا منوانے کے بعد بیوروکریسی کو بونس کے طور پر امن و امان کا قلمدان دینے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ بذریعہ آرڈیننس بوئے سلطانی سے مجبور سرکاری بابوؤں کو پولیس فورس کی کمان سونپی جا رہی ہے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق کرپشن اور بے ضابطگیوں کی دوڑ میں محکمہ ریونیو پہلے نمبر پر کھڑا ہے جبکہ لوکل گورنمنٹ دوسرے، کوآپریٹو تیسرے اور پولیس چوتھے نمبر پر ہے۔ محکمہ مال کے ذمہ داران جب مال بنانے کو شرطِ زندگی بنا لیں تو انہیں کون شکست دے سکتا ہے۔ کرپشن کی دوڑ میں پہلا نمبر حاصل کرنے والے محکمہ ریونیو کے سرخیل بابوؤں کو اس اعلیٰ کارکردگی پر محکمہ پولیس کی نگرانی سونپی جا رہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ اگر واقعی ان بابوؤں نے پولیس ریفارمز کے حوالے سے کوئی نسخہ کیمیا ایجاد کر لیا ہے اور اس کے نافذ ہوتے ہی پولیس مثالی فورس بن سکتی ہے تو اس مسودے کو خفیہ اور یکطرفہ کیوں رکھا گیا ہے؟ نہ تو سٹیک ہولڈر محکمے سے سفارشات طلب کی گئیں اور نہ اعتراضات مانگے گئے۔ یہ بابو اس مسودے کو آناً فاناً اور عجلت میں نافذ کرنے پر بضد کیوں ہیں؟ اس مثالی مسودے کو منظر عام پر لایا جائے۔ اس پہ کھلے عام بحث کروانے میں بھی کوئی حرج نہیں۔ قابل عمل اور مفید تجاویز بھی مانگ لینی چاہئیں۔ اگر مقصد نیک نیتی سے عوام کی بہتری ہے تو عجلت اور ہنگامی صورتحال پیدا کرنے کا کیا جواز ہے؟ کر کے پچھتانے سے بہتر ہے‘ کرنے سے پہلے غوروفکر کر لیا جائے اور یہ دھیان بھی رہے کہ ریفارمز کرتے کرتے ہم کہیں ڈیفارمز کی طرف تو نہیں جا رہے؟

BHUTTO, ALIVE, IN, SINDGH, THERE, ARE, SIGNS, LIKE, NAQIB ULLAH MEHSOD, AND, OTHRES

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
IMRAN KHAN, GOOD, BOWLING, IN, UN, BUT, ITS, THE, MATTER, OF, SERIES, NOT, ONE, MATCH, WUSAT ULLAH KHAN, NEW, COLUMN, FOR BBC
Previous Post کپتان کی جاندار باؤلنگ : وکٹ تو نہیں اڑی مگر شکر کریں یہ کام نہیں ہو گیا ۔۔۔۔ بی بی سی کے لیے وسعت اللہ خان کا خصوصی کالم
Next Post ایران کے ساتھ جنگ ہوئی تو پوری دنیا کا کیا حشر ہونے والا ہے ؟ محمد بن سلمان نے وارننگ جاری کر دی
IS, SAUDIA, IRAN, COMABT, WORLD, WILL, SUFFER, MBS, WARNING, TO, THE, WORLD

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.