yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کالعدم تنظیموں نے رابطوں اور پیغامات کیلیے خط لکھنا شروع کردیے

MH Kazmi July 15, 2017 1 min read
Banned organizations start writing letters for contacts and messages
Share this:

کراچی: کالعدم تنظیموں نے رابطوں اور پیغامات کے لیے موبائل فون ،انٹر نیٹ اور دیگر سماجی ویب سائٹس کا استعمال ترک کرتے ہوئے رابطوں کے لیے خط کا استعمال شروع کردیا ہے جس سے ان کے پکڑے جانے یا راز فاش ہونے کے امکانات کم ہوگئے ہیں.

Banned organizations start writing letters for contacts and messages
Banned organizations start writing letters for contacts and messages

حساس پیغامات کے لیے ملکی خفیہ ایجسنیاں بھی خط کا استعمال کرتی ہیں، یہ بات حساس ادارے کے ایک افسر نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی، انھوں نے بتایا کہ 6ماہ قبل تک کالعدم تنظیمیں رابطوں کے لیے موبائل فونز، انٹر نیٹ ، واٹس ایپ ، وائبر ، ایمو اور سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس استعمال کر رہی تھیں تاہم دہشت گردوں کے پیغامات اور رابطے حساس اداروں نے جدید ٹیکنالوجی سے پکڑنا شروع کر دیے تو راز افشاں ہونا شروع ہو گئے اور ان کے منصوبے دھرے کے دھرے رہ جاتے تھے ، پیغامات پکڑے جانے کے  بعد سے کالعدم تنظیموں نے رابطوں اور  پیغام کے لیے اپنے طریقہ کار  تبدیل کر دیا، اس بات کا انکشاف بلوچستان میں تواتر سے ہونے والی دو دہشت گردی کے واقعات میں ہوا۔

افسر نے بتایا کہ رابطوں کے لیے کالعدم تنظیموں کے لوگ زیادہ ترخط مساجد میں ایک دوسرے کو دیتے ہیں اور بتایا جاتا ہے کہ فلاں شہر کی فلاں مسجد میں فلاں شخص تک یہ خط پہنچانا ہے جبکہ اس بات کی تاکید ہوتی ہے کہ خط کھولا نہ جائے، انھوں نے بتایا کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے دونوں واقعات میں کالعدم لشکرجھنگوی بلوچستان ملوث ہے جبکہ کالعدم لشکر جھنگوی کراچی اور سندھ کے دیگر بڑے شہروں میں دہشت گردی کے بڑے منصوبے پرکام کررہے ہیں۔ بڑے منصوبے کے حوالے سے سوال کے جواب میں افسر نے بتایا کہ جیسے مہران بیس،ایئر پورٹ حملہ اور حب ریور روڈ پر نیوی کی بس پر دہشت گردی کے واقعات رونما ہوئے تھے اسی طرز کی ممکنہ کارروائی کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، انھوں نے بتایا کہ حساس اداروں کو شبہ ہے کہ دہشت گرد سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں، غیر ملکیوں ، میڈیا ہاؤسز پر بھی ممکنہ طور پر حملے کر سکتے ہیں۔

حساس ادارے کے ایک افسر نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران سینٹرل جیل سے ضمانت پر رہائی کے بعد کالعدم تنظیم کے کارندے پراسرار طور پرغائب ہو گئے ہیں اورانھوں نے اپنے موبائل فون بھی بندکردیے ہیں جس کے باعث حساس اداروں کو خدشہ ہے کہ ضمانت پررہا ہونے والے کالعدم تنظیم کے کارندے جوشہر کے چپے چپے سے اچھی طرح واقف ہیں وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کسی بڑی کارروائی میں حصہ لے سکتے ہیں، انھوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کی مضبوطی کا اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ دنوں انھوں نے اپنے دو ساتھیوں ممتاز عرف فرعون اور احمد عرف منا کو جیل سے ایسے نکال کر لے گئے، بھگائے گئے قیدی  اگرچہ اتنے معروف نہیں تھے تاہم دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کو یہ باور کرایا کہ وہ جب اور جہاں جو چاہے کارروائی کر سکتے ہیں چاہے اس کے لیے کتنی ہی سیکیورٹی نہ لگا دی جائے۔

افسر نے بتایا کہ اپنے دو ساتھیوں کو جیل سے بھگانے کے لیے دہشت گردوں نے ایک کروڑ روپے سے زائد  رقم خرچ کی ہوگی اور اتنی رقم سپاہی یا چھوٹے افسر کو نہیں دی جاتی یہ بڑے کام ہیں اور کوئی اعلیٰ درجے کا افسر ہی یہ کام کر سکتا ہے، دہشت گردوں کے تمام منصوبے خاک میں ملانے کے لیے حساس اداروں نے کوئٹہ اور کراچی میں صوبائی حکومتوں کو تجویز دیدی ہے۔ واضح رہے جمعرات کو وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے ممکنہ دہشت گردی کے حملوں کے پیش نظر پولیس کو ہائی الرٹ  جاری کی تھی جبکہ کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں میں اہم تنصیبات ، مقامات ، ملکی و غیر ملکی اہم شخصیات اور دیگر مقامات پر سیکیورٹی مزید سخت اور موثر بنانے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
"RAW is operating from Afghanistan, Chairman of Joint Chiefs of Staff Committee
Previous Post ’’را‘‘ افغانستان سے آپریٹ کررہی ہے، چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی
Next Post بلوچستان: این اے 260 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری
Balochistan: NA-260 polling continue for by-elections

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.