yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
مقامی خبریں

منہ اور گلے کی بیماریوں میں پودینہ کا کمال

F A Farooqi July 6, 2015 1 min read
Benefits Of Mint
Share this:
Mint leaves
Mint leaves

جنہیں خشکی گھبراہٹ اور ذہنی انتشار اور افسردگی کا احساس ہو رہا ہو وہ تازہ پودینہ کی خوشبو سے اپنا علاج کرسکتے ہیں۔ پودینہ میں ایسے اجزاء ہیں جو طبیعت کو گوشت کھانے پر اکساتے ہیں۔ ایسے افراد جو گوشت خور ہوں انہیں غذا میں پودینہ بطور سلاد استعمال کرنا چاہیے

پودینہ ایک فرحت بخش سبزی اور طبعی اعتبار سے بھرپور شفا بخش تاثیر رکھنے والی جڑی بوٹی ہے۔ پودینہ کئی کھانوں میں استعمال ہوتا ہے۔ اگرچہ اسے کلی طور پر سبزی کے طور پر پکا کر نہیں کھایا جاتا ہے لیکن پودینہ کے ذائقہ سے کھانوں کو مہکانے اور طبیعت میں فرحت لانے کیلئے بالخصوص استعمال کیا جاتا ہے۔ جڑی بوٹیوں کے مغربی ماہر پلائنی کی رائے کے مطابق پودینہ کی خوشبو دماغ کو تازگی بخشتی ہے جنہیں خشکی گھبراہٹ اور ذہنی انتشار اور افسردگی کا احساس ہو رہا ہو وہ تازہ پودینہ کی خوشبو سے اپنا علاج کرسکتے ہیں۔ پودینہ میں ایسے اجزاء ہیں جو طبیعت کو گوشت کھانے پر اکساتے ہیں۔

ایسے افراد جو گوشت خور ہوں انہیں غذا میں پودینہ بطور سلاد استعمال کرنا چاہیے۔ پودینہ کی کئی اقسام ہیں۔ ان میں سیبی پودینہ‘ رنگ برنا‘ پودینہ‘سیاہ پودینہ‘ سفید پودینہ‘ ادرکی پودینہ‘ لیمونی پودینہ‘ کالی نفسی پودینہ‘ خوشبودار پودینہ معروف اقسام ہیں۔

Mint benefits
Mint benefits

پودینہ کے طبی خواص: پودینہ طبیعت میں فرحت لاتا‘ کھانے کی رغبت بڑھاتا‘ کاسرریاح‘ متلی روکتا‘ مسامات کھولتا اور رگیں کشادہ کرتا ہے۔ بلڈپریشر کے مریضوں کیلئے پودینہ اور لہسن کی چٹنی مفید ثابت ہوتی ہے۔ خواتین ایام شروع ہونے سے تین چار دن پہلے پودینہ کا جوشاندہ پینا شروع کردیں تو ایام کھل کر آتے ہیں۔ پودینہ چونکہ طبیعت میں فرحت لاتا ہے اسی لیے اس کی ٹافیاں بھی بنائی جاتی ہیں اور غذاؤں اور دواؤں کے علاوہ بیرونی استعمال کیلئے بنائی جانے والی کاسمیٹکس میں اس کے اجزاء کو شامل کیا جاتا ہے۔ خاص طور پر چین میں پودینہ صدیوں سے بطور معالج استعمال ہوتا آرہا ہے اور اس کے ہر جز سے مکمل طور پر استفادہ کیا جاتا ہے لیکن اب پودینہ کابطور معالج تصور کم ہوچکا ہے۔ مغربی ایشیائی ممالک میں پودینے کا تیل‘ چیونگم‘ ٹوتھ پیسٹ اور بیکری میں استعمال کیا جاتا ہے چونکہ پودینے میں وٹامنز اور معدنی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں لہٰذا پودینہ تازہ ہو یا خشک اس کا استعمال بہرحال لذت کام و دہن اور صحت کیلئے ضروری سمجھا جاتا ہے۔پودینہ کو بطور غذا بھی استعمال کیا جائے تو ایسے افراد جو گردے اور مثانے کی پتھریوں سے پریشان ہیں انہیں پودینہ کھانا چاہیے۔

پودینہ اور نظام ہضم: معدہ کی اینٹھن اور ایسے افراد جن کا معدہ کمزور ہو‘ معدے میں گیس بنتی ہو یا بھاری پن کی شکایت ہو ان کیلئے سبز پودینہ کے پتے نہایت کارآمد دوا ثابت ہوسکتے ہیں۔ پودینے کا جوس عمدہ محرک انگیز مشروب ہے۔ پودینہ کے تازہ جوس میں ایک چھوٹا چمچ شہد اور لیموں ملا کر دن میں تین بار استعمال کیا جائے تومعدہ اپنے افعال درست کرلیتا ہے۔ ماہرین غذائیات اور اطباء کا کہنا ہے کہ ا گر پودینہ کا قہوہ روزانہ ایک کپ صبح وشام لیا جائے تو نہ صرف معدہ درست رہتا ہے بلکہ چہرے پر نکھارآتا ہے۔ پیٹ کے درد میں مبتلا بچوں کو چوتھائی چمچ پودینہ کے بیج چبانے کیلئے دئیے جائیں اور بعدازاں پانی پلادیا جائے تو ان کی تکلیف رفع ہوجاتی ہے۔

Fresh Breath Mint
Fresh Breath Mint

منہ اور گلے کی بیماریوں میں پودینہ کا کردار: پودینہ اپنے خوشگوار ذائقہ اور اجزاء کی وجہ سے دانتوںکے معروف امراض اور بدبو کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پودینہ میں کلوروفل اور جراثیم ہوتے ہیں اگر کسی کو پائیوریا‘ مسوڑھوں کی خرابی اور دانتوں کی کمزوری جیسی شکایت ہو یا پھر گلا بیٹھ جائے اور زیادہ بولنے سے خراش پیدا ہوجائے تو تازہ پودینے کے پتے چبانے اور تازہ پودینے کے جوشاندہ میں نمک ملا کر غرغرے کئے جائیں تو آواز کھل جاتی اور گلے کی تکلیف رفع ہوجاتی ہے۔پودینہ چونکہ جراثیم کش خصوصیات رکھتا ہے چہرے کی پھوڑے پھنسیوں اور جلدی امراض مثلاً خارش‘ سوزش پر لگایا جائے تو بیماری ختم ہوجاتی ہے۔ اطباء پودینہ کے سفوف کو بچوں کی پیدائش میں وقفہ کیلئے بھی استعمال کراتے ہیں۔

متفرق فوائد: خشک پودینے کے دس گرام سفوف کو اگر خاتون مباشرت سے قبل کھائے تو حمل کا خطرہ نہیں رہتا۔ پودینے کا جوس ایک چمچہ دو چمچے خالص جو کا سرکہ ہم وزن شہد اور چار اونس گاجر کے جوس میںملا کر دن میں تین بار پیا جائے تو دمہ اور برونکائٹس کے امراض میں مبتلا افراد کو خاصی تسکین ملتی ہے۔ یہ نسخہ سانس کو بحال کرتا اور جراثیم اور موسمی اثرات سے بچاتا ہے۔

Benefits Of Mint
Benefits Of Mint
Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
ڈاکٹر تصور حسین مرزا
Previous Post دریائے جہلم کی پٹی سے تحریک انصاف کے نام
Next Post کوئٹہ میں ایف سی کی کارروائی میں 3دہشت گرد ہلاک
Quetta Operation

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.