yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

، آسٹریلوی فوج افغانستان میں سنگین جنگی جرائم میں ملوث رہی، وزیراعظم کا اصلاحات کا اعلان

MH Kazmi November 13, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) آسٹریلوی فوج پر افغانستان میں سنگین جنگی جرائم کے الزامات سامنے آنے کے بعد آسٹرلوی وزیراعظم نے فوجی نظام میں سنگین خامیوں کا اقرار کرتے ہوئے فوج میں اصلاحات کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق آسٹریلوی فوجیوں کے خلاف جنگی جرائم کے الزامات کا تعلق ان کی افغانستان میں سن دو ہزار پانچ سے سن دو ہزار سولہ کے دوران تعیناتی سے ہے۔ بیشتر الزامات کی تفصیل واضح نہیں۔ تاہم حالیہ برسوں میں آسٹریلوی میڈیا نے بعض سنگین واقعات رپورٹ کیے۔ ان میں فوجیوں کے ہاتھوں افغان شہریوں کی ہلاکتوں اور جنگی قیدیوں کے ساتھ زیادتیوں کے واقعات شامل ہیں۔ اس سال مارچ میں آسٹریلوی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے ایک ویڈیو فوٹیج بھی نشر کی جس میں آسٹریلیا کی اسپیشل ایئر سروس کے ایک فوجی کو ایک نہتے افغان شخص کو سر میں گولی مارتے دکھایا گیا

جرائم کی تحقیقات

آسٹریلوی ڈیفنس فورس (اے ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ پچھلے چار سال کے دوران اس قسم کے الزامات کی اندرونی طور پر تفتیش کی جاتی رہی ہیں۔ پچھلے ہفتے آسٹریلوی افواج نے انکشاف کیا کہ اس ضمن میں 55 واقعات میں تحقیقات کی گئیں، جن میں 336 گواہوں سے سے شواہد یا ثبوت اکھٹے کیے گئے۔ فوجیوں کی مبینہ زیادتیوں سے متعلق یہ تفصیلی رپورٹ آئندہ ہفتے منظر عام پر لائی جائے گی۔ افغانستان میں آسٹریلیا کے کُل 39000 فوجیوں نے خدمات انجام دیں جن میں سے 41 مارے گئے۔

فوجی زیادتیوں کا احتساب

جمعرات کو وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے آسٹریلوی افواج کا مجموعی طور پر دفاع کیا تاہم انہوں نے کہا کہ ایسے کئی واقعات سامنے آئے ہیں جن میں فوجی اہلکار مطلوبہ ”توقعات اور معیار پر پورے نہیں اترےانہوں نے کہا کہ آسٹریلوی شہریوں کے لیے اپنی افواج کے حوالے سے آئندہ ہفتے شائع ہونے والی رپورٹ ”مشکل اور سخت‘‘ ہوگی لیکن ان الزامات کی تفتیش اور جوابدہی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان الزامات کو مزید گہرائی سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر انہوں نے افغانستان میں اپنے فوجیوں کی طرف سے جنگی جرائم کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک اسپیشل پراسیکیوٹر نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آسٹریلوی وزیراعظم نے عندیہ دیا کہ تحقیقات سے ظاہر ہوا ہے کہ آسڑیلوی افواج کے نظام میں سنگین مسائل ہیں، جس کی اصلاح کے لیے نئی کمیٹی قائم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ”ماحول، تناظر، قوائد، روایات اور قیادت‘‘ کا عمل دخل ہوتا ہے جسے بدلنے کی ضرورت ہے۔ آسٹریلوی حکومت کے مطابق فوج میں اصلاحات کی نگرانی کرنے والی کمیٹی حکومت اور افواج کے زیر اثر نہیں ہوگی اور اس کا کام احتساب اور شفافیت یقینی بنانا ہوگا

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post سعودی عرب ، جدہ میں قبرستان حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی، محمد بن سلمان کا آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا عزم،
Next Post نیوزی لینڈ میں اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ رواداری کی مثال قائم، پولیس فورس کی پہلی باحجاب خاتون افسر

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.