yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف میں نیا گروپ بنانے کا عندیہ دے دیا

Web Editor September 19, 2017September 19, 2017 1 min read
Ayesha Gulalai embarked on making a new group in PTI
Share this:

اسلام آباد: تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلالئی نے کہا ہےکہ عمران نیازی کا تحریک انصاف میں سے تختہ الٹ گیا ہے اور اب ہم پرانے لوگوں کے ساتھ جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

Ayesha Gulalai embarked on making a new group in PTIالیکشن کمیشن میں عائشہ گلالئی کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے ریفرنس پر سماعت ہوئی جس میں عائشہ گلالئی اپنے وکیل کے ہمراہ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئیں اور جواب جمع کرایا۔ جب کہ عمران خان کے وکیل نے بھی عائشہ گلالئی کے خلاف تحریری دستاویزات جمع کرادیں تاہم الیکشن کمیشن نے ریفرنس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے ایک بار پھر عمران خان پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں خیبرپختونخوا کے عوام کا پیسہ اسی طرح لگایا گیا جس طرح عمران نیازی کے گھر میں لگا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کو سوچنا چاہیے کہ وہ لاہور کا ضمنی انتخاب کیوں ہار گئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کرپٹ لوگوں کو ساتھ ملا کر ملک سے کیسے کرپشن کا خاتمہ کرسکتے ہیں، ارب پتیوں اور وڈیروں کو ملا کر کیسے غریب اور مڈل کلاس کی بات کرسکتے ہیں، عمران نیازی نے الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے لیکن انہیں مشوری دیتی ہوں کہ وہ ووٹ نہ ملنے پر لاہور کے عوام کے خلاف عدالت جائیں۔ عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ عمران نیازی مڈل کلاس والوں پر جھوٹے مقدمے کرتے ہیں جس طرح مجھ پر کرپشن کا مقدمہ کیا لیکن عدالت نے مجھ پر کرپشن کے الزامات مسترد کردیئے۔ انہوں نے ایک بار پھر عمران خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک کردار سے عاری شخص ہیں اور ان کا خواتین کے ساتھ رویہ درست نہیں، عمران خان پاکستان کی خواتین کا استحصال کررہے ہیں۔

عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ عمران خان حاسد شخص ہیں، وہ جس شیخ رشید کو کچھ سال پہلے چپڑاسی رکھنے پر راضی نہیں تھے اب اس شخص کو ہی وزیراعظم نامزد کردیا، کیا انہیں جہانگیر ترین، شاہ محمود سمیت کسی پارٹی کے شخص پر اعتماد نہیں جو کسی اور جماعت والے کو پی ٹی آئی کی طرف سے وزیراعظم نامزد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نذر گوندل، بابر اعوان، فردوس عاشق اور علیم خان جیسے لوگ جماعت پر قبضہ کرچکے ہیں، عمران نیازی نے کرپٹ لوگوں کو پارٹی کے معاملات سونپ دیئے ہیں اور پارٹی کو 1996 سے چلانے والوں کو نظر انداز کردیا گیا۔

عائشہ گلالئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک پر بھی الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک ٹھیکیدار اور کرپٹ انسان ہیں، انہیں صوبے کا وزیراعلیٰ بنادیا گیا اب ان کے خلاف احتساب کمیشن کیسے کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بزدل ہیں وہ ملک کیسے چلاسکتے ہیں، اب پارٹی میں ان کا تختہ الٹ گیا ہے، اکبر ایس بابر اور جسٹس وجیہہ جیسے لوگ میرے ساتھ آنے کو تیار ہیں، ہم جلد مل کر ایک میٹنگ کریں گے جس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل اور جلسے کا اعلان کریں گے۔

عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہماری جماعت ہے ہم اسی جماعت کے منشور کو تبدیل کریں گے۔ واضح رہےکہ عائشہ گلالئی نے اس سے قبل ہی عمران خان پر سنگین الزامات عائد کیے تھے جب کہ پی ٹی آئی نے ان الزامات کی تردید کی اور عمران خان نے عائشہ گلالئی کو خط لکھ کر انہیں پارٹی کی منحرف رکن قرار دیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے عائشہ گلالئی کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا دیا تھا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
National team training camp in Lahore before Sri Lanka tour
Previous Post دورہ سری لنکا سے قبل قومی ٹیم کا لاہور میں تربیتی کیمپ
Next Post بیگم کلثوم نواز کی سرجری آج ہوگی، حسین نواز کی قوم سے دعا کی اپیل
Begum Kalsoom Nawaz's surgery will be today, Hussain Nawaz appealing to nation for prayer

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.