yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    بین الاقوامی خبریں
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    • Israel-Lebanon Ceasefire Extended by 45 Daysاسرائیل اور لبنان میں جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع، واشنگٹن مذاکرات کامیاب
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

شمشاد رائٹرز فورم پاکستان کے یوم تاسیس تقریب

Yes 1 Webmaster January 4, 2015 1 min read
Shamshad Writers Forum
Share this:
Shamshad Writers Forum
Shamshad Writers Forum

تحریر ۔ابو عزیزالرحمان اچکزئی
شمشاد رائٹرز فورم (رجسٹرڈ) پاکستان ایک علمی اور صحافتی تنظیم ہے۔ جو کہ شمشاد رائٹرز فورم پاکستان یکم جنوری 2000 اسکا قیام عمل میں آیا تھا ۔شمشاد رائٹرز فورم پاکستان کے زیراھتمام(١٥)ویں یوم تاسیس تقریب کا انعقاد شمشاد رائٹرز فورم پاکستان کے صوبائی سیکٹریٹ شاوکشاہ روڈ کوئٹہ میںمنعقد ہوا۔ جسکی صدارت مرکزی صدر حافظ محمد صدیق مدنی نے کی ۔ جبکہ مہمان خصوصی پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسراور معروف ادیب چودھری انور حسین تھے ۔

تقریب کا آغاز مولوی سیف الرحمان کے تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ تقریب سے شمشاد رائٹرز فورم پاکستان کے مرکزی نائب صدر شیر محمد سلیمان خیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادب انسانی زندگی کی ترجمانی کرتا ہے ہمیں ادب سے دلی لگاو رکھنا چاہیے آج جس پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے ہیں اسکا مطلب بھی یہی ہے کہ معاشرے میں نوجوانوں کے شعور کیسے بیدار کیا جاسکتا ہے اور معاشرے کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کیا طریقہ اپنانا چاہئے اور یہ کہ باشعور اور اہل علم افرد کیا

کرسکتے ہیں مثبت اور تعمیری فکر کیلئے کام کرنا اس عہد کی ضرورت ہے۔ اس لئے شمشاد رائٹرز فورم پاکستان قارئین اور اہل قلم میں رابطے کا ذریعہ ہے۔ شمشاد رائٹرز فورم بلوچستان کے جنرل سیکٹری راز محمد ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادیب زندگی سے عبارت مختلف تحریریں صفحہ قرطاس پر بکھیرتا ہے دنیامیں جتنے ادیب زندگی ہوئے ہیں انکی مثال ہمارے سامنے ہیں ۔انہوں نے مشاہدہ قدرت اور مطالعہ زندگی کو اپنا موضوع بنایا ہے ہرادیب کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ زندگی کے ہر اچھے برے نامطلوب پہلو کو احاطہ تحریر میں لائے کوئی بھی ادیب زندگی سے دامن چھڑاکر ایک لفظ بھی نہیں لکھ سکتا وہ اپنے گرد وپیش بہتر طور پر متاثر ہوتا رہتا ہے وہ جن جن خیالات کا حامل ہوتا ہے انہی کو اپنے جزبات کا محرک پاتا ہے اسلئے کسی ادیب کی روح کو سمجھنے کیلئے اسی فضا کو سمجھنا ضروری ہے

جسمیں اس نے زندگی پائی ہے جب اس زمانے کی زندگی نہ سمجھی جائے ادیب کے جزبات واحساسات کو سمجھنا مشکل ہے۔ تقریب میں شمشاد رائٹرز فورم پاکستان کے مرکزی کونسل کے ممبر اور بلوچستان کے سرحدی شہر چمن کے نوجوان لکھاری حافظ محمد علی کاکوزئی شہید کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی اور انکے ادبی خدمات کو سراہا گیا۔

شمشاد رائٹرز فورم پنجاب صدر افضل حسین سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادب کے مسائل کو زندگی کے مسائل سے الگ نہیں کیا جاسکتا اسکا مقصد یہ ہے کہ ادیب زمان ومکان کی حدبندیوں سے بالاتر رہتے ہوئے اپنے گرد و پیش کی عکاسی کرے تاکہ اسکے اچھائیوں اور برائیوںسے آگاہ ہوکر انسانیت کی ترقی کی پر گامزن کیا جاسکے ادیب کا فرض ہے کہ ماضی کی عیب سے حال کو باخبر کرے اورحال کی تصویر اس طرح کھینچے کہ اسمیں مستقبل کے ارشادات واضح پر نظر آئیں۔

شمشاد رائٹرز فورم پاکستان کے یوم تاسیس تقریب مہمان خاص اور پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر چودھری انور حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج مجھے بہت خوشی ہوئی کہ میں باشعور افراد کے مجلس میں شرکت نصیب ہوئی میں شمشاد رائٹرز فورم پاکستان کے مرکزی قائدین اور خصوصامرکزی صدر وبانی حافظ محمد صدیق مدنی کو داد دیتاہوں کہ وہ کئی سالوں سے سفر جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے کہاکہ ادب انسانیت کا نقاد ہے وہ اسکی کج رومی ظاہر کرتا ہے

