![312379_95926535. [downloaded with 1stBrowser]](https://www.yesurdu.com/wp-content/uploads/2015/12/312379_95926535.-downloaded-with-1stBrowser-400x266.jpg)
اسلام آباد: (یس اُردو) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے عمران خان سے ملاقات کی اور پاک چین اقتصادی راہداری پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ میڈیا سے گفتگو میں عمران خان حکمرانوں پر برس پڑے بولے حکومت نے روٹ پر سب کو اندھیرے میں رکھا ہوا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ وفاق سب کو ساتھ لے کر چلے۔ انہوں نے صوبے میں آپریشن کے بجائے انصاف فراہم کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ سردار اختر مینگل نے بھی اقتصادی راہداری کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اپنی بات تمام سیاسی جماعتوں کے سامنے رکھیں گے۔ عمران خان نے سردار اختر مینگل کو حمایت پر یقین دلایا اور آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی قبول کر لی
بلوچستان میں آپریشن مسئلے کا حل نہیں ، c: عمران خان

