yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کینسر رپورٹ

Yes 1 Webmaster December 10, 2014December 10, 2014 1 min read
Shahid Shakeel
Share this:
Shahid Shakeel
Shahid Shakeel

تحریر۔۔۔ شاہد شکیل
عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے” سالانہ کینسر رپورٹ دوہزار چودہ ” میں سروے کے بعد رپورٹ جاری کی ہے جس میںتشویشناک حد تک بتایا گیا کہ آنے والے عشروں میں کینسر کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو گا۔ کینسر کی بیماریاں جن میں پروسٹیٹ ، پھیپھڑے اور چھاتی کے ٹیومر میں مبتلا افراد کی اموات کا امکان ہے رپورٹ میں بتایا گیا کہ اعداد وشمار کے مطابق کینسر میں مبتلا افراد کی رہائش یا خطے کے پیشِ نظر اس بیماری میں اضافہ ہو گا

ادارے کا کہنا ہے چین اور ہندوستان کے علاوہ کئی ترقی پذیر ممالک میں کینسر کی دیگر اقسام میں مبتلا افراد کا مزید اضافہ ہو گا علاج معالجے کے باوجود لاکھوں افراد اس موذی مرض میں مبتلا ہو کر موت کا شکار ہونگے،اگر آنے والے بیس سالوں کے دوران ترقی پذیر ممالک نے ماحولیاتی آلودگی ، اشیائے خورد نوش اور تمباکو نوشی میں احتیاط نہ برتی اور کوئی لائحہ عمل یا ٹھوس اقدامات نہ کئے تو اموات میں کئی گنا اضافہ ہو سکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر مغربی یورپ میں کینسر کے امراض میں واضح کمی واقع ہوئی جبکہ مشرقی یورپ ، افریقا اور ایشیا کے کئی ترقی پذیر ممالک میں اضافہ ہوا ہے ،کینسر پرطویل تحقیق کے بعد ماہرین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ جن ممالک میں ماحولیاتی تبدیلی میں تیزگی اور آلودگی کی شرحِ مقدار میں اضافہ ہوا اسکے سبب پروسٹیٹ ، پھیپھڑوں اور چھاتی کے ٹیومر میں مبتلا ہو کر ہزاروں افراد کی اموات ہوئیں۔

مطالعے کے نتائج سے یہ ثابت ہوا کہ مغربی ممالک میں کینسر میں مبتلا افراد کی تعداد گھٹ کر تینتالیس فیصد رہ گئی جبکہ دنیا بھر میں باسٹھ فی صد افراد اس مرض میں مبتلا ہو گئے،اعداد و شمار کے مطابق شمالی ، وسطی اور جنوبی یورپ میں کینسر کی شرح میں بتدریج کمی واقع ہوئی اور مشرقی یورپ میں کینسر کے لاتعداد کیسز سامنے آئے جن میں معقول اور مکمل علاج نہ ہونے پر کئی افراد موت سے ہمکنار ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں پھیپھڑوں اور چھاتی کے کینسر میں مبتلا افراد میں کئی گنا اضافہ ہو اجن میں ایشیا کے ممالک سر فہرست ہیں۔بین الاقوامی ٹیم یورو کئیر نے طویل تحقیق کے بعد ایک معروف میگزین کو بتایا سال دوہزار سے دو ہزار سات تک کے اعداد وشمار کے مطابق یورپ کے انتیس ممالک میں نو میلین بالغ اور ساٹھ ہزار بچوں میں کینسر کے امراض پائے گئے، جبکہ دنیا بھر میں کینسر کے امراض میں مبتلا افراد کی تعداد یورپ سے کئی گنا زیادہ ہے، یورو کئیر کے ماہرین نے بتایا کہ کینسر کے علاج میں جدید ترقی ہونے کے باوجود مجموعی طور پر اسکی روک تھام اور قابو پانا مشکل ہوتا جا رہا ہے،مغربی ممالک میں کئی اقدامات کئے جاتے ہیں لیکن ترقی پذیر ممالک میں اسکے علاج کی رفتار نہایت سست ہے جس کی سب سے بڑی وجہ غربت اور ماحولیاتی آلودگی شامل ہیں۔

ادارے کے سائنسدانوں نے کینسر کے امراض اور وجوہات کی تحقیق کے بعد وضاحت سے بتایا کہ علاج کیلئے مالیاتی اخراجات ، ریاستی نظامِ صحت کے موثر اقدامات نہ ہونے کے سبب کئی افراد معمولی بیماری میں مبتلا ہو کر موت کا شکار ہوجاتے ہیں، کسی بھی بیماری کے علاج کیلئے ریاستی نظام صحت کے ادارے کا کردار بہت اہم ہوتا ہے، علاوہ ازیں ادویات کا دستیاب نہ ہونا اور نامکمل علاج کی صورت میں زندہ رہنے کے کم چانس ہوتے ہیں۔

جرمن کینسر ریسرچ سینٹر کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ کینسر کی کئی اقسام میں مبتلا افراد کی وجوہات اکثر تمباکو نوشی ، الکوحل اور موٹاپا کے علاوہ ان کی طرزِ زندگی ،سماجی و اقتصادی عوامل، ماحولیاتی آلودگی ،آبادی اور نظام صحت کا اہم کردار ہے،جن ممالک میں نظام صحت اور صحت کی بقا کے منصوبے کے تحت عمل نہیں کیا جاتا یا جدید علاج معالجے ، ادویات ،تھیراپی سے اجتناب کیا جاتا ہے وہاں مجموعی طور پر مثبت انفرادی نتائج آنا ناممکن ہے، کیونکہ موثر اور جدید علاج سے ہی کینسر کے کئی اقسام میں مبتلا بیماریوں مثلاً پھیپھڑے، چھاتی، لبلبے اور پروسٹیٹ جیسے امراض پر قابو پایا جا سکتا ہے یا کم سے کم انسان زیادہ دیر تک زندہ رہ سکتا ہے۔ایک مطالعے کے مطابق کینسر کی روک تھام اور قابو پانے میں مزید بہتری آئی ہے سکریننگ اور دیگر تھیراپی سے کینسر میں مبتلا مریضوں کی حوصلہ افزائی ہوئی اور دیکھ بھال سے علاج کرنے سے مثبت نتائج کا رحجان پیدا ہوا، لیکن ترقی پذیر ممالک اور ان خطوں میں جہاں نظام صحت کی منصوبہ بندی نہیں کی جاتی بدترین مشکلات کا شکار ہیں۔

وسطی یورپ کے ممالک جہاں جدید تیکنیک سے کینسر کی روک تھام کرنے اور قابوپانے کی کوششیں جاری ہیں اور کامیابی حاصل ہوئی۔ آسٹریا۔ بیلجیم۔ فرانس۔ جرمنی۔ سوئزر لینڈ۔ نیدر لینڈ اور برطانیہ۔

تحریر۔۔۔ شاہد شکیل

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Sehrish Fatima
Previous Post اسلام اور ہمارا فیشن
Next Post کوئی اج چلیا کوئی کل چلیا
Aziz Khan

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.