yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

بے نظیر کی شہادت۔ کیا واقعی پردہ اٹھنے کو ہے

Yes 2 Webmaster December 27, 2015 1 min read
Benazir Bhutto
Share this:
Benazir Bhutto
Benazir Bhutto

تحریر : سید عارف سعید بخاری
8برس کا طویل عرصہ بیت گیا، پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی صاحبزادی بی بی بے نظیر بھٹو کی شہادت کا اندوہناک سانحہ قوم آج تک بھُلا نہ سکی ، مگر اس سے بھی بڑا المیہ یہ ہے کہ بی بی بے نظیر بھٹوکو شہیدکرانے والے سازشی عناصر آج تک اپنے منطقی انجام تک نہ پہنچ سکے ۔ گذشتہ 8سالوں میں اس سانحہ کے چشم دیدگواہ یا کسی نہ کسی حوالے سے حقائق جاننے والے افراد قتل کرا دئیے گئے یا اس دار فانی سے ہی کوچ کر گئے ۔ بی بی بے نظیر بھٹوشہید کے نام ،”گڈ گورنس” اور ”مفاہمتی سیاست ” کے نعرے پرحکومت کرنے اور مفاد پرستانہ سیاست کو پروان چڑھانے والے بھی بی بی بے نظیر بھٹو شہید کے قاتلوں کو بے نقاب کر سکے اور نہ ہی انہیں سزا دلوا سکے ۔ 2نوجوانوں کو بی بی بے نظیر بھٹو کو شہید کرنے کے الزام میں ‘ٹرائل”کے سوا کسی بااثر شخص پرہاتھ ڈالنے کی کوشش نہیں کی گئی ۔ ۔آج تک پی پی کے قائدین ،حکومت کے ذمہ داران سمیت کوئی ایک شخص بھی اس بات کا جواب نہ دے سکا کہ بی بی بے نظیر بھٹو کو شہید کرنے کے واقعہ میں کون کون سا ہاتھ ملوث تھا۔۔؟ بہت سے سوالات آج بھی قوم کیلئے سوالیہ نشان ہیں ۔ کہ لیاقت باغ کے مین گیٹ سے نکلتے وقت بی بی بے نظیر بھٹو پر فائرنگ کرنے والا شخص کون تھا ۔۔؟۔ اس وقت بی بی کا راستہ روک کر ”جئے بھٹو” کے نعرے لگانے والے کون تھے۔؟۔۔

اسی لمحہ فائرنگ کرتے وقت خود کش دھماکہ کرنے والا چادر میں لپٹا ہوا شخص کون تھا ۔۔؟۔فی زمانہ ”موبائل فون”جیسی ڈیوائس میں موجود ”ڈیٹا”کی مدد سے پولیس اور ”خفیہ اداروں” کو کافی مدد ملتی ہے ، بلکہ اسی موبائل فون کے چکر میں بہت سے بے گناہوں کو جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے ،جبکہ بی بی بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ان کے بلیک بیری موبائل (جس میں ہرقسم کا ڈیٹا موجود ہوتا ہے ) کی مدد سے بھی قاتلوں تک رسائی کی ادنیٰ سی کوشش بھی نہ کی گئی ۔۔اس کیس میں سابق صدر پرویزمشرف، سابق ڈی جی آئی بی اعجاز اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا نام بھی لیا جاتا رہا لیکن انہیںاس کیس میں شامل کرنے کی جرا ت کسی کو نہ ہو سکی۔ سابق صدر اور بی بی بے نظیر بھٹو کے شوہرنامدار آصف علی زرداری اور سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کے اب تک کے بیانات بھی کافی توجہ طلب تھے ، مگر معاملے جوں کا توں رہا اور پیپلز پارٹی کی حکومت بھی ختم ہو گئی ۔۔اسکارٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقاتی رپورٹ بھی پیسے اور وقت کے ضیاع کے سوا کچھ بھی واضح نہ کر سکی۔

