yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

لسبیلہ؛ 52 شیعہ سنی زائرین کا خون، تکفیریت کے چہرے پر رسوائی کا بدنما داغ

MH Kazmi November 13, 2016November 13, 2016 1 min read
banned organizations of Punjab accused of killing innocent people in lasbela darbar Shah Noorani
Share this:
banned organizations of Punjab accused of killing innocent people in lasbela darbar Shah Noorani
banned organizations of Punjab accused of killing innocent people in lasbela darbar Shah Noorani

صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں مشہور درگاہ شاہ نورانی کے احاطہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 52 شیعہ سنی زائرین شہید جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ لشکر جھنگوی العالمی نے ذمہ داری قبول کرلی۔

خبررساں ادارے کے مطابق، صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں مشہور درگاہ شاہ نورانی کے احاطہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 52 زائرین شہید جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق، دھماکہ مزار کے احاطہ میں ہوا، دھماکے میں کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔زخمیوں میں بچے، خواتین اور معمر افراد بھی شامل ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دربار پر دھمال کے دوران دھماکہ ہوا ہے، مزار کے احاطے میں لاشیں ہی لاشیں بکھری پڑی ہیں۔واضح رہے کہ یہ دربار کراچی شہر سے 200 کلومیٹر دور پہاڑی علاقے میں واقع ہے جہاں قریبی علاقوں میں کوئی اچھا اسپتال بھی موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے زخمیوں کو کراچی لایا جا رہا ہے۔دھماکے کے وقت درگاہ میں زائرین کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ ایک اندازے کے مطابق، زائرین کی تعداد 500 بتائی گئی ہے۔

بلوچستان کے وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ حکومت کی توجہ زخمیوں کی فوری اسپتال منتقلی پر ہے اور انہیں حب لسبیلہ و خضدار کے اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔ درگاہ شاہ نورانی پر ملک بھر اور خاص طور پر سندھ اور بلوچستان سے زائرین زیارت کے لئے آتے ہیں۔

صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے مزید کہا ہے کہ زخمیوں کو کراچی کے اسپتالوں میں بھی منتقل کیا جارہا ہے کیونکہ کراچی بھی قریب ہے۔ رات کے اندھیرے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کرسکتے۔دوسری جانب، بلوچستان حکومت کے ترجمان انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ہیلی کاپٹر کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ درگاہ شاہ نورانی پہاڑی اور پتھریلے علاقے میں واقع ہے جہاں مواصلاتی نظام نہ ہونے کے برابر ہیں.حب اور خضدار کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔کمشنر قلات کا کہنا ہے کہ ان کو موصولہ اطلاعات کے مطابق، 25 افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ درگاہ کے خلیفہ نے ایدھی کے ذمے دار کو بتایا کہ 30 سے زائد زائرین جاں بحق ہوچکے ہیں۔صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر آصف زرداری سمیت پاکستان کے نامور سیاسی رہنماؤں نے درگاہ پر دھماکے کی مذمت کی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے حب میں رینجرز نے کارروائی کرکے کالعدم جنداللہ پاکستان کے امیر عارف عرف ثاقب کو ہلاک کر دیا تھا۔دہشت گرد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا تھا۔ذرائع کے مطابق، ملزم عارف عرف ثاقب کالعدم جنداللہ پاکستان کا امیر تھا اور القاعدہ، جماعت الاحرار، داعش کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرتا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عارف عرف ثاقب لشکر جھنگوی کے ساتھ بھی دہشت گردی کی کارروائیاں کرتا تھا جبکہ کراچی اور بلوچستان میں ہونے والے خودکش دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

رینجرز ذرائع کے مطابق، کارروائی میں ملزم کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
President Putin is going home, said a political analyst
Previous Post روس میں بھی صدر کی تبدیلی کا بگل بج گیا، پیوٹن عہدہ صدارت چھوڑنے والے ہیں !تہلکہ خیز دعویٰ
Next Post درگاہ شاہ نورانی پر حملہ کا ماسٹر مائنڈ؟
banned organizations of Punjab are the master mind and accused of killing innocent people in lasbela darbar Shah Noorani

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.