yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

بنگلہ دیش: وزیر اعظم شیخ حسینہ کے قریبی ساتھیوں پر میگا کرپشن کا الزام

MH Kazmi February 5, 2021February 5, 2021 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)بنگلہ دیش کی وزیراعظم کے قریبی ساتھیوں اور سینیئر سکیورٹی حکام کرپشن سکینڈل منظر عام پر آگیا۔ حکومتی جماعت نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کا الزام جماعت اسلامی بنگلہ دیش سمیت مخالف گروپوں پر لگائے ہوئے الزامات کو مسترد کردیا۔غیر ملکی نشریاتی ادارے الجزیرہ ٹی وی نے پیر کے روز’’آل دی پرائم منسٹرز مین‘‘کے عنوان سے اپنی تحقیقات رپورٹ میں ملک کے وزیر داخلہ، پولیس کے کمشنر اور انسپیکٹر جنرل کو رشوت خوری کے اسکینڈل میں ملوث دکھایا گیا ہے۔ ساتھ ہی بنگلہ دیشی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل عزیز احمد پر الزام سامنے آیا ہے کہ انہوں نے اپنے دو بھائیوں کو ملک سے فرار کرانے اور بیرون ملک ان کا بڑا کاروبار قائم کرنے میں ان کی مدد کی۔
شیخ حسینہ کے مبینہ فرنٹ مین جنرل عزیز کے بھائی، حارث اور انیس احمد، پر 1996 میں اپنے ایک سیاسی مخالف کے قتل کا الزام تھا۔ تاہم حارث کسی طرح مشرقی یورپی ملک ہنگری اور انیس ملائیشیا فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ہنگری پہنچنے کے بعد حارث نے اپنی شناخت بدل لی اور وہاں سے یورپ میں پراپرٹی کا کاروبار شروع کیا۔ اس کام کے لیے انہیں بنگلادیش میں کرپشن سے کمائی جانے والی بھاری رقوم ملتی رہیں۔ الجزیرہ کے مطابق ان بھائیوں نے بنگلہ دیش حکومت میں اپنے واسطے داری کے ذریعے سرکاری ٹھیکے من پسند لوگوں کو بیچے اور کمیشن کمایا۔ چینل کے پاس موجود ریکارڈنگ سے یہ بھی واضح ہوا کہ انہوں نے مبینہ طور پر ملک کی پولیس فورس میں اعلیٰ حکام کے ساتھ مل کر ہزاروں ملازمتیں پیسوں پر بیچیں۔الجزیرہ کا کہنا ہے کہ جنرل عزیز کا شمار وزیراعظم شیخ حسینہ کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے جبکہ ان کے دونوں بھائی اؐس دور میں شیخ حسینہ کے باڈی گارڈ رہے ہیں جب وہ اپوزیشن میں تھیں۔ رپورٹ میں وزیراعظم پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے کرپشن کے اس کاروبار کو سیاسی تحفظ مہیا کیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ نشر ہونے کے بعد بنگلہ دیش کی حکومت نے ایک بیان میں شیخ حسینہ اور حارث احمد کے درمیان کسی تعلق کی سختی سے تردید کی ہے۔ وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا، ’’اس بات کو کوئی ثبوت نہیں کہ وزیراعظم یا ملک کے ریاستی اداروں کا اس شخص کے ساتھ کوئی تعلق ہے۔‘‘ حکومت نے الجزیرہ کے دیگر الزامات کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ ’غلط‘ ہے اور اس کا مقصد حکومت کو ’بدنام‘ کرنا ہے۔ حکومت کے مطابق اس رپورٹ کے پیچھے جماعت اسلامی جیسے ’’بنگلہ دیش مخالف اور حکومت مخالف‘‘ گروہوں کا ہاتھ ہے۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق اُسے کرپشن کا یہ اسکینڈل بے نقاب کرنے میں دو سال لگے۔ بنگلہ دیش میں میڈیا نے اس خبر کو نشر کرنے سے بظاہر گریز کیا ہے تاہم اکثر میڈیا ہاؤسز نے حکومت کا وضاحتی بیان نمایاں طور پر چلایا۔ بنگلہ دیش میں صحافیوں کا کہنا ہے کہ حکومتی دباؤ اور ڈیجیٹل سکیورٹی کی آڑ میں تشکیل دیے جانے والے کڑے قوانین کے تحت وہ کھل کر حکومت پر تنقید نہیں کر سکتے اور اکثر سیلف سینسرشپ کا شکار رہتے ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post وزیراعظم خود کشمیر جاکر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرینگے، وزیرخارجہ
Next Post قومی اسمبلی بدترین ہنگامہ آرائی کی نذر، مہذب ارکان پارلیمانی اٹھ کر اجلاس سے چلے گئے

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.