yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

بنگلہ دیش حکومت کی سرپرستی میں گینگ ریپس کا تہلکہ خیز انکشاف، مجرموں کو پھانسی کا قانون منظور

MH Kazmi October 12, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) بنگلہ دیش میں جنسی استحصال کیخلاف نوجوان خواتین کے مظاہروں اور مجرموں کو سزا کیلئے موثر قانون سازی کے پرزورمطالبے کے بعد حکومت نے ریپ کے مجرموں کو پھانسی کی سزا کیلئے قانون میں ترمیم کا مسودہ تیار کرلیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش بھر میں جاری سخت مظاہروں اور سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر ’ریپ‘ قوانین بنائے جائیں گے۔ بنگلہ دیش کے وزیر انصاف انیس الحق نے میڈیا کو بتایا کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی ہدایات پر حکومت نے قانون میں ترامیم کا مجوزہ مسودہ تیار کیا ہے، جسے جلد منظور کروالیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مجوزہ قانون میں ’ریپ‘ قوانین کو تبدیل کرکے مجرمان کو سزائے موت دینے کی سفارش کی جائے گی جب کہ مجرمان کو سزائیں دینے کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ بنگلہ دیش میں اس وقت ’ریپ‘ مجرمان کے لیے عمر قید کی سزا کا قانون موجود ہے تاہم اس پر بھی صحیح معنوں میں عمل نہ کیے جانے پر متاثرہ لوگ مظاہرے کرتے رہتے ہیں۔ بنگلہ دیش کی حکومت نے ’ریپ‘ قوانین میں ایسے وقت تبدیلی کا اعلان کیا ہے جب کہ ملک بھر میں بڑھتے ریپ واقعات اور خواتین کے استحصال کے خلاف کئی شہروں میں مظاہرے جاری ہیں۔ بنگلہ دیش میں اگرچہ رواں برس کے آغاز سے ہی ’ریپ‘ واقعات کے خلاف مظاہرے شروع ہوئے تھے تاہم کورونا کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مظاہروں میں کمی ہوگئی تھی لیکن اب دوبارہ واقعات رپورٹ ہونے کے بعد مظاہرے شروع ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت پر پہلے سے ہی ’ریپ‘ قوانین پر عمل درآمد نہ کروانے اور خواتین کے استحصال کے ملزمان کو سیاسی پشت پناہی دیے جانے کے الزامات کا سامنا ہے۔ حکومت پر ’ریپ‘ ملزمان کو سیاسی پشت پناہی دیے جانے کے الزامات گزشتہ ماہ اس وقت لگائے گئے جب ایک خاتون کو اغوا کے بعد گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا تھا اور مذکورہ گینگ ریپ میں ملوث افراد کا تعلق حکمران جماعت کی طلبہ تنظیم سے تھا۔ اسی حوالے سے   نے بتایا کہ حکمران جماعت کی طلبہ تنظیم کے نصف درجن لڑکوں نے خاتون کو کالج سے شوہر کے سامنے اغوا کرکے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔ علاوہ ازیں 2 ستمبر کو بنگلہ دیش کے شہر نواکھلی میں ایک خاتون کو گینگ ریپ کا نشانہ بناکر اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کے بعد بھی ملک میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا۔

WOMEN SAYS, POLICE HELP RAPISTS

NUMBER, OF, YOUNG, GIRLS, PROTESTING, FOR, LEGISLATION, AGAINST, RAPISTS, IN, BANGLADESH
BANGLADESH, TO, START, LEGISLATION, AGAINST, RAPISTS

خواتین کے مطابق ان کا استحصال ہونے کے باوجود پولیس انہیں جھوٹا قرار دیتی ہے ۔سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں ایک خاتون کو نصف درجن سے زائد افراد کی جانب سے گینگ ریپ اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مذکورہ ویڈیو کے حوالے سے خبررساں ادارے نے بتایا کہ ویڈیو بنانے والے افراد میں سے ایک شخص گزشتہ ایک سال سے متاثرہ خاتون کو بندوق کی نوق پر ریپ کا نشانہ بناتا آ رہا تھا اور اب اس نے دوستوں کے ساتھ خاتون کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا۔ مذکورہ ویڈیو کے حوالے سے بنگلہ دیشی اخبار ڈیلی اسٹار نے بتایاکہ ویڈیو کو مختلف سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل کردیا گیا تھا اور بنگلہ دیش ٹیلی کام ریگولیٹری کمیشن (بی ٹی آر سی) کی جانب سے مذکورہ ویڈیو کو بلاک کیے جانے کے بعد تاحال ویڈیو سوشل میڈیا پر موجود ہے۔ مذکورہ ویڈیو کے حوالے سے عدالت نے بی ٹی آر سی کو ہدایت نامہ جاری کیا تھا۔ دوسری جانب بنگلہ دیش میں خواتین کے حقوق سے متعلق کام کرنے والی تنظیم عین و سالش کینڈرو نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک بھر میں جنوری سے لے کر ستمبر تک 975 خواتین کا ریپ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق رجسٹرڈ ہونے والے مذکورہ واقعات میں سے 208 واقعات گینگ ریپ کے ہیں جب کہ 45 واقعات میں خواتین کو ریپ اور استحصال کے بعد قتل کیا گیا۔ اسی طرح ریپ اور استحصال کا نشانہ بننے والی 12 خواتین نے خودکشی کی۔ مذکورہ تنظیم کے مطابق بنگلہ دیش میں ریپ کی شکار بننے والی خاتون یا لڑکی پر پولیس ہی اعتبار نہیں کرتی اور جب وہ اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کی رپورٹ درج کروانے جاتی ہے تو اسے ہی قصور وار قرار دیا جاتا ہے

عرب نشریاتی ادارے  الجزیرہ  کے مطابق بنگلہ دیش بھر میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے جاری مظاہروں کے بعد حکومت نے ’ریپ‘ قوانین میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post بھارت نے چین اور پاکستان کا مقابلہ کرنے کیلئے سرحدی علاقوں میں فوجی نقل وحرکت کیلئے تعمیرات میں اضافہ کردیا
Next Post افغان طالبان؍ ایران کے انٹراافغان مذاکرات کیخلاف بیان پرردعمل

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.