yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بی بی سی کا خصوصی تجزیہ

Web Editor April 3, 2019 1 min read
BBC's special analysis
Share this:

لاہور(ویب ڈیسک)ورلڈ کپ کرکٹ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان اگرچہ 14 اپریل کو ہونے والے فٹنس ٹیسٹ کے بعد ہو گا تاہم سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر سابق ٹیسٹ کرکٹرز اور عام لوگوں کی جانب سے اپنی پسند کے ورلڈ کپ سکواڈ چننے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی حالیہ ون ڈے سیریز کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ نے چند کھلاڑیوں کو آرام اور چند کھلاڑیوں کو آزمانے کے نام پر استعمال کیا۔کوچ مکی آرتھر اب بھی بضد ہیں کہ کپتان سرفراز احمد سمیت چھ کرکٹرز کو آرام دینے کا فیصلہ بالکل درست تھا۔وہ آسٹریلیا سے شکست کھانے والی ٹیم کی جانب سے بننے والی پانچ سنچریوں کے علاوہ نئے فاسٹ باؤلر محمد حسنین کو ایک بڑی دریافت سمجھتے ہوئے خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں۔لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اس تجرباتی سیریز کے نتائج سے کپتان سرفراز احمد پر غیرمعمولی دباؤ نہیں بڑھ گیا کہ انھیں انگلینڈ کے خلاف سب کچھ صفر سے شروع کر کے ایک بکھری ہوئی ٹیم کو دوبارہ سے اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہوگا اور ایسا نہ ہو کہ اس کوشش میں انگلینڈ کے خلاف سیریز بھی آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا ایکشن ری پلے ثابت ہو۔اس کی ایک بڑی مثال ہم جنوبی افریقہ کے دورے میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دیکھ چکے ہیں جس میں سرفراز احمد موجود نہیں تھے اور ایک نئے کپتان کے ساتھ میدان میں اترنے والی پاکستانی ٹیم مسلسل 11 ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد پہلی بار شکست سے دوچار ہوئی تھی۔یہاں یہ سوال سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف جن کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا تھا کیا وہ ورلڈ کپ کے لیے خود بخود منتخب سمجھے جائیں گے؟ ان کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، بابر اعظم اور فخرزمان شامل ہیں۔بظاہر اس سوال کا جواب ہاں میں ہے لیکن شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کے بارے میں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ وہ پی ایس ایل میں مکمل طور پر فٹ نظر نہیں آئے تھے۔ اب وہ کتنے فٹ ہیں اس کا اندازہ فٹنس ٹیسٹ ہی نہیں بلکہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی ہو جائے گا۔ جہاں تک آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا تعلق ہے تو شعیب ملک، جنید خان، محمد عامر، محمد عباس، یاسر شاہ اور فہیم اشرف ایسے کھلاڑی ہیں جن کا سلیکشن آٹو میٹک نہیں کہا جا سکتا ہے۔فہیم اشرف کو دوسرے میچ کے بعد ہی سکواڈ سے دستبردار کرا کے وطن واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا تھا۔محمد عباس نے ٹیسٹ کرکٹ میں جو شاندار کارکردگی دکھائی اس کے بعد کچھ لوگوں کا یہ خیال تھا کہ انھیں محدود اوورز میں بھی آزمایا جائے۔ وہ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی جانب سے صرف تین میچ کھیل پائے۔آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے کریئر کا آغاز کرتے ہوئے انھیں تین میچوں میں کھیلنے کا موقع ملا لیکن وہ صرف ایک وکٹ حاصل کر پائے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ یاسر شاہ ٹیسٹ کے فتح گر بولر ہیں لیکن ون ڈے فارمیٹ میں وہ زمبابوے کے خلاف چار سال پہلے چھ وکٹوں کی عمدہ کارکردگی کے سوا کبھی بھی کامیاب نہیں رہے ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف پانچوں میچ کھیل کر وہ صرف چار وکٹیں حاصل کر سکے اور وہ بھی 70 رنز کی بھاری اوسط کے ساتھ۔ اگر ورلڈ کپ میں ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے بارے میں سوچا جا رہا ہے تو یہ ایک مہنگا سودا ثابت ہو سکتا ہے۔ عمراکمل نے پی ایس ایل میں چند ایک اچھی اننگز کھیل کر مکی آرتھر کو دوبارہ اپنے لیے نرم گوشہ اختیار کرنے پر مجبور کیا لیکن آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں وہ جس انداز سے اپنی وکٹ پھینک کر گئے اس نے ان کے ورلڈ کپ میں کھیلنے کے امکان کو نہ ہونے کے برابر کر دیا ہے بلکہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کے ایک اور واقعے کے بعد کہنے والے کہہ رہے ہیں کہ عمراکمل نے اپنے پیروں پر خود ہی کلہاڑی مار دی ہے۔ ورلڈ کپ کی ٹیم میں دو کھلاڑیوں کے سلیکشن پر سب سے زیادہ نظریں ہیں یہ کھلاڑی محمد عامر اور شعیب ملک ہیں۔ شعیب ملک کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کپتانی سونپی گئی تھی لیکن تین میچوں کے بعد وہ ان فٹ ہو گئے۔ جن تین میچوں میں وہ کھیلے اس میں ان کی قائدانہ صلاحیت اور بیٹنگ کی کارکردگی دونوں پر سوالیہ نشان ہی لگا رہا اس مایوس کن کارکردگی کے بعد انضمام الحق کے لیے یہ ایک کڑا امتحان ہو گا کہ وہ موجودہ کارکردگی پر صرف تجربے اور نام کو فوقیت دیتے ہوئے محمد عامر کو ٹیم میں شامل کر سکیں۔

 

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Malik Inam, Coordinator, PMLN, youth wing, France
Previous Post پاکستان مسلم لیگ ن  کے عظیم راہنمائوں نے مشکل وقت میں قیادت کیخلاف نہ کھڑے ہوکر عوام کیلئے قربانی کی عظیم مثال قام کی، ملک انعام
Next Post ے شک اللہ جسے چاہے عزت سے نوازے
O Allah, Whom belongs to the Most Merciful

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.