معروف تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں بے نظیر بھٹو شہید کے قتل کی سازش کے حوالے سے بہت اہم انکشافات کئے ہیں ۔۔اس پروگرام میں انہوں نے عزیربلوچ کی طرف سے کی گئی باتوں کا تجزیہ کرتے ہوئے جو کچھ کہا وہ کافی توجہ طلب ہے ۔ گو کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے یہ سب باتیں 8سال گذرنے کے بعد کی ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ بے نظیربھٹو کو قتل کرنے کیلئے 2پارٹیاں شریک تھیں ایک وہ جس نے گولی چلائی اور ایک وہ جو کمبل میں تھا۔اور ان دونوں گروپوں کو ایک دوسرے کے بارے میں علم نہ تھا عزیر بلوچ کے مطابق گولی چلانے والے لڑکے کا نام جاسم بلوچ تھا ۔جبکہ دوسرا خود کش دھماکہ کرنے والابیت اللہ مسعود کا آدمی تھا ۔ ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے سکیورٹی گارڈ بالاچ شیخ اور سیکورٹی گارڈخالد شہنشاہ کا قتل بھی توجہ طلب ہے ۔کیونکہ ساری کہانی خالد شہنشاہ کے سٹیج پر کئے جانے والے اشاروں سے شروع ہوتی ہے ۔ لیکن افسوسناک امر یہ ہے اس بارے حقائق آج تک سامنے نہ آ سکے ۔ عزیر بلوچ اور ڈاکٹر عاصم کے حوالے سے جو باتیں سامنے آ رہی ہیں۔

ان کی روشنی میں حکومت کے ذمہ داران اگر بے نظیر بھٹو کے قتل سمیت دیگر سانحات اور کراچی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث مجرموں کو بے نقاب کرنے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کی تدبیر کریں تو یقینا بے نظیر شہید کے قاتل بھی قوم کے سامنے لائے جا سکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے واقعات پر قابو پانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ بی بی بے نظیر بھٹو کی شہادت کا سب سے زیادہ نقصان پیپلز پارٹی کو ہوا۔ اس بے آسرا پارٹی کو سابق صدر آصف علی زرداری نے ”ہائی جیک” کرکے ”بھٹو ازم” کو بھی بی بی کے ساتھ زمین میں دفن کر ڈالا ، خودسابق صدر اپنی اہلیہ کے قاتلوں کو ان کے انجام تک نہ پہنچا سکے اور نہ ہی ”ن ” لیگ کے سربراہ اور موجودہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اس معاملے میں کوئی کردار ادا سکے ۔حقیقت تویہ ہے کہ قوم کے اختیار میںکچھ نہیں ، اگر عوام کا بس چلے تو وہ بی بی کے قاتلوں کو اپنے ہاتھ سے گولی مار دیں ، لیکن مظلوم اور محکوم عوام ایسا نہیں کر سکتے۔

آج بی بی بے نظیر بھٹو شہید کی 8 ویں برسی پرجیالوں کے ساتھ ہمارا دل انتہائی غم زدہ اور دل فگار ہے ،وہاں ساری قوم کو یہ دکھ ہے کہ بی بی کے قتل کی سازش آج تک کیوں بے نقاب ہ ہو سکی ۔ وطن عزیز کا یہ المیہ ہے قیام پاکستان کے بعد سے اب تک ہونے والے سانحات کے پس پردہ ”حفیہ ہاتھ ” آج تک بے نقاب نہ ہو سکا اور نہ کبھی ایسا ہو گا ۔ بی بی بینظیر بھٹو شہید کو قتل کرنے کا واقعہ بھی یوں ہی ایک راز رہے گا اور اس میں شریک مجرم بھی ایک ایک کرکے اس دنیا سے کوچ کر جائیں گے ۔آج پھرہم پیپلزپارٹی کے قائدین خصوصاً آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول زرداری کو چاہئے کہ وہ آئندہ اقتدار کے خواب دیکھنے کی بجائے اس بات کا عہد کریں کہ وہ بی بی بے نظیر بھٹوکے قاتلوں کو بے نقاب کریں گے اور انہیں ضرور منطقی انجام تک پہنچائیں گے

تو یہ ان کا ساری قوم اور پی پی کے جیالوں پر بڑا احسان ہو گا ۔اور اگر بی بی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر بلاول زرداری کو اقتدار مل بھی کیا تو ایک لمحے کو وہ سوچیں کہ کیا وہ بی بی کے قاتلوں کی موجودگی میں کس دل سے حکومت کریں گے ۔اور اگر بلاول زرداری اپنی ماں بی بی بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو بے نقاب کرنے میں کامیاب ہو گئے تو آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی ایک مضبوط قوت بن کر ابھرے گی ۔اور وہ اسی صورت میں بی بی بے نظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھا سکیں گے۔

Syed Arif Saeed
Syed Arif Saeed

تحریر : سید عارف سعید بخاری
Email: arifsaeedbukhari@gmail .com
Cell no: 0313-4843648

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کا بارسلونا آمد پر استقبال
Next Post حافظ عبد الرزاق صادر کی صدارت میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
Benazir Bhutto Anniversary

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.