yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

توازن

Yes 1 Webmaster January 16, 2016 1 min read
Balancing
Share this:
Balancing
Balancing

تحریر: امتیاز علی شاکر
بے شک اللہ تعالیٰ نے کائنات کو توازن کے ساتھ قائم کیاہے،جب تک معاشرے میں توازن قائم رہتاہے تب تک خوشحالی کے درکھلے رہتے ہیں،کائنات کا توازن قائم رکھناانسان کے بس کی بات نہیں یہ کام صرف اورصرف خالق حقیقی کے اختیار میں ہے،اللہ تعالیٰ نے اپنے نائب کودرست راستے اورمعاشرتی توازن کے قیام کا علم اپنے انبیاء اکرام کے ذریعے فراہم فرمایا،اللہ تعالیٰ نے اپنے آخری رسول ۖاوراُن کی اُمت جوباقی تمام امتوں سے بہترہے کیلئے عالمگیرمذہب اسلام پسند فرمای اتاکہ خالق کی کائنات میں توازن برقرار رکھنے میں انسان کو آسانی رہے ،اسلام معاشرے میں توازن قائم رکھنے والاواحد ضابطہ حیات ہے،بلاامتیازاحتساب،عدل وانصاف اوروسائل کی درست تقسیم انسانی معاشرے کی اکائیوں کو جوڑے رکھنے کیلئے انتہائی لازم ہیں،ادائیگی فرائض کے ذریعے دوسروں کے حقوق اُن کے طلب کرنے سے قبل ہی حاصل ہوجاتے ہیں ،کسی معاشرے کی کامیابی یاناکامی کادارومدارقوانین اوراُن پرعمل پیراہونے میں ہوتاہے،

درست قوانین پرعمل پیراہونے والے معاشرے کامیاب جبکہ باطل قوانین پرعمل پیرایادرست قوانین پرعمل نہ کرنے والے معاشرے ہمیشہ رسوائی کی دلدل میں پھنسے رہتے ہیں۔قابل عمل درست قوانین وہی ہوسکتے ہیںجوتمام شعبہ زندگی میں مددگارہوںتمام انسانوں کوبلاامتیاز بنیادی حقوق کی فراہمی ممکن بنائیں،جوسب کے عزت،جان ومال کاتحفظ یقینی بناسکیں ،جواقلیتوں کوساتھ لے کرچلیں اوراُن کومذہب ،فرقے ،قبیلے اوررنگ ونسل کی تفریق کیے بغیرآزاداورخودمختارندگی گزارنے میں مددگارہوں۔ماضی وحال کے درست حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے

تمام ترتحقیقات ،مطالعہ اورتلاش کے بعد دنیامذہب اسلام کے مرتب کردہ قوانین کودرست،قابل عمل اورانسانی حقوق کے پاسبان تسلیم کرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے(مفہوم)’اور ہم نے آپۖ کو تمام جہانوں اورزمانوںکیلئے رحمت بنا کر بھیجا ہے’ آنحضورۖ کا مشن کسی ایک شعبہ زندگی کی اصلاح تک محدود نہیں بلکہ احکامات الٰہی کے مطابق زندگی کے تمام شعبوں کی تطہیر و تعمیر کرنا ہے۔ آپۖ کی تحریک ہمہ گیر ہے جس نے تمام شعبہ ہائے زندگی پرانتہائی گہرے اثرات مرتب کر کے انسانیت کے تصور میں انقلاب برپا کر دیا۔تاریخ بتاتی ہے کہ جزیرہ نمائے عرب ،قبائیلی جنگوں،سیاسی انتشار اور لا مرکزیت کا شکار تھا۔ جنوبی عرب کے زرخیز علاقوں پر ایرانیوں کا قبضہ تھا جبکہ شمالی عرب رومیوں کے قبضے میںتھا۔ ایرانی اور رومی اہل عرب کو محکوم اور حقیر سمجھتے تھے۔ آپۖ نے بکھرے ہوئے قبائل اور ہمیشہ لڑنے والی قوم کو متحد کر کے اسلام جھنڈے تلے جمع کر دیا۔

مزید برآں مدینہ منورہ میں اسلامی دولتِ مشترکہ قائم کر کے مدینہ منورہ کو مرکزی حیثیت دے کر ان بدوی قبائل کو ایک حکومت کے تحت متحد کر دیا اور ان کو نظم و ضبط اور اخوت و مساوات کا خوگر بنا کر ایران اور روم کی ترقی یافتہ اور عظیم قوموں کے دوش بدوش لا کھڑا کیا۔ اُس وقت عرب معاشرہ اقتصادی بدحالی کی انتہا کو پہنچا ہوا تھا جس کی اہم وجہ غلط قوانین اور سودی نظام تھا۔ سرکاردوعالم ۖنے سودی نظام کو حرام ٹھہرا کر ذکواة، صدقہ اور فطرانہ کے احکامات صادرفرمائے۔ آپۖنے لوگوں میںسماجی بہبود کا جذبہ ابھار کر دولت کو گردش میں لانے کا حقیقی انتظام کیا۔آج دنیا میں دو معاشی نظام چل رہے ہیں، ایک سرمایہ داری نظام اور دوسرا کمیونزم۔ سرمایہ داری نظام کا مزاج اِس قسم کا ہے کہ اْس سے چند ہاتھوں میں ہی دولت جمع ہو جاتی اور دوسری طرف تمام قوم بھوک وافلاس کی دلدل میں چلی جاتی ہے۔ اسی نظام کے ردعمل سے دوسرا نظام معاشی نظام اشتراکیت ظاہر ہْوا جس کا اصول یہ ہے

