yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بی بی شہید کی قربانی نے جمہوریت کو دوام بخشا، ان کا قائم کیا ہوا میثاق جمہوریت ان کے قاتلوں کے خلاف بڑے آپریشن کروانے میں مدددگار ثابت ہوا

MH Kazmi December 27, 2017December 27, 2017 1 min read
BE NAZIR, BHUTTO SHAHEED'S,, SACRIFICE, WORKED, FOR,, THE, DEMOCRACY, OF, THE, COUNTRY
Share this:
BE NAZIR, BHUTTO SHAHEED'S,, SACRIFICE, WORKED, FOR,, THE, DEMOCRACY, OF, THE, COUNTRY
BE NAZIR, BHUTTO SHAHEED

’’تم کتنے بھٹو ما رو گے، ہر گھر سے بھٹو نکلے گا؛ کل بھی بھٹو زندہ تھا، آج بھی بھٹو زندہ ہے؛ جئے بھٹو صدا جئے،‘‘ یہ تما م نعرے صرف نعرے ہیں یا پھر کوئی حقیقت یا فلسفہ؟ یہ جاننے کےلیے میں تا ریخ کے اوراق میں گم ہوگیا۔ جیسے ہی میں نے شہداء کی تاریخ کا پہلا ورق پلٹا، مجھے سقراط، منصور، سرمد، میکو، الانڈے، چی گویرا، سی کا رنو، جما ل عبدالنا صر اور عمر مختار کے نام کے ساتھ ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کا نام بھی جگمگاتا نظر آیا۔ یہ سب بڑے لو گ تھے جنہوں نے اپنے اصولوں اور مظلوموں لا چا روں کےلیے سر جھکانے کے بجائے سر کٹانے کو ترجیح دی او ر ہمیشہ کےلیے امر ہوگئے۔ مگر جہاں تک بھٹو خاندان کی بات ہے تو یہاں تنہا ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کی ہی نہیں بلکہ ایک پورے خاندان کی شہادت شامل ہے۔

جہاں 4 اپریل 1979 کو ذوالفقار علی بھٹو نے راولپنڈی میں جام شہادت نوش کیا وہیں محترمہ بینظیربھٹو 27 دسمبر 2007 کو شہید کی گئیں۔ اس سے قبل ایک طرف 18 جولائی 1985 کو شاہنواز بھٹو کو زہر دے کر قتل کیا گیا تو دوسری طرف میر مرتضیٰ بھٹو کو 20 ستمبر 1996 کو دن دیہاڑے قتل کر دیا گیا۔ بیگم نصرت بھٹو جو صدمات جھیل جھیل کر بے حال ہو چکی تھیں، انہوں نے 23 اکتوبر 2011 میں دبئی کے ایک اسپتال میں زندگی کی بازی ہار دی۔

بھٹو خاندان کے ان تمام شہیدوں کی داستانیں الگ ہیں، مگر ایک داستان جسے ہم جمہوریت کی داستان کہتے ہیں وہ ان سب میں قدرے مشترک ہیں۔ لیکن اس سلسلے میں اگر ذوالفقار علی بھٹو کی تاریخ کا جائزہ لیا جا ئے تو انہوں نے اصولوں کی خاطر سر جھکانے کے بجائے سر کٹانے کو ترجیح دے کر پھانسی کا پھندا چوما۔ اس کے ٹھیک 38 سال بعد ان کی صاحبزادی محترمہ بینظیر بھٹو جنہیں پاکستان میں انتہائی قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ حکومت کے منع کرنے اور دھمکیاں ملنے کے باوجود نہ صرف پاکستان آئیں بلکہ عوام کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ بھی پیش کردیا۔ 27 دسمبر 2017 پاکستان کی تاریخ کا وہ سیاہ دن تھا جسے تاحیات فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔

https://youtu.be/HMvbtMpR62Q

اس روز بینظیر بھٹو جو کہ ایک معتبر سیاستدان ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں۔ وہ 1988 سے 1990اور 1993 سے 1996 تک وزیر اعظم رہیں اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کےلیے نمایاں خدمات انجام دیں۔ جیسے ہی جلسہ گاہ سے باہر آئیں اور ظالم قوتوں کا نشانہ بن گئیں۔ اس دن جیسے کے ملک کے اندر ایک زلزلہ برپا ہو گیا ہو۔ چاروں صوبوں میں آگ اور خون کی ہولی کھیلی جانے لگی جسے دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ اب پاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے، مگر جب سابق صدر آصف علی زرداری اپنے بچوں بلاول بھٹو زرداری، بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کے ساتھ پاکستان پہنچے تو انہوں نے اپنا غم بھلا کر عوام کا غم باٹنا شروع کر دیا۔ ایسے میں آصف علی زرداری نے ٹوٹتے پاکستان کو بچانے کےلیے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک کو بچالیا جس کے بعد ملک کے اندر جمہوریت بحال ہوئی۔ آصف علی زرداری نے صدارتی منصب سنبھال کر آئینی مدت پورا کر نے والے پہلے صدرِ پاکستان کا اعزاز حاصل کیا، لیکن ان کا یہ اعزاز اور ملک میں جمہوریت کی بحالی بینظیر بھٹو کی قربانی کے مرحون منت تھی۔

محترمہ بے نظیر بھٹو کی معصومیت ان کے دشمنوں اور قاتلوں کو لے بیٹھی ،ان کا کیس اب بھی عدالت میں چل رہا ہے مگر قدرت نے انصاف کردیا ہے ۔ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فوجی آپریشن میثاق جمہوریت کی تحت پارلیمنٹ نے منظور کیا اور وہ کامیاب رہا وہی سوات آپریشن جسے کرنے میں مشرف کی طاقتور حکومت ہچکچاتی رہی وہی سوات آپریشن جنرل کیانی جیسے مصلحت پسند آرمی چیف نے حکومت اور پارلیمنٹ کی مدد سے نہائت کامیابی سے انجام دیا اور پھر بے نظیر بھٹو شہید کے قاتلوں کو وزیرستان جیسے مشکل ترین محاذ پر ڈھونڈ ڈھونڈ کر مارا گیا۔ ایبٹ آباد آپریشن میں محترمہ شہید کے سب سے بڑے دشمن اسامہ بن لادن کو کیفر کردار تک پہنچایا گیا۔ مگر اسامہ بن لادن کی موت آج تک ایک معمہ ہے ۔ اگر محترمہ شہید کے قاتلوں کا تعیین نہیں کیا گیا تو بھی ان کے نام نہاد دشمن بھی تاریک راہوں میں مارے جاچکے ہیں اور پاکستان میں امن قائم ہوچکا ہے اور جمہوریت کے دشمن خوف کا شکار ہیں اور جمہوریت کی پتلی حالت کے باوجود سسٹم کو درہم برہم کرنے کی ہمت نہیں رکھتے۔ یہی بی بی شہید چاہتی تھیں اور یہی آج پاکستان میں ان کی قربانی کے صدقے اور جمہوریت پنپ رہی ہے۔ ان کے شوہر پر خفیہ طاقتیں الزامات عائد کرتی آئی ہیں مگر محلاتی سازشوں کی طرح یہ بھی ایک حقائق سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے جو اس ملک میں کامیابی کے ساتھ اپنے راستے پر جاری ہےمگر یہ بات طے ہے کہ ناحق خون اپنا رنگ دکھا کر رہتا ہے اور مظلوم کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی ذات ہوتی ہے اور وہ اپنی بے آواز لاٹھی کے ذریعے مظلوموں کے دشمنوں کو ایسے ہی سزا دیتا ہے

اگر دیکھا جائے تو پاکستان میں مفاہمتی سیاست اور جمہوریت کے ٹریک پر چلتے رہنے کیلئے سب سے بڑا کام محترمہ کے شوہر جناب آصف علی زرداری نے انجام دیا ہے اور وہی اپنی اہلیہ اور محترمہ شہید کے میثاق جمہوریت کو صحیح معنوں میں نافذ کرنے کیلئے اپنی عزت نفس تک کو قربان کر تے آرہے ہیں اور ہمیشہ مفاہمت کے ذریعے جمہوری قوتوں کو ایک کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لئے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھmoarifatkazmi@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔

 

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
ENEMIES, OF, COUNTRY, ARE, TOGETHER, TODAY, ABID, SHER ALI, FEDERAL, MINISTER, FOR, WATER, AND, POWER
Previous Post پاکستان کی ترقی کے خلاف سارے مخالفین آج اکھٹے ہیں، عابد شیرعلی
Next Post حج پالیسی 2018، ایک لاکھ 79 ہزار210 عازمین سفرحجازمقدس کریں گے
HAJ POLICY, 2018, ANNOUNCED

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.