اور اسکی خامیوں کو بے نقاب کرتا ہے اس کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ انسان کی حیات مستعار کو دائم وقائم رکھتا ہے کہ وہ حالات کے غلام نہیںبلکہ حالات اسکے غلام ہیںوہ اپنی زندگی کے مالک ہیں اور اسے جس روش پر چاہے لے جاسکتا ہے صدر مجلس اور شمشاد رائٹرز فورم پاکستان کے مرکزی صدر حافظ محمد صدیق مدنی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ آج ہمیں یہ محسوس ہوا کہ وہ وقت دور نہیں کہ ہمارے معاشرے پر باشعور نوجوانوں کے راج ہوگا کیونکہ آج ہمارے معاشرہ بہت زوال اور پستی کی جانب چلی گئی ہے

جو کہ اہل علم اور مودب نوجوانوں کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں جو کہ معاشرہ ان ہی نوجوانوںکی بدو لت سنواراجاسکتا ہے کیونکہ ادب کا مطلب بھی یہی ہے کہ وہ انسان کے خیالات اور احساسات کے مکمل طور پر معاشرے میں اظہاراور انکے استعمال اور نہ استعمال کے فوائد و نقصانات کے علاوہ گزشتہ حالات کے تجربات کو سامنے لانے کو ادب کہتے ہیں ادب زندگی کے ہر پہلو پر حاوی ہے لیکن ادب صرف شاعری تک محدود نہیں ہمیں اپنے دانشور ،علماء کرام،مودبین کرام اور اہل علم حضرات اور اپنے اسلاف کے مکمل احترام کرنی چاہیے اور انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھیں شمشاد رائٹرز فورم پاکستان بھی یکم جنوری 2000 ء کو قیام عمل میں اسلئے لایا گیاکہ وہ معاشرے کی پسماندگی کی اسباب کی خاتمہ اور نوجوانوں کے شعور بیدار کرنے اور ان میں تعمیری سوچ پیدا کرنے کیلئے کوشاں رہیں گے۔

شمشاد رائٹرز فورم پاکستان مرکزی جنرل سیکرٹری غلام محمد مخلص نے کہا کہ ادب ہمارے زندگی میں بہت اہم کردار ادا کررہا ہے اور ادب ہی سے ہمیں زندگی کے ہر پہلو میں روشنی ملتی ہے جسمیں اسلامی ادب وعلوم اسلامی سر فہرست ہے ۔ انہوں نے شرکاء مجلس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی ایسے مجالس میںہمارے ساتھ شرکت کرتے رہیں گے۔

شمشاد رائٹرز فورم پاکستان کی جانب سے ایک مفت ایس ایم ایس سروس کا آغاز بھی کیا۔ جو اسلامی، ادبی، معلوماتی اور ادبی خبروں کی مفت ترسیل ہوگی۔ مفت ایس ایم ایس سروس کے حصول کیلئے اپنے موبائل سے FOLLOW SIDDIQ_MADANIّ کو لکھ کر 9900 پر بھیج دیجائے۔ تقریب کے آخر میں شمشاد رائٹرز فورم پاکستان مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرید نثار ایڈوکیٹ نے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ بھی پیش کردی۔

تقریب سے راز محمد ترین ،نور محمد اچکزئی،اسفندیار مندو خیل،جنت گل ملاخیل،عبدالمجید ڈوگر ،ابو سیف الرحمان،جلال الدین آیاز،عبدالقیوم بلوچ، حاجی علی نواز شاہوانی، عبدالجبار کا کوزئی، عزیزالرحمان اچکزئی، شفیق الرحمان بڑیچ، شمس اللہ نورزئی اور محمد قسیم کاکوزئی نے بھی اپنے مقالات اور اشعار پیش کئے۔

تحریر ۔ابو عزیزالرحمان اچکزئی
ڈپٹی جنرل سیکرٹری
شمشاد رائٹرز فورم پاکستان
03003984168
Office Taj Road P.O Box # 5 Chaman 86000 Balochistan
swfp2000@gmail.com swfp2000@yahoo.com
www.swfp.webs.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Altaf Hussain
Previous Post الطاف حسیبن کی جانب سے متاثرین ٹمبرمارکیٹ کوعید میلاد النبی کی مبارکباد
Next Post حکومت کے علاوہ کوئی فرد یا جماعت قتال کا فیصلہ نہیں کرسکتی، سراج الحق
Sirajul Haq

Related Posts

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
AI Agents Are the New Economy's Competitors

2027 میں آپ کا مقابلہ انسان سے نہیں، بٹوے والے سافٹ ویئر سے ہوگا

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.