
Balochistan doctors to boycott the OP CDs
ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن بلوچستان نے اپنے مطالبات کے حق میں سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کا مکمل بائیکاٹ کردیا ہے۔
صدر ینگ ڈاکٹرز حفیظ مندوخیل کے مطابق ینگ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کے حق میں علامتی ہڑتال کے بعد آج سے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کا مکمل بائیکاٹ شروع کر دیا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز کے مطابق بائیکاٹ کا سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہے گا اور اگر اس دوران مطالبات تسلیم نہ کئے گئے توہڑتال کو مزید وسعت دی جائے گی۔
احتجاج مراعات،سہولیات اورسیکورٹی کی فراہمی کےحق میں کیاجارہاہے، دیگر مطالبات میں کوئٹہ میں امراض قلب اسپتال کا فوری قیام،سول اسپتال میں ٹراما سینٹر کی فوری فعالیت شامل ہیں۔
