yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

چمگادڑیں نام لے کرایک دوسرے کوپکارتی ہیں، ماہرین کی دریافت

MH Kazmi January 6, 2017 1 min read
Bats can call each other names, ask the experts
Share this:

تل ابیب: ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ چمگادڑیں آپس میں رابطے کے لیے ایسی خاص آوازیں خارج کرتی ہیں جن میں مخاطب کے علاوہ خود ان کی اپنی شناختی علامات بھی ہوتی ہیں جنہیں چمگادڑوں کے ’’ذاتی ناموں‘‘ سے تشبیہ دی جاسکتی ہے۔

Bats can call each other names, ask the experts
Bats can call each other names, ask the experts

یہ دریافت چھوٹی جسامت اور پھلوں کے رس پر گزارا کرنے والی ’’مصری چمگادڑوں‘‘ کے تفصیلی مطالعے کے بعد ہوئی ہے جس میں حیوانیات دانوں کی ایک ٹیم نے اس قسم کی 22 چمگادڑوں کی 15 ہزار  سے زیادہ آوازیں ریکارڈ کیں جو انہوں نے 75 دنوں میں وقفے وقفے سے خارج کی تھی۔ اس پورے مطالعے کے دوران ہر آواز کے ساتھ ساتھ اسے پیدا کرنے والی چمگادڑ کی نشاندہی پر بھی خصوصی توجہ دی گئی تاکہ اگلے مرحلے پر تجزیئے میں ابہام پیدا نہ ہو۔اس کے بعد ایک کمپیوٹر پروگرام کے ذریعے ان تمام آوازوں کا انتہائی باریکی سے آپس میں موازنہ کیا گیا جس سے پتا چلا کہ ہر چمگادڑ سے خارج ہونے والی آواز کی لہروں میں ایک مخصوص نمونہ (پیٹرن) موجود ہے جس کے کچھ حصے میں لہروں کی بناوٹ کم و بیش مستقل نوعیت کی ہے۔ اسی طرح دو چمگادڑوں کے درمیان آواز کے ذریعے ہونے والے رابطے میں مختلف صوتی نمونے (وائس پیٹرنز) مقابل چمگادڑ سے مخصوص پیٹرن کی مانند تھے۔

ان تمام معلومات کی روشنی میں تل ابیب یونیورسٹی کے ماہرین نے دریافت کیا کہ جب کوئی چمگادڑ کسی دوسری چمگادڑ کو مخاطب کرتی ہے تو اس کے صوتی پیغام کے کچھ حصے خاص طور پر اس کی اپنی اور دوسری چمگادڑ کی شناخت والے صوتی نمونوں پر مشتمل ہوتے ہیں یعنی ہم ان حصوں کو چمگادڑوں کے ’’ذاتی ناموں‘‘ سے بھی تشبیہ دے سکتے ہیں۔علاوہ ازیں، بظاہر ایسا لگتا ہے جیسے ان ہی آوازوں میں چمگادڑیں ایک دوسرے کو نہ صرف یہ بتاتی ہیں کہ کیا کرنا ہے بلکہ اس سے بھی آگاہ کرتی ہیں کہ متعلقہ کام کیسے انجام دینا ہے۔ اس دریافت کی تفصیلات ریسرچ جرنل ’’نیچر سائنٹفک رپورٹس‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ چمگادڑیں جو آوازیں خارج کرتی ہیں وہ بہت بلند فریکوئنسی والی ہوتی ہیں جنہیں انسان نہیں سن سکتے جب کہ ان ہی آوازوں کی بازگشت سے چمگادڑیں اپنے اطراف کا پتا چلاتی ہیں اور رہنمائی بھی حاصل کرتی ہیں۔ آواز کی مدد سے اپنے ارد گرد سے باخبر ہونے اور رہنمائی لینے کا عمل سائنسی زبان میں ’’ایکولوکیشن‘‘ (صوتی رہنمائی) کہلاتا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Women see lottery numbers in her dream in Canada and won 53 million dollar
Previous Post کینیڈا میں خاتون نے خواب میں لاٹری کا نمبر دیکھ کر 53 لاکھ ڈالر جیت لئے
Next Post بھارت نے کوہلی کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان بنادیا
India made captain in ODI and T20 to Kohli

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.