کہ کوئی شخص اپنے کمائے ہوئے مال کا مالک نہیں سب دولت حکومت کی ہے وہ تمام لوگوں کو ضروریات کے مطابق دے گی۔ یہ دونوں نظریات افراط و تفریط کا شکار ہیں۔ پیارے آقاۖ نے اْس نظام کی بنیاد رکھی جس میں محنت کی توقیر اور عزت ہے۔ ملکیت کو بھی جائز قرار دیا ہے تاکہ محنت کا جذبہ زندہ رہے۔ تقسیم دولت کیلئے ذکواة جیسا حکمتِ بالغہ پر مبنی قانون بنا دیا تاکہ ارتکازِ دولت کی بجائے انتشارِ دولت عمل میں لائی جائے جس سے معاشی اثرات کے علاوہ معاشرتی اثرات بھی مرتب ہوں۔ امراء اور غرباء کے تعلقات خوشگوار رہیں، دونوں طبقوں کے باہمی اتحاد اور اتفاق و مواخات کی وجہ سے ملک اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے محفوظ رہے۔ سیرت و اخلاق کی اصلاح کے بغیر معاشرتی اصلاحات عدم توازن کا شکار ہو جاتی ہیں۔ آپ ۖ نے سیرت و اخلاق کی اصلاح کو مقدم سمجھا اور اْن بْرائیوں کا جو عرب معاشرے کو فسق و فجور اور بے راہ روی کی طرف لے جا رہی تھیں قلع قمع کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی ، معاشرے میں اجتماعیت کی سوچ پیدا فرمائی، نسلی اور طبقاتی امتیاز کی وہ تمام دیواریں گرا دیں جو معاشرتی ترقی،اتحاد اور خوشحالی کی راہ میں حائل تھیں۔ مسلم معاشرے کی اس سماجی اصلاح کے پیچھے دنیائے عالم کو وہ تاریخی سبق ملا کہ معاشرتی بہبود ساری انسانیت کو ایک قوم، ایک ملت اور ایک طبقہ کی صورت ایک پلیٹ فارم (اسلام)پر متحد رکھنے سے ممکن ہے۔

آپۖکی اِن نافذ کردہ سیاسی، مذہبی، اخلاقی، معاشی اور سماجی اصلاحات کا مقصد معاشرہ کو مربوط کرنا اور ہر قسم کی بْرائیوں سے پاک رکھنا ہے تاکہ انسان کی ذہنی اور باطنی قوتوں کو پاکیزہ اور پْرسکون فضا میں نشو و نما کا موقع مل سکے، تہذیب و تمدن کی تعمیر مستحکم بنیادوں پر ہو اور ایسا معاشرتی ماحول قائم ہو جائے جس میں انفرادی مفاد پر اجتماعی مفاد کو ترجیح دی جائے۔ آج کے زوال پذیر معاشرے میں ہمیں اسلامی اقدار کی تجدید کی ضرورت ہے جو آپۖ نے عالمگیر اور بین الاقوامی سطح پر مرتب فرمائیں جہاں کوئی فرد کسی دوسرے کا حق غصب نہ کر سکے ، کسی فردِ واحد کو نسلی یا معاشی فوقیت حاصل نہ ہو، معاشرے میں ہر فرد کو اْس کی ذاتی صلاحیتوں اورمحنت کی بنا پر ترقی کے مواقع فراہم ہوں۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنے دلوں میں ایمانی روح کو زندہ کیاجائے ،اخلاقی جرائم کے انسداد کیلئے تعزیری تدابیر اپنائی جائیں تاکہ معاشرے میں اسلامی اقدارفروغ پائیں اورحقیقی توازن برقراررہے،نوازن زندگی ہے اورتوازن میں بگاڑموت۔اللہ تعالیٰ سے دُعاہے کہ ہمیں رسول کریمۖ کی سنت مبارکہ یعنی اسلامی تعلیمات پرعمل پیراہونے کی توفیق وطاقت عطاہو(آمین)

Imtiaz Ali Shakir
Imtiaz Ali Shakir

تحریر:امتیاز علی شاکر
imtiazali470@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Allah
Previous Post اب تو اللہ کو منا لو!
Next Post مذاہب کا عالمی دن
World Religion Day

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.