yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ہمسائیوں سے بہتر تعلقات، خطے میں قیام امن کی کوششیں جاری رہینگی، خواجہ آصف

Web Editor September 7, 2017 1 min read
Better relations with neighbors, peace efforts will be continued in the region, Khawaja Asif
Share this:

اسلام آباد / بیجنگ: جنو بی ایشیا کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی کے سلسلے میں پاکستانی سفیروں کی کانفرنس میں سفارشات تیار کر لی گئیں، پاکستان ہمسائیوں کے ساتھ بہتر تعلقات اور خطے میں قیام امن کی کوششوں کو جاری رکھے گا۔

Better relations with neighbors, peace efforts will be continued in the region, Khawaja Asif
Better relations with neighbors, peace efforts will be continued in the region, Khawaja Asif

حتمی سفارشات کو قومی سلامتی کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔ آج (جمعرات کو) کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی خطاب کریں گے اور سفارشات کی منظوری دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کی زیر صدارت پاکستانی سفیروں کی کانفرنس بدھ کو دوسرے روز بھی جاری رہی۔ کانفرنس میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے وڈیو لنک کے ذریعے پاک امریکا تعلقات اور پبلک ڈپلومیسی کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ سفیروں کی جانب سے سفارشات اور تجاویز کا سلسلہ جاری رہا۔ کانفرنس میں شریک سفیروں نے بدلتی عالمی و علاقائی صورتحال اور امریکی پالیسی پر جوابی حکمت عملی کیلیے تجاویز دیں۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے تمام دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کوختم کردیا ہے، اب افغان حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنی طرف دہشت گردی کا خاتمہ کرے، پاکستان دہشت گردی کے خاتمے میں افغان حکومت سے تعاون کیلیے تیار ہے۔

امریکا سمیت دنیا کے دیگر ممالک بھی افغان حکومت کی مدد کریں، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اربوں کا نقصان اٹھایا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو صرف افغانستان کے تناظر میں نہیں دیکھنا چاہیے، پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث عناصر کی جڑیں افغانستان میں ہیں۔ افغانستان میں پاکستانی سفیر زاہد نصراللہ نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان کو اپنی تشویش سے بھی آگاہ کیا کہ افغانستان سے بہتر بار ڈر مینجمنٹ چاہتے ہیں۔ چین میں پاکستانی سفیر مسعود خالد نے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان پہلے سے زیادہ قریبی تعلق موجود ہیں، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے خلاف پراپیگنڈا کسی معلومات کے بغیر کیا جا رہا ہے، یہ پراپیگنڈا غلط ہے کہ زیادہ تر چائنیز کارکن کام کر رہے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ 70 فیصد پاکستانی کارکن سی پیک منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور ان کے افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی اس مہینے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کرینگے۔ وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق یہ فیصلہ بدھ کو خواجہ آصف اور صلاح الدین ربانی کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں ہوا۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کیساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور دونوں ملکوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے سیاسی ،اقتصادی،تجارتی و ٹرانزٹ،سیکیورٹی سمیت دیگر شعبوں میں افغانستان کیساتھ ملکر کام کرنے کیلیے تیار ہیں، پاکستان افغانستان میں پائیدار امن و استحکام کیلیے افغان حکومت اور عوام کی قیادت میں امن عمل کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔

انھوں نے ایک مرتبہ پھر امن وسلامتی کیلیے پاکستان کے تعاون کایقین دلایا۔ بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے مابین قریبی تعاون کیلئے مسلسل رابطوں اور رواں ماہ یو این جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔ دریں اثنا وزیرخارجہ خواجہ آصف دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیلیے کل (جمعہ کو) چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچیں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے بدھ کو یہاں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ اپنے دورہ کے دوران خواجہ آصف اپنے چینی ہم منصب وانگ یی اور دیگر رہنمائوں سے بات چیت کریں گے۔ ترجمان کے مطابق چین اور پاکستان سدا بہار سٹرٹیجک شراکت دار ہیں، دونوں اطراف کے درمیان اعلیٰ سطح پر متواتر تبادلے اور مفید عملی تعاون پایا جاتا ہے، وزیر خارجہ خواجہ آصف کا دورہ دونوں دوست ممالک کے درمیان ایک اور اہم موقع ہو گا جس سے باہمی تعاون کو مزید تقویت ملے گی، خواجہ آصف چینی ہم منصب کی دعوت پر چین کا دورہ کر رہے ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Order to maintains on oath to the IG Sindh AD Khawaja
Previous Post آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو عہدے پر برقرار رکھنے کاحکم
Next Post رتو ڈیرو تا گوادر موٹروے دسمبر تک آپریشنل کردی جائے گی
Rattodaro to Gwadar motorway will be operational till December